واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


لانگ مارچ میں لاکھوں افراد شریک ہوئے،ملکی اور غیر ملکی میڈیا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 15-06-08, 08:07 PM   #1
لانگ مارچ میں لاکھوں افراد شریک ہوئے،ملکی اور غیر ملکی میڈیا
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 15-06-08, 08:07 PM

لانگ مارچ میں لاکھوں افراد شریک ہوئے،ملکی اور غیر ملکی میڈیا
اسلام آباد( ٹی وی رپورٹ) غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ شب اسلام آباد میں وکیلوں کے جلسہ میں لاکھوں افراد نے شرکت کی ، غیر ملکی خبر ایجنسی اے ایف پی کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے معزول چیف جسٹس کی بحالی کیلئے لاکھوں افراد کے مجمع سے خطاب کیا ، تقریباً 30 ہزار افراد ایک ریلی کی صورت میں اسلام آباد میں داخل ہوئے اے پی کے مطابق اسلام آباد کے اس جلسہ میں لاکھوں افراد نے گرمی اور حبس کے باوجود حصہ لیا۔ نیویارک ٹائمز نے کہا ہے کہ جمعہ کی رات ہزاروں افراد نے جن میں وکلا بھی شامل تھے معزول چیف جسٹس کی بحالی کیلئے جلسہ کیا اس مجمع میں عورتیں اور بچے بھی موجود تھے۔ واشنگٹن پوسٹ نے اس جلسہ میں شرکت کرنے والوں کی تعداد لاکھوں میں بیان کی ہے اور اسے عوامی طاقت کا بے مثال مظاہرہ قرار دیا ہے ۔ خبر ایجنسی رائٹر کے مطابق نواز شریف نے ایوان صدر کے قریب لاکھوں افراد سے خطاب کیا۔ دوسری طرف بی بی سی نے لانگ مارچ سے متعلق پاکستان کے اہم ترین اور بڑے اخبارات کے حوالے سے بتایا ہے کہ لانگ مارچ کے اختتام پر جلسہ میں شرکت کرنے والوں کی تعداد لاکھوں میں تھی۔بی بی سی کے مطابق جلوس اور لانگ مارچ کو پاکستانی اخبارات نے نمایاں کوریج دی۔ پاکستانی اور بھارتی ٹی وی چینلز نے بھی لانگ مارچ کے جلوس اور جلسے کے حوالے سے براہ راست کوریج دی اپنے لائیو تبصروں میں تبصرہ نگاروں نے جلوس اور جلسے کے حوالے سے اسے ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر قرار دیا جبکہ بعض کا خیال تھا کہ ایسے مناظر اسلام آباد میں پہلے کبھی نہیں دیکھے گئے کسی تبصرہ نگار کا کہنا تھا کہ عوام کا سیلاب امڈ آیا ہے۔ پاکستانی سیاستدانوں نے بھی جلسے کے شرکاء کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ انکی تعداد 4سے5لاکھ کے درمیان تھی۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 224
Reply With Quote
جواب

Tags
پوسٹ, پاکستان, پاکستانی, واشنگٹن, وزیراعظم, نواز شریف, خبر, رات, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
لاکھوں غیرملکی د ہشتگرد سندھ پر قبضہ کرنے کراچی پہنچ گئے ،الطاف حسین۔ پروپیگنڈہ ہے، جماعت اسلامی ابن جلال خبریں 0 12-10-08 08:31 PM
نیویارک: لاکھوں لیڈی برڈ آزاد عبدالقدوس خبریں 1 07-07-08 03:55 AM
میڈیا اور عدلیہ کی آزادی کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا ، شاہدہ منی عبدالقدوس فن و فنکار 1 29-04-08 04:59 PM
کراچی میں برڈ فلو۔ گزشتہ ٣ ہفتوں میں لاکھوں مرغیاں ہلاک champion_pakistani خبریں 0 02-02-08 11:36 AM
میڈیا کی آزادی کے بغیر شفاف انتخابات ممکن نہیں ،امریکا خرم شہزاد خرم خبریں 0 20-11-07 09:05 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:07 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger