واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


لاپتہ سکاؤٹس: ایک اہلکار ہلاک

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 15-08-07, 01:42 PM   #1
لاپتہ سکاؤٹس: ایک اہلکار ہلاک
چاچا کمال چاچا کمال آف لائن ہے 15-08-07, 01:42 PM

پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں گزشتہ ہفتے اغواء ہونے والے سولہ اسکاوٹس اہلکاروں میں سے ایک اہلکار کا سر جنڈولہ کے قریب ایک میدان سے منگل کی صبح ملا ہے۔
انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق اس سر کے ساتھ ایک خط بھی ملا ہے جس میں گزشتہ دنوں مختلف فوجی کارروائیوں میں ڈی آئی خان اور ٹانک سے گرفتار ہونے والے دس افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اس خط میں دھمکی دی گئی ہے کہ اگر سرکار نے یہ مطالبہ تسلیم نہ کیا تو اغواء شدہ باقی اہلکاروں کا بھی یہی حال کیا جائے گا۔

انتظامیہ کے مطابق ان میں وہ تین افراد بھی شامل ہیں جو طالبان کمانڈر عبداللہ مسعود کے خلاف کارروائی میں گرفتار کیے گئے تھے۔

اسکاؤٹس کے جس اہلکار کا کاٹا ہوا سر ملا ہے اس کی شناخت کرلی گئی ہے اور اس کا نام لائق حسین بتایا گیا ہے۔

سکاؤٹس کے یہ سولہ اہلکاروں کی افغان سرحد کے قریب گزشتہ جمعرات کو لاپتہ ہو گئے تھے۔

خیال کیا جا رہا تھا کہ انہیں شدت پسندوں نے اغواء کر لیا تھا۔

فوج کے ترجمان میجر جنرل وحید ارشد نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا تھا ہے کہ جنوبی وزیرستان سکاؤٹس اس وقت لاپتہ ہوئے جب یہ اس قافلے سے الگ ہوئے جو جنوبی وزیرستان میں واقع سرا روغہ قلعے کو جا رہا تھا۔ لاپتہ ہونے والے افراد نے عام لباس پہن رکھا تھا۔

 
چاچا کمال's Avatar
چاچا کمال
Senior Member
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 47
مراسلات: 938
شکریہ: 36
189 مراسلہ میں 304 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 545
Reply With Quote
پرانا 15-08-07, 01:48 PM   #2
Administrator
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: دل
مراسلات: 2,759
کمائي: 8,530
شکریہ: 0
561 مراسلہ میں 1,027 بارشکریہ ادا کیا گیا
زبیر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

دنیا بھر میں سکاوٹس اور میڈیا کے نمائندہ کو نشانہ نہیں بنا یا جاتا پاکستان وہ واحد ملک ہے جس میں ان لوگوں کو ہی نشانہ بنا یا جاتا ہے
__________________
[SIGPIC][/SIGPIC]
زبیر آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, حال, خلاف, خان, خبر, شناخت, طالبان, صبح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کیا آپ جو کچھ دیکھتے ہیں اسپر یقین کرتے ہیں یا پھر جو یقین رکھتے ہیں اسی کی طرح دیکھتے ہیں؟ ناصحی عمومی سائنس 112 13-05-12 06:57 PM
اگر آپ اپنا نام رکھتے تو کوں سا رکھتے پیاسا گپ شپ 46 28-05-11 10:58 PM
لینکس کے فونٹس عرفان حیدر لائینکس کارنر 4 31-01-08 05:38 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:07 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger