واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


لاڑکانہ: مختلف وفود کی نوڈیرو میں آصف زرداری سے تعزیت

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-01-08, 08:52 AM   #1
لاڑکانہ: مختلف وفود کی نوڈیرو میں آصف زرداری سے تعزیت
خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم آف لائن ہے 05-01-08, 08:52 AM

لاڑکانہ: مختلف وفود کی نوڈیرو میں آصف زرداری سے تعزیت



لاڑکانہ(بیورورپورٹ) بے نظیر بھٹو کی تعزیت کا سلسلہ نویں روز بھی جاری رہا اور آج بھی دور دراز علاقوں سے متعدد وفود نے نوڈیرو پہنچ کر آصف زرداری سے تعزیت کی اور بعدازاں بے نظیر بھٹو کے مزار پر بھی حاضری دی۔جمعہ کی صبح ساوٴتھ ایشین فری میڈیا ایسوسئیشن (سیفما)کے پندرہ رکنی وفد نے نودیرو پہنچ کر آصف زرداری سے اظہار تعزیت کیا۔ بیرسٹر اعتزاز احسن کی اہلیہ بشریٰ اعتزاز نے بھی نودیرو میں آصف زرداری سے تعزیت کی۔سیفما کے وفد کی سربراہی امتیاز عالم کررہے تھے جبکہ اراکین میں نجم سیٹھی،مستنصر جاوید،ڈاکٹر جبار خٹک،اقبال ملاح،مس صدف ارشد،احمد رشید اور دیگر شامل تھے۔پیپلزلائرزفورم صوبہ سرحد کے وفد نے بھی آصف زرداری سے تعزیت کا اظہار کیا۔وفد میں بیرسٹر مسعود کھوسو اور سرحد کے سابق گورنر جنرل (ر) انعام اللہ شامل تھے۔پی پی پی کی ملتان سے قومی اسمبلی کے لئے نامزد امیدوار نسیم چوہدری نے بھی آصف زرداری سے اظہار تعزیت کیا۔دریں اثناء نویں روز بھی گڑھی خدا بخش بھٹو میں بے نظیر بھٹو کے مزار پر آنے والوں کا تانتا بندھا رہا اور تمام افراد نے پی پی پی کی چےئرپرسن محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ آج بھی متعدد خواتین بے نظیر بھٹو کی قبر سے لپٹ کر روتی رہیں اور بین کرتی رہیں۔جمعہ کو عام طور پر سندھ کے بیشتر علاقوں میں کاروبار بندرہتا ہے اس وجہ سے تجارتی اور کاروباری برادری نے جمعہ کو آصف زرداری سے اظہار تعزیت کیا اور بے نظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دی۔لاڑکانہ کے رکشہ ڈرائیوروں نے ایک بڑی رکشہ ریلی نکالی اور نودیرو پہنچنے کے بعد گڑھی خدا بخش پہنچ کر بے نظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقعہ پر انہوں نے پی پی اور بے نظیر بھٹو کی حمایت میں نعرے بھی لگائے۔

 
خرم شہزاد خرم's Avatar
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 319
Reply With Quote
جواب

Tags
فری, پھول, آج, آصف زرداری, اللہ, انعام, بے نظیر, خواتین, خدا, زرداری, عالم, صوبہ, صبح, صدف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
وڈیرے کی قید سے زنجیروں‌میں جکڑا نوجوان بازیاب جاویداسد خبریں 0 11-07-10 05:14 PM
اردو میں کمپیوٹر ، سوفٹ ویر، ہاڈویر کا نام wajee کمپیوٹر کی باتیں 31 20-12-09 04:39 PM
کس سے کریں شرم کی تعزیت ؟ ALI-OAD سیاست 0 25-10-09 11:42 PM
نوڈیرو میں آصف زرداری سے ممتاز شخصیات کی تعزیت ابو کاشان خبریں 0 14-01-08 11:58 AM
ق لیگ اور حکومت میں شامل سندھی وڈیرے تعصب پھیلا رہے ہیں، پلیجو خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 08:43 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:07 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger