|
لاڑکانہ:ممتازعلی بھٹوکااین اے 204پر غنویٰ بھٹوکی حمایت کا اعلان

15-12-07, 08:33 AM
لاڑکانہ (بیورو رپورٹ )سندھ نیشنل فرنٹ کے چیرمین ممتاز علی خان بھٹو نے کہا ہے کہ ملک کے لئے کنفیڈرل نظام ضروری ہے اور قرار داد پاکستان پر عمل کر کے صوبوں کی حیثیت تسلیم کی جائے۔ وہ لاڑکانہ میں اپنی رہائش گاہ پر پی پی پی شہید بھٹو کی سربراہ غنویٰ بھٹو کے ہمراہ صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔اس سے پہلے انہوں نے این اے 204سے پی پی شہید بھٹو کی سربراہ غنویٰ بھٹو کی حمایت کا اعلان کیا۔ممتازعلی بھٹو نے مزید کہا کہ سندھ نیشنل فرنٹ نے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے لیکن آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے پر پابندی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ارباب رحیم سرکاری پروٹوکول استعمال کر رہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ بھی گورنر سندھ،وزیراعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیر رہے ہیں لیکن انہوں نے کبھی بھی سرکاری پرو ٹوکول نہیں لیا اورصرف عوامی سیاسی طاقت پر یقین رکھتے ہیں۔اس موقع پر امیر بخش خان بھٹو،پی پی شہید بھٹو کے رہنما میہاں خان رند،عنایت حسین ،سیما رفیق ،سردار تاج محمد ڈومکی،قادر اہیر اور دیگر رہنما موجود تھے۔قبل ازیں پی پی پی شہید بھٹو کی سربراہ نے جمعے کے روز ڈہیسر ہاؤس لاڑکانہ پہنچ کر سندھ نیشنل فرنٹ کے سربراہ ممتاز علی خان بھٹو سے ملاقات کی اور حلقہ این اے 204پی ایس37سے انتخابی صورتحال اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ بعد ازاں سندھ نیشنل فرنٹ کے سربراہ ممتاز علی خان بھٹو نے بھٹو قبیلے اور سندھ نیشنل فرنٹ کے کارکنوں کے ایک بڑے اجتماع میں این اے 204سے پی پی پی شہید بھٹو کی سربراہ غنویٰ بھٹو کی حمایت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر پی پی شہید بھٹو کی سربراہ غنویٰ بھٹونے کہا کہ پی پی پی شہید بھٹو نے پی ایس 37سے پہلے ہی ممتاز علی خان بھٹو کے صاحبزادے امیر بخش بھٹو کے مقابلے میں اپنا امیدوارنامزدنہیں کیا ۔ غنویٰ بھٹو نے کہا کہ پی پی شہید بھٹو کا مسلم لیگ(ق) کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں ہوا ہے تاہم ضلع لاڑکانہ میں حاجی الطاف حسین انڑسے شخصی طور پرسیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتحاد ہوا ہے ۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|