واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


لاہور اور کراچی کے بم دھماکوں میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت ہیں، ترجمان پاک فوج

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 29-01-11, 03:28 AM   #1
لاہور اور کراچی کے بم دھماکوں میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت ہیں، ترجمان پاک فوج
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 29-01-11, 03:28 AM

بلوچستان میں بھی پاکستان مخالف تحریری مواد پھیلا رہا ہے‘ میجر جنرل اطہر عباس

اسلام آباد (جنگ نیوز) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے شہری علاقوں میں دہشت گردی میں ملوث عناصر کی معاونت کر رہا ہے۔ قطر کے اخبار گلف نیوز کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ بھارت جانتا ہے کہ پاکستان قبائلی علاقے میں دہشت گردی کی جنگ میں مصروف ہے بھارت پاکستان کے شہری علاقوں میں شورش کو ہوا دے رہا ہے۔ گلف نیوز کے مطابق پاکستان کے انٹیلی جنس اور فوجی حکام کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ خطرناک کھیل رہا ہے کراچی اور لاہور کے بم دھماکوں میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت ہیں، پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے کراچی میں انتہاءپسند گروپ بھارت سے اسلحہ اور فنڈز لے رہے ہیں۔ حکام کو یقین ہے کہ پاکستان کے بڑے شہروں میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان عنقریب شروع ہونے والے دو طرفہ اعلیٰ سطح کے مذاکرات سے قبل پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں اور فوجی حکام نے کہاکہ بھارت انتہاءپسند گروپوں کی حمایت کرکے خطرناک گیم کھیل رہا ہے۔ پاک فوج کے ترجمان کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت مبینہ طور پر پاکستان میں انتہاءپسندوں کو اسلحہ اور رقم فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ افغانستان سے ملحق صوبہ بلوچستان میں پاکستان مخالف تحریری مواد بھی پھیلا رہا ہے۔ پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی اور فوج کے اعلیٰ حکام نے گلف نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے بڑے شہروں کراچی اور لاہور کے بم دھماکوں میں بھارت کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ آئی ایس آئی کے اعلیٰ عہدیدار نے کہاکہ بھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے کراچی میں انتہاءپسند گروپوں کو فنڈز اور اسلحہ فراہم کر رہا ہے۔ خاص کر مزارات پر ہونے والے حملوں کا مقصد مذہبی فرقہ واریت کو ہوا دینا ہے پاکستانی انٹیلی جنس کے عہدے دار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر اخبار کو بتایا کہ کراچی میں پاکستان کےلئے مسائل پیدا کرنے کیلئے لوگ بھارت سے پیسہ لے رہے ہیں۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,972 مراسلہ میں 8,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 125
Reply With Quote
جواب

Tags
color, ہے۔, فرقہ واریت, کلنگ, کراچی, پاک, پاکستان, پاکستانی, لوگ, نیوز, نام, مقصد, مسائل, مطابق, انٹرویو, اعلیٰ, تحریری, ثبوت, دینا, شروع, طور, علاقے, عناصر, عباس, صوبہ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
معاشی حالات بد سے بدتر ہیں، ارکان پارلیمان ملک بچانے کے لئے قیادت کے خلاف بغاوت کریں، جاوید ہاشمی گلاب خان خبریں 0 04-02-11 03:56 AM
ریلوے انجنوں کی خریداری میں 40ارب کا گھپلا معمولی بات نہیں، خدارا ملک پر رحم کریں، چیف جسٹس گلاب خان خبریں 0 02-02-11 03:47 AM
بلوچستان اور وزیرستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت ملے ہیں، وکی لیکس گلاب خان خبریں 0 09-12-10 05:18 AM
حکومت کا انٹیلی جنس اداروں پر مکمل کنٹرول ہے، صدر کرزئی ثبوت دیں، مشترکہ ت عبدالقدوس خبریں 0 19-07-08 09:48 AM
اولیائے کرام کی تعلیمات کے فروغ کیلئے جدوجہد کررہے ہیں، ثروت قادری خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 10:10 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:11 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger