واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


لاہور:جماعت اسلامی کے ہزاروں کارکنوں کی احتجاجی ریلی،شب خون مار کر عدلیہ کا مذاق اڑا یا گیا،قاضی حسین

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-11-07, 08:26 AM   #1
لاہور:جماعت اسلامی کے ہزاروں کارکنوں کی احتجاجی ریلی،شب خون مار کر عدلیہ کا مذاق اڑا یا گیا،قاضی حسین
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 05-11-07, 08:26 AM

جماعت اسلامی پاکستان کے ارکان اور امیدواران کا اجتماع اختتام پذیر ہو گیا۔ بعدازاں قاضی حسین احمد اور دیگر قائدین کی سربراہی میں اجتماع کے ہزاروں شرکاء ہاتھوں میں جماعت کے جھنڈے پکڑ کر ملتان روڈ پر آ گئے زبردست احتجاج کیا اور تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک ملتان روڈ کو بلاک کئے رکھا جس سے میلوں تک ٹریفک جام ہو گئی۔ قبل ازیں اجتماع سے اختتامی خطاب کرتے ہوئے قاضی حسین احمد نے کہا کہ شہادت ہماری منزل ہے ہمیں بموں اور دھماکوں سے ڈرایا نہیں جا سکتا موجودہ حکومت اپنے آقا امریکا کو خوش کرنے کے لئے ہرحربہ استعمال کر رہی ہے عدلیہ پر شب خون مار کر سپریم کورٹ کا مذاق اڑایا گیا ہے ہم دستور کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں اور اب بھی چیف جسٹس افتخار احمد چوہدری کو مانتے ہیں اور ان جج صاحبان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے انکار کر دیا۔انہوں نے کہا کہ ہم اللہ کے دین کی سربلندی کے لئے ہر وقت کمربستہ ہیں، ہمیں دوسروں کی ڈکٹیشن کی ضرورت نہیں پڑتی ہم اللہ اور رسول کے راستوں پر چلتے ہیں انہوں نے کہاکہ ہمارے حکمران امریکی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں جس کے لئے وہ ملکی سالمیت کو بھی داؤپر لگا رہے ہیں۔ دریں اثنا قاضی حسین احمد نے پیر کے روز ملک بھر میں ایمرجنسی کے خلاف احتجاج کا بھی اعلان کیا اور جماعت اسلامی کے ارکان کو ہدایت کی کہ ہر ضلع اور تحصیل ہیڈکوارٹر پر احتجاجی مظاہرے کریں اور جماعت اسلامی کے ارکان خود کارکنوں کی قیادت کریں۔ قاضی حسین احمد نے کہا کہ میں پیر کے روز سے ظلم کے خلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے تمام ارکان و کارکنان نماز فجر کے وقت قنوت نازلہ کا ورد کریں وہ یہ اعلان متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے بھی کرائیں گے۔ قاضی حسین احمد نے کہا کہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اور پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے دیگر جج قوم کے ہیرو ہیں کارکن انہیں گھروں پر جا کر پھول پیش کریں۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 475
Reply With Quote
جواب

Tags
فارم, کورٹ, ٹریفک, پھول, پاکستان, نماز, موجودہ, اللہ, احتجاج, اسلامی, جام, خون, خوش, خلاف, دستور, سپریم


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سیلاب زدہ علاقوں میں تعلیمی سہولتوں کی فراہمی،حکومت پنجاب اور امریکہ میں معاہدہ جاویداسد خبریں 1 02-10-10 03:01 PM
سینئر سول ججوں کو لامحدود رقوم کے دعووٴں کی سماعت کا اختیار دیدیا گیا عبدالقدوس خبریں 0 13-04-08 08:57 AM
پارٹی نے کہا تو استعفیٰ دیدوں گا، شجاعت حسین عبدالقدوس خبریں 0 20-02-08 03:35 AM
سانحہ 12 مئی،درخواست گزاروں کو دوبارہ نوٹس جاری کر نے حکم،سماعت 14 دسمبر ہو گی عبدالقدوس خبریں 0 04-12-07 09:31 AM
بینظیر کے تمام سیکورٹی اہلکاروں سے تفتیش کی جائے،شجاعت عبدالقدوس خبریں 0 22-10-07 06:43 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:11 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger