|
لاہور: جیو اور ججوں کی بحالی کیلئے طلباء اور سول سوسائٹی کا مظاہرہ، پشاور میں طالبات کا احتجاج

18-12-07, 07:39 AM
کراچی ( جنگ نیوز) جیو ٹی وی کے چینلز اور ججوں کی بحالی کے لئے لاہور میں طلبا اور سول سوسائٹی کے افراد نے مال روڈ پر ناصر باغ سے احتجاجی ریلی نکالی جو مسجد شہدا سے ہوتے ہوئے انارکلی تک پہنچی ،ناصر باغ سے شروع ہو نے والے احتجاجی مظا ہرے میں طلبہ اور سول سوسائٹی کے ارکان کے علاوہ وکلاء بھی شریک تھے ۔مظا ہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر عدلیہ کی آزادی، ججوں کی بحالی اور اور میڈیا کے حق میں نعرے درج تھے۔ مظاہرے کے شرکا نعرے بازی کرتے ہوئے پنجاب یونیورسٹی سے ہو تے ہوئے انا ر کلی چوک تک پہنچ گئے جہاں انہوں نے کچھ دیر نعرے بازی کی اور اسکے بعد ہاتھوں کی زنجیر بنائی۔ادھر جیو ٹی وی کی نشریات پر پابندی کیخلاف پشاور یونیورسٹی میں طالبات نے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرے کا اہتمام تحریک انصاف کے طالبات ونگ نے کیا تھا۔ احتجاجی مظاہرے میں طالبات نے جیو ٹی وی کی نشریات پر سے پابندی اٹھانے اور عدلیہ کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔ مظاہرین نے سیاسی رہنماؤں سے مطالبہ کیا کہ وہ انتخابات کا بائیکاٹ کریں، میڈیا اور عدلیہ کی آزادی کیلئے جدوجہد کریں۔ طالبات کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں کیبل پر جیو ٹی وی کی نشریات فوری طور پر بحال کی جائیں۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|