واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


لاہور میں ڈینگی نے مزید 8 چراغ گل کردئیے، شہری خوف زدہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 16-09-11, 03:53 AM   #1
لاہور میں ڈینگی نے مزید 8 چراغ گل کردئیے، شہری خوف زدہ
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 16-09-11, 03:53 AM

نصیر آباد کی خان کالونی کے 4افراد جاں بحق، مزید 1075 کیسز کی تصدیق، تعداد 9528 ہوگئی، شہری خوفزدہ نہ ہوں، سری لنکن ماہرین
لاہور (خصوصی نمائندہ، نمائندہ خصوصی، ایجنسیاں) لاہور میں تمام تدابیر ناکام ہوگئیں ہر طرف ڈینگی کا خوف پیدا ہوگیا اور وائرس نے انتہائی خوفناک مشکل اختیار کر لی ہے گزشتہ روز شہر میں 1075نئے کیسز کی تصدیق ہوگئی جس سے ان مریضوں کی اب تک کی مجموعی تعداد 9528 ہو گئی ہے جمعرات کے روز شہر میں ڈینگی سے آٹھ افراد جاں بحق ہوئے جبکہ کھاریاں اور قصور میں بھی ایک ایک ہلاکت ہوئی اس طرح گزشتہ روز خونی وائرس نے مزید 10چراغ گل کر دیئے بے بس شہری وائرس سے چھٹکارے کیلئے اللہ کے حضور سجدہ ریز ہوگئے اس صورتحال سے لوگ دہشت گردی سے بھی زیادہ خوفزدہ ہوگئے ہیں گزشتہ روز جاں بحق ہونے والوں میں سے چار افراد کا تعلق خان کالونی نصیر آباد سے ہے۔ گزشتہ روز میو ہسپتال میں 338شیخ زید ہسپتال میں 63، جناح ہسپتال میں 62جنرل ہسپتال میں 33، گنگا رام ہسپتال میں 90، چلڈرن ہسپتال میں 136، انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں 78اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں 275نئے کیسوں کی تصدیق ہوئی پنجاب کے وزراءکے عملہ کے 6افراد اور پنجاب اسمبلی کے مزید 9ملازمین وائرس سے متاثر ہوگئے ان کا ٹیسٹ اسمبلی کے باہر لگائے گئے کیمپ میں لیا گیا دو ملازمین کو فوری طور پر سروسز ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔ دوسری طرف بے حس لوگوں نے شہر سے پپیتا نایاب کر دیا ہے۔ 50روپے والا پپیتا 400روپے تک فروخت کیا جارہا ہے۔ مزید برآں وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے ڈینگی کے خلاف جاری مہم کے پیش نظر محکمہ صحت میں تاحکم ثانی ہر قسم کی تعیناتیوں اور تبادلوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ سانگلہ ہل میں 3افراد میں وائرس کی تصدیق ہونے پر شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ میاں نواز شریف کے فارم کے پہلو میں واقعہ موضع کماس میں درجنوں افراد ڈینگی سے متاثر ہو کر لاہور کے ہسپتال میں پہنچ گئے جن میں سے متعدد کی حالت نازک ہے مزید برآں پنجاب یونیورسٹی کے ہوسٹلز میں قیام پذیر غیر ملکی طلباءبھی وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جس کے بعد انتظامیہ نے تمام ہاسٹل خالی کرا لئے ہیں۔ گوجرانوالہ میں ڈینگی بخار میں مبتلا مریضوں کی تعداد 19ہوگئی جن میں سے 6کو صحت یاب ہونے پر ہسپتال سے فارغ کردیا گیا۔ دریں اثناءفیصل آباد سے نمائندہ جنگ کے مطابق 34نئے مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ وہاڑی سے نمائندہ جنگ کے مطابق ڈینگی کے مزید 4مریضوں کی تصدیق ہوگئی جن میں ایم این اے تہمینہ دولتانہ کے 2ملازمین بھی شامل ہیں ممبر پنجاب سروس کمیشن علی عارف بھی وائرس کی زد میں آگئے دوسری طرف سری لنکا سے آنے والی ماہرین کو بریفنگ دی گئی سری لنکن ماہرین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی سے شہری خوفزدہ نہ ہوں اس کیلئے شارٹ کٹ راستہ نہیں طویل المدت پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

Last edited by گلاب خان; 16-09-11 at 03:56 AM..

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,972 مراسلہ میں 8,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 138
Reply With Quote
گلاب خان کا شکریہ ادا کیا گیا
نیلم خان (16-09-11)
پرانا 16-09-11, 04:38 AM   #2
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,907
کمائي: 561,126
شکریہ: 25,577
10,451 مراسلہ میں 38,592 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اللہ پاک اپنا فضل فرمائے آمین ۔
نیلم خان آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے نیلم خان کا شکریہ ادا کیا
Kamran_Tabasum (16-09-11), گلاب خان (17-09-11), خالد حسین (10-02-12)
جواب

Tags
color, فارم, فروخت, وائرس, وزیر, لوگ, نواز, نواز شریف, نظر, موقع, منتقل, اللہ, انتظامیہ, اعلیٰ, جناح, خلاف, خان, خصوصی, راستہ, سری لنکا, عملہ, عائد, عارف, صورتحال, صحت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
لاہور میں ڈینگی 5 اور زندگیاں نگل گیا، مزید 685 افراد میں وائرس کی تصدیق گلاب خان خبریں 2 15-09-11 06:59 AM
روزانہ 2 گھنٹے سے زیادہ ٹیلی ویژن دیکھنے والوں میں ہارٹ اٹیک کے امکانات دو گنا ہوجاتے ہیں۔ ماہرین گلاب خان شعبہ طب 0 19-02-11 03:12 AM
ڈیڑھ انچ کی سوئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔زیرو پوائنٹ عبداللہ آدم اپکے کالم 3 07-05-10 11:53 PM
خواتین زیادہ طویل العمر محمدعمر خبریں 42 21-12-09 06:14 PM
انڈین لیگ سے معاہدہ علی الاعلان کروں گا،انضمام الحق ،ابھی معاملات زیر غور ہیں خرم شہزاد خرم کرکٹ 0 17-08-07 09:45 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:13 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger