15-09-11, 05:06 AM
|
#2
|
|
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
کمائي: 94,075
شکریہ: 1,535
2,972 مراسلہ میں 8,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ڈینگی‘ سری لنکن ماہرین کی ٹیم دواﺅں اور سامان کیساتھ لاہور پہنچ گئی
لاہور، اسلام آباد (جنگ نیوز، نیوزرپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی درخواست پر ڈینگی وائرس کے سدباب کے لئے فنی معاونت کی فراہمی کی غرض سے ماہرین اور ڈاکٹروں پر مشتمل سری لنکا کی 12رکنی ٹیم بدھ کو لاہور پہنچ گئی ہے۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ٹیم کا استقبال کیا۔ سری لنکا کے ماہرین کی ٹیم ڈینگی وائرس کے سدباب کے لئے ادویات اور دیگر ضروری اشیاءبھی ساتھ لائی ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا میںچند سال قبل ڈینگی وائرس سے بڑی تعداد میں لوگ متاثر ہوئے تھے اور اس کے نتیجے میں اموات بھی ہوئی تھیں۔ سری لنکا کی حکومت نے اس مرض سے نمٹنے کے لئے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی تھی جس کی کاوشوں کی بناءپر ڈینگی وائرس کا وہاں سے خاتمہ ہوگیا اور آج سری لنکا کے ماہرین کی ٹیم لاہور پہنچی ہے اور ڈینگی وائرس کے خاتمے کے لئے کاوشوں میں ہمارا ہاتھ بٹائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ماہرین کی ٹیم بھجوانے پر سری لنکا کے صدر‘ حکومت اور عوام کے شکرگزار ہیں۔ سری لنکا کی میڈیکل ٹیم کے سربراہ نے اس موقع پر کہا کہ وہ حکومت پنجاب کی معاونت کے لئے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی بخار قابل علاج ہے اور عوام کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک یہاں سے ڈینگی وائرس کا خاتمہ نہیں ہوجاتا ہماری ٹیم موجود رہے گی۔
وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی کی ہدایت پر سری لنکا میںپاکستان کے ہائی کمشنر نے پنجاب حکومت کی ڈینگی وائرس پر قابو پانے میں مدد کےلئے میڈیکل ٹیم ادویات اور آلات سری لنکا بھجوانے کے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
|
|
|