واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں

خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں

لاہور:’ کمرہ عدالت کے باہر قیدی کی شادی‘

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 09-09-11, 08:31 AM   #1
لاہور:’ کمرہ عدالت کے باہر قیدی کی شادی‘
سیفی خان سیفی خان آف لائن ہے 09-09-11, 08:31 AM

صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی جیل میں عمر قید کی سزا کاٹنے والا ایک نوجوان قیدی اپنے خلاف مقدمے کی سماعت کے بعد کمرہ عدالت کے باہر اپنی پسند کی لڑکی سے نکاح کر کے شادی کے بندھن میں بندھ گیا۔

نوجوان قیدی زوہیب اطہر کو پولیس مقابلہ کرنے کے الزام میں چودہ برس قید کی سزا ہوئی تھی اور ان کی ابھی لگ بھگ آٹھ برس کی قید باقی ہے۔

چوبیس سالہ زوہیب اطہر کو مقدمہ کی سماعت کے سلسلے میں مقامی مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیاجہاں عدالت کے باہر زوہیب کا اپنی کلاس فیلو عاصمہ ریاض کے نکاح ساتھ ہوا۔

ضلع کچہری کی حدود میں ہونے والے اس نکاح میں نوجوان قیدی کے والد اور دیگر رشتہ داروں موجود تھے تاہم لڑکی کے رشتہ دار اس نکاح میں شریک نہیں ہوئے۔

مقدمے کی سماعت کے بعد کمرہ عدالت کے باہر نکاح خواں نے نوجوان قیدی کا نکاح پڑھایا اور کمرے عدالت کے باہر موجود لوگوں میں خوشی کی رسم کے طور پر چھوہارے بھی تقیسم کیے گئے ۔

بی بی سی کے نامہ نگار عبادالحق کے مطابق زوہیب اطہر اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا ہے اور اسے سنہ دو ہزار پانچ کو ایک پولیس مقابلے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور دو ہزار سات میں لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ملزم کو چودہ برس قید کی سزا سنائی تھی۔قیدی زوہیب چھ برس کی قید کاٹ چکا ہے اور اس نوجوان قیدی نے اپنی سزا کے خلاف اپیل سپریم کورٹ میں دائر کر رکھی ہے۔

قیدی زوہیب کے والد اطہر ضمیر نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کا بیٹا اور بہو ایک دوسرے کو سکول کے زمانے سے پسند کرتے ہیں اور ان دونوں کی یہ خواہش تھی کہ ان کی شادی ہو جائے۔

قیدی کے والد کا کہنا ہے کہ یہ امید تھی کہ مقدمہ جلد ختم ہوجائے گا اور رہائی کے بعد دونوں کی شادی کی کر دی جائے گی لیکن مقدمہ طویل ہو گیا۔

انہوں نے بتایا کہ سزا کے خلاف اپیل سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے لیکن دو برس سے اپیل پر کارروائی نہیں ہو سکی جس کی وجہ سے انہوں نے ان حالات میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا اور بقول قیدی کے والد کے انہوں نے بچوں کی شادی کی خواہش کو پورا کیا ہے۔

اطہر ضمیر کے بقول جہاں انہیں اپنے بیٹے کی شادی کی بہت خوشی ہے وہیں انہیں اس بات کا گہرا دکھ اور افسوس ہے کہ ان کے بیٹا کی شادی کن حالات میں ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کونسا باپ ہوگا کہ جو یہ چاہے گا کہ اس کے بیٹے کی شادی ہو اور بیٹا خوشی منانے کے بجائے جیل جائے۔

قیدی زوہیب اطہر کے والد کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے بیٹے کی شادی اس سوچ کے ساتھ کی ہے کہ دو تقدیروں کے ملنے سے ہو سکتا ہے کہ کوئی راہ نکل آئے اور ان کے بیٹے کو جلد رہائی ملے۔ بی بی سی اردو

__________________

میرا بلاگ۔ صدائےقلندرhttp://saifikhan011.blogspot.com/

سیفی خان's Avatar
سیفی خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مقام: خاموش آباد
مراسلات: 3,531
شکریہ: 4,038
2,387 مراسلہ میں 5,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 418
Reply With Quote
9 قاری/قارئین نے سیفی خان کا شکریہ ادا کیا
shafresha (09-09-11), فرحان دانش (09-09-11), یاسر عمران مرزا (11-09-11), محمد یاسرعلی (09-09-11), ام احمد (09-09-11), حیدر (09-09-11), حسن قادری (09-09-11), عبداللہ آدم (09-09-11), عروج (09-09-11)
پرانا 09-09-11, 10:57 AM   #2
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,041
شکریہ: 24,031
4,992 مراسلہ میں 14,714 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

چھپائے نہیں چھپتے...........

میں تو حیران ہیں کہ لڑکی کے گھر والوں نے کچھ بھی کیا کیوں نہیں ؟؟

جو کہ متوقع سو فیصد ہوتا ہے............!!! شاید سب کچھ باہر ہی باہر طے پایا اور ڈراپ سین کمرہ عدالت میں ہوا............. لڑکی کے گھر والوں کو بھی بریکنگ نیوز سے ہی پتہ چلا ہو گا

ویسے یہ محبت سب سے بری بیماری ہے جس کا کوئی علاج کم از کم اج تک تو دریافت نہیں ہوا
__________________
قال الشيخ محمد نجيب المطيعي - رحمه الله- في تصوير طبيعة طريق المجاهد :
"وإنما يجاهد المؤمن في الله جهاده، إن أخفق فإفادة أو أوذي فإرادة، أو نفي فريادة،
أو سجن فعبادة، أو عاش فقيادة، أو مات فشهادة، فله الحسنى وزيادة"
عبداللہ آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
ام احمد (09-09-11), احمد نذیر (09-09-11), حیدر (09-09-11), حسن قادری (09-09-11), سیفی خان (09-09-11)
پرانا 09-09-11, 11:01 AM   #3
Senior Member
 
حسن قادری's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2011
مراسلات: 1,635
کمائي: 32,131
شکریہ: 3,022
1,410 مراسلہ میں 4,199 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شادی تو ھے مگر ایک طویل انتظار ھے دولہن کے لے
حسن قادری آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے حسن قادری کا شکریہ ادا کیا
ام احمد (09-09-11), ابن آدم (09-09-11), حیدر (09-09-11), سیفی خان (09-09-11)
پرانا 09-09-11, 11:04 AM   #4
Senior Member
 
سیفی خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مقام: خاموش آباد
مراسلات: 3,531
کمائي: 44,494
شکریہ: 4,038
2,387 مراسلہ میں 5,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
سیفی خان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں سیفی خان کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبداللہ آدم مراسلہ دیکھیں
چھپائے نہیں چھپتے...........

میں تو حیران ہیں کہ لڑکی کے گھر والوں نے کچھ بھی کیا کیوں نہیں ؟؟

جو کہ متوقع سو فیصد ہوتا ہے............!!! شاید سب کچھ باہر ہی باہر طے پایا اور ڈراپ سین کمرہ عدالت میں ہوا............. لڑکی کے گھر والوں کو بھی بریکنگ نیوز سے ہی پتہ چلا ہو گا

ویسے یہ محبت سب سے بری بیماری ہے جس کا کوئی علاج کم از کم اج تک تو دریافت نہیں ہوا
ابے کا سوٹا اور اماں کی جُتی سے کافی حد تک افاقہ ہو جاتا ہے اس مرض میں ۔ ۔
سیفی خان آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے سیفی خان کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (12-09-11), ام احمد (09-09-11), احمد نذیر (09-09-11), حیدر (09-09-11), عبداللہ آدم (09-09-11)
پرانا 09-09-11, 11:29 AM   #5
Senior Member
 
ننھا بچہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: جہانِ فانی میں
مراسلات: 4,510
کمائي: 52,509
شکریہ: 5,869
3,229 مراسلہ میں 6,948 بارشکریہ ادا کیا گیا
ننھا بچہ کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
ویسے یہ محبت سب سے بری بیماری ہے جس کا کوئی علاج کم از کم اج تک تو دریافت نہیں ہوا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اچھا جی
ننھا بچہ آن لائن ہے   Reply With Quote
ننھا بچہ کا شکریہ ادا کیا گیا
ام احمد (09-09-11)
پرانا 09-09-11, 11:36 AM   #6
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,978
کمائي: 48,954
شکریہ: 7,292
5,961 مراسلہ میں 15,131 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

قدوس بھائی کچھ اس سے سبق سیکھ لیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محمدخلیل آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا
ام احمد (09-09-11), عبداللہ آدم (09-09-11)
پرانا 09-09-11, 11:37 AM   #7
Senior Member
 
ابن آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 1,099
کمائي: 22,931
شکریہ: 3,391
829 مراسلہ میں 2,403 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حسن قادری مراسلہ دیکھیں
شادی تو ھے مگر ایک طویل انتظار ھے دولہن کے لے
انتظار کاہے کا بھائی؟
پاکستانی قوانین کے مطابق شادی شدہ قیدی کو جیل میں‌اپنی بیوی کو بلا کہ خلوت کا حق ہے
اس مقصد کے لئے ہر جیل میں‌کمرے موجود ہیں
یہ الگ بات ہے کہ غریب قیدی اس سے محروم رہتے ہیں‌لیکن نوٹ خرچنے والوں‌کے لئے مشکل نہیں
__________________
صراط الھدیٰ فورم
www.siratulhuda.com
اردو یونیکوڈ تحریر میں بنیادی دینی ، اخلاقی و اصلاحی تعلیمات اور سائینس و انفارمیشن ٹکنالوجی کی نفع مند معلومات کی ترسیل کا مرکز
ابن آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ابن آدم کا شکریہ ادا کیا
ام احمد (09-09-11), سیفی خان (09-09-11)
پرانا 09-09-11, 01:38 PM   #8
Senior Member
 
سیفی خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مقام: خاموش آباد
مراسلات: 3,531
کمائي: 44,494
شکریہ: 4,038
2,387 مراسلہ میں 5,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
سیفی خان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں سیفی خان کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ابن آدم مراسلہ دیکھیں
انتظار کاہے کا بھائی؟
پاکستانی قوانین کے مطابق شادی شدہ قیدی کو جیل میں‌اپنی بیوی کو بلا کہ خلوت کا حق ہے
اس مقصد کے لئے ہر جیل میں‌کمرے موجود ہیں
یہ الگ بات ہے کہ غریب قیدی اس سے محروم رہتے ہیں‌لیکن نوٹ خرچنے والوں‌کے لئے مشکل نہیں
لو جی موجاں ای موجاں
سیفی خان آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے سیفی خان کا شکریہ ادا کیا
ام احمد (09-09-11), شھزادباجوہ (09-09-11)
پرانا 09-09-11, 01:52 PM   #9
Administrator

عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,349
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اہم سوال:
پولیس اور مجرم کوکس نے اجازت دی کہ وہ یوں ایک سزایافتہ مجرم کو شادی کی اجازت دے؟‌

میرے خیال سے اس کو ہیرو بنانے کی کوشش کی گئی ہے کیونکہ اب یہ میڈیا پر آئے گا اور میڈیا پر آنے سے اس کی درخواست نا صرف جلد سُنی جائے گی بلکہ بہت سے روشن خیال اس کی سزا ختم کرنے کی تحریکیں بھی شروع کریں گے
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
فرحان دانش (09-09-11), محمد یاسرعلی (09-09-11), محمدخلیل (09-09-11), ام احمد (09-09-11), عبداللہ آدم (09-09-11)
پرانا 09-09-11, 02:27 PM   #10
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,041
شکریہ: 24,031
4,992 مراسلہ میں 14,714 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ہمممممممم

بھئی عبد القدوس کا نکتہ واقعی قابل غور ہے!!

ویسے یہ وجہ بھی ہو سکتی ہے کہ یہ بندہ 6 سال جیل میں جن کے ساتھ رہا ہے اور اب بھی ہے ان کی بھی تو کوئی پہنچ ہو گی نا........... اور باوا اینڈ پاوا ہو تو کیا نہیں ہو سکتا اس مملکت خداداد پاکستان میں ، عرف عام میں جسے اسلام کا قلعہ کے بابرکت نام سے یاد فرمایا جاتا ہے!!!
عبداللہ آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا گیا
ام احمد (09-09-11)
پرانا 09-09-11, 02:52 PM   #11
Senior Member
 
فرحان دانش's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: پاکستان
عمر: 28
مراسلات: 2,784
کمائي: 41,195
شکریہ: 2,665
1,640 مراسلہ میں 3,770 بارشکریہ ادا کیا گیا
Exclamation

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبدالقدوس مراسلہ دیکھیں
اہم سوال:
پولیس اور مجرم کوکس نے اجازت دی کہ وہ یوں ایک سزایافتہ مجرم کو شادی کی اجازت دے؟‌

میرے خیال سے اس کو ہیرو بنانے کی کوشش کی گئی ہے کیونکہ اب یہ میڈیا پر آئے گا اور میڈیا پر آنے سے اس کی درخواست نا صرف جلد سُنی جائے گی بلکہ بہت سے روشن خیال اس کی سزا ختم کرنے کی تحریکیں بھی شروع کریں گے
پاکستانی جیلوں میں تو قیدی بچوں کے باپ بن جاتے ہیں ۔شادی ایک چھوٹی سی بات لگتی ہے۔
فرحان دانش آف لائن ہے   Reply With Quote
فرحان دانش کا شکریہ ادا کیا گیا
ام احمد (09-09-11)
پرانا 09-09-11, 06:45 PM   #12
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مقام: پاکستان
مراسلات: 1,768
کمائي: 26,356
شکریہ: 923
1,271 مراسلہ میں 2,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبیداللہ عبید کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبیداللہ عبید کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبیداللہ عبید کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سیفی خان مراسلہ دیکھیں
ابے کا سوٹا اور اماں کی جُتی سے کافی حد تک افاقہ ہو جاتا ہے اس مرض میں ۔ ۔
کچھ لوگوں کو ان دونوں چیزوں سےافاقے کی بجائے تکلیف بڑھ جاتی ہے۔
عبیداللہ عبید آف لائن ہے   Reply With Quote
عبیداللہ عبید کا شکریہ ادا کیا گیا
سیفی خان (09-09-11)
پرانا 09-09-11, 06:50 PM   #13
Senior Member
 
سیفی خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مقام: خاموش آباد
مراسلات: 3,531
کمائي: 44,494
شکریہ: 4,038
2,387 مراسلہ میں 5,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
سیفی خان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں سیفی خان کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

تواڈا مبطل اے کہ
مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی ۔ ۔ ۔

ہیں جی
سیفی خان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 09-09-11, 07:19 PM   #14
Administrator

عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,349
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فرحان دانش مراسلہ دیکھیں
پاکستانی جیلوں میں تو قیدی بچوں کے باپ بن جاتے ہیں ۔شادی ایک چھوٹی سی بات لگتی ہے۔
جیل اور عدالت کے احاطے میں فرق ہے
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 09-09-11, 07:21 PM   #15
Administrator

عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,349
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبداللہ آدم مراسلہ دیکھیں
ہمممممممم

بھئی عبد القدوس کا نکتہ واقعی قابل غور ہے!!

ویسے یہ وجہ بھی ہو سکتی ہے کہ یہ بندہ 6 سال جیل میں جن کے ساتھ رہا ہے اور اب بھی ہے ان کی بھی تو کوئی پہنچ ہو گی نا........... اور باوا اینڈ پاوا ہو تو کیا نہیں ہو سکتا اس مملکت خداداد پاکستان میں ، عرف عام میں جسے اسلام کا قلعہ کے بابرکت نام سے یاد فرمایا جاتا ہے!!!
میرے خیال سے اُس کے چال چلن کو اب شریف تصور کرتے ہوئے اور انسانی حقوق کمیشن کی درخواست کے تحت سزا کو دن رات تصور کرتے ہوئے 5 سال کم کردیا جائے گا
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
com, express, images, logo, کورٹ, کلاس, پولیس, پسند, قید, لڑکی, مقابلہ, ملنے, مطابق, الزام, بچوں, جیل, جلد, خلاف, خصوصی, سپریم, سوچ, شادی, طور, عدالت, صوبہ

Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:

تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:16 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger