واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


لبنان، فلسطین سرحد پر نکبہ کی یاد میں لبنانی مظاہرے کریں گے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 08-05-11, 10:40 PM   #1
لبنان، فلسطین سرحد پر نکبہ کی یاد میں لبنانی مظاہرے کریں گے
عارف اقبال عارف اقبال آف لائن ہے 08-05-11, 10:40 PM

بیروت(اے این این)15 مئی کو فلسطین پر اسرائیلی قبضے کو 63 سال مکمل ہو جائیں گے، 1948 میں فلسطینیوں کے لیے نکبہ یا مصیبت بن کر آنے والے اس دن کی یاد میں اپنے فلسطینی بھائیو ںکے ساتھ اظہار یک جہتی میں لبنانی عوام نے فلسطین ۔ لبنان سرحد کی جانب مارچ کا فیصلہ کیا ہے۔ فلسطین کے ہمسایہ دیگر عرب ممالک کی جانب سے بھی اس موقع پر مظاہرے نکالے جار ہے ہیں، پروگرام کے مطابق فلسطین کے ہمسایہ ممالک کے عوام اس روز فلسطین کے سرحدات پر کھڑے ہوکر پورے فلسطین کے گرد طوق بنا کر اپنے جذبات کا اظہار کرینگے۔ لبنان میں بنائے گئے پروگرام کی تفصیلات کے مطابق ان مظاہروں میں لبنان اور فلسطین کی کئی غیر سرکاری تنظیمیں بھی اپنا حصہ ڈالیں گیں، ان مظاہروں میں حماس کے رہنما علی برکہ اور مارچ کے کوآرڈینیٹر ھانی سلیمان یھی شامل ہونگے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مارچ کی تیاریوں کے لیے بنائی گئی کمیٹی کے سربراہ خالد زیدان نے کہا کہ یہ مارچ فلسطینیوں کے نکبہ کی یاد میں نکالے جائیں گے جس کا مقصد یہ باور کرانا بھی ہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کو واپس غزہ جانا ہوگا۔ 15 مئی کو حق واپسی مارچ بھی فلسطینی سرحدات کا رخ کریگا جس میں بہت سی قومی اور عالمی تنظیمیں، ادارے، ایسوسی ایشن اور معروف شخصیات شرکت کرینگی۔ لبنان کے مختلف علاقوں اور فلسطینی کیمپوں سے انسانی حقوق کے سرگرم کارکن بھی شرکت کریں گے۔ یہ مارچ بھی مختلف عرب ممالک میں اسرائیلی سفارت خانوں کی جانب نکالے جانے والے مظاہروں کے ساتھ اظہار یک جہتی میں نکالا جائے گا۔ 63 ویں یوم نکبہ کے موقع پر ان احتجاجی مظاہروں لبنان میں مقیم فلسطینی پناہ گزینوں کی واپسی پر زور دینا بتلایا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام فلسطینیوں پناہ گزینوں کی اپنے وطن واپسی ان کا ایک تاریخی، شرعی حق ہے جس سے انہیں کوئی قوت دستبردار نہیں کر سکتی۔
اوصاف
__________________
اندازِ بیاں گرچہ بہت شوخ نہیں ہے
شاید کہ اتر جائے ترے دل میں مری بات

 
عارف اقبال's Avatar
عارف اقبال
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مراسلات: 979
شکریہ: 1,882
726 مراسلہ میں 1,803 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 130
Reply With Quote
جواب

Tags
ہے۔, کوئی, گئی, گرد, پورے, پروگرام, یوم, یا, مکمل, موقع, مقصد, مئی, مطابق, جانے, جائیں, جائے, حماس, حصہ, دینا, سال, عوام, علی, عالمی, عرب, غزہ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کمپیوٹر میں یو ایس بی پورٹس کبھی کم نہیں پڑیں گے محمدعمر خبریں 5 28-06-10 11:02 PM
دو تہائی اکثریت کا خواب پورا نہیں ہوگا،صدر کے مواخذے کی بات کرنے والے ہوا میں تیز چلا رہے ہیں ،پرویز الٰہی عبدالقدوس خبریں 0 18-12-07 07:16 AM
بھارت میں " بعض " کھلاڑی کنٹر ول میں نہیں تھے،ڈسپلن توڑنے والوں کو آئندہ قو می ٹیم میں جگہ نہیں ملے گی،نسیم اشر ف خرم شہزاد خرم کرکٹ 0 17-12-07 02:50 PM
ڈرا کیلئے نہیں صرف جیت کیلئے میدان میں اتریں گے،یونس خان،کپتانی سے بھاگتا ہوں یہ میرا پیچھا نہیں چھوڑتی خرم شہزاد خرم کرکٹ 0 08-12-07 08:13 AM
انڈین لیگ کھیلنے والوں پرتاحیات پابندی کا فیصلہ نہیں کیا،نسیم اشرف،قومی ٹیم میں کبھی منتخب نہیں کرینگے،شفقت نغمی خرم شہزاد خرم کرکٹ 9 23-08-07 04:47 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:16 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger