واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


لبنان اسرائیل سرحد پر جھڑپ، چار ہلاک

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 04-08-10, 08:43 AM   #1
لبنان اسرائیل سرحد پر جھڑپ، چار ہلاک
عدنان دانی عدنان دانی آف لائن ہے 04-08-10, 08:43 AM

لبنانی اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپ میں تین لبنانی فوجی اور ایک اسرائیلی افسر ہلاک ہو گئے ہیں۔

یہ جھڑپ سنہ دو ہزار چھ میں اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان ہونے والی جنگ کے بعد پہلی جھڑپ ہے۔

منگل کے روز ہونے والی جھڑپ میں ایک لبنانی صحافی بھی ہلاک ہوا۔

لبنان کا کہنا ہے کہ فوج نے اس وقت فائر کیا جب اسرائیلی فوج لبنان میں داخل ہو گئی تھی۔ تاہم اسرائیل نے اس الزام کی تردید کی ہے۔

لبنانی فوج کا کہنا ہے کہ یہ جھڑپ اس وقت ہوئی جب اسرائیلی فوج لبنان میں لگے ایک درخت کو گرانے کے لیے گھس آئی۔ ان کا کہنا ہے کہ اس درخت سے اسرائیلی فوج کو سرحدی گاؤں ادیسے پر نظر رکھنے میں دقت ہو رہی تھی۔

لبنانی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لبنانی فوج نے خبردار کرنے کے لیے فائر کیے اور جواب میں اسرائیل نے گولہ باری کی اور ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ کی۔

لبنانی فوج نے تصدیق کی ہے کہ اس جھڑپ میں تین لبنانی فوجی ہلاک اور چار زخمی ہوئے ہیں۔

الاخبار نامی اخبار کا کہنا ہے کہ ان کا ایک صحافی بھی اس جھڑپ میں ہلاک ہوا ہے۔

دوسری جانب حزب اللہ کے سربراہ شیخ حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ ان کے جنگجو خاموش تماشائی نہیں بنے رہیں گے اگر اسرائیلی فوج لبنان میں دوبارہ داخل ہوئی۔

اسرائیلی فوج کی ایک ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ اسرائیلی فوجی اسرائیلی سرحد میں معمول کے کام پر معمور تھے کہ لبنانی فوج کے سنائپرز نے ایک دھاوے میں دو افسر ہلاک کر دیے۔

اس سے قبل اسرائیلی فوجی کمانڈر میجر جنرل غادی نے کہا کہ اسرائیلی فوجی افسر تین سو سے چار سو میٹر سرحد کے اندر کھڑے فوجیوں کے کام کی نگرانی کر رہے تھے جو سرحد کے پاس لگی جھڑیاں ہٹا رہے تھے۔

’سنائپرز نے ان دو افسران کو نشانہ بنایا۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ ان کو یقین ہے کہ ایسا واقعہ دوبارہ پیش نہیں آئے گا۔ ’ہمیں لبنانی فوج کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے درخواست اور مطالبات آئے ہیں کہ جنگ بندی کی جائے۔

بی بی سی اردو
__________________
اور اس نے میرے ساغر میں
مئے سرخ انڈیلی ۔۔۔ تو کہا
مت سوچو !

 
عدنان دانی's Avatar
عدنان دانی
ذیلی ناظم

تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
شکریہ: 4,887
4,398 مراسلہ میں 11,054 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 197
Reply With Quote
پرانا 05-08-10, 12:01 AM   #2
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,734
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

صرف 4- کچھ تو کراچی سے سیکھ لو- کتنے آرام سے درجنوں مر گئیے
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا گیا
عدنان دانی (05-08-10)
پرانا 05-08-10, 07:26 PM   #3
ذیلی ناظم

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
کمائي: 154,236
شکریہ: 4,887
4,398 مراسلہ میں 11,054 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : Mirza Amir مراسلہ دیکھیں
صرف 4- کچھ تو کراچی سے سیکھ لو- کتنے آرام سے درجنوں مر گئیے
ان فوجیوں کو ایم کیو ایم والوں سے ٹریننگ لینی چاہیں،،،ِ
عدنان دانی آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
فوج, فوجی, فوجیوں, گئی, گا۔, پہلی, یقین, وقت, والی, چار, نظر, اللہ, الزام, اردو, اسرائیل, اعلیٰ, بی, باری, جواب, حزب اللہ, حسن, درخواست, رکھنے, شیخ, صحافی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ایڈوب فوٹو شاپ، شارٹ کیز زارا ایڈوب فوٹو شاپ 12 25-01-11 05:46 PM
شامِ فراق اب نہ پوچھ، آئی اور آ کے ٹل گئی عدنان دانی شعر و شاعری 2 04-12-09 10:43 PM
کاک پٹ میں اداکارہ سے گپ شپ، دو پائلٹ معطل champion_pakistani دلچسپ اور عجیب 2 17-11-08 05:32 PM
دو باپ، دو کہانیاں فیصل ناصر عمومی بحث 4 17-11-08 11:34 AM
آئینہ دیکھ، اپنا سا منہ لے کے رہ گئے خرم شہزاد خرم دیوان غالب 0 14-12-07 01:42 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:16 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger