|
لشکر اور شدت پسندوں میں کشیدگی، تازہ دم سیکیورٹی دستے باجوڑ پہنچ گئے

11-10-08, 02:39 PM
لشکر اور شدت پسندوں میں کشیدگی، تازہ دم سیکیورٹی دستے باجوڑ پہنچ گئے
ٹی وی رپورٹ
خار...باجوڑایجنسی میں شدت پسندوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کی کاروائی جاری ہے، جبکہ علاقہ چہارمنگ میں شدت پسند اور قومی لشکر ایک دوسرے کے خلاف مورچہ زن ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے باجوڑایجنسی کے علاقہ چہارمنگ، چینار، رشکئی، ڈمہ ڈولہ، ٹانگ خطا اور دیگر علاقوں میں شدت پسندوں کے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو رات بھر نشانہ بنایا۔ ذرائع کے مطابق باجوڑ ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کے مزید تازہ دم دستے بھی پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق علاقہ چہارمنگ میں شدت پسندوں اور مسلح قومی لشکر کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے اور دونوں ایک دوسرے کے خلاف مورچہ زن ہوگئے۔ دوسری جانب باجوڑ ایجنسی کی تحصیل سلارزئی، تحصیل برنگ، تحصیل اتمان خیل میں زندگی معمول پر آرہی ہے اور تعلیمی ادارے کھول گئے ہیں۔۔
|
ابن جلال
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|