واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


لغتِ حکمرانی کی اصطلاحات!

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 28-11-11, 01:04 AM   #1
لغتِ حکمرانی کی اصطلاحات!
کنعان کنعان آن لائن ہے 28-11-11, 01:04 AM

وسعت اللہ خان
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی
آخری وقت اشاعت: اتوار 27 نومبر 2011 ,‭ 14:59 GMT 19:59 PST



ایسے کئی فقرے اور اصطلاحات ہیں جن کا مطلب و مفہوم ایک عام سی ڈکشنری میں کچھ اور ہے لیکن لغتِ حکمرانی میں کچھ اور جیسے ،


( قوم کو اعتماد میں لینا )

یعنی جب کوئی معاملہ ہاتھ سے نکل جائے تو معاملے کی جڑ بتائے بغیر عوام کی تائید و حمایت حاصل کرنے کی کوشش کرنا ۔مثلاً جب بلوچستان میں شمشی ایئر بیس متحدہ عرب امارات کے توسط سے امریکی ڈرونز کے استعمال کے لئے دیا گیا تب قوم کو اعتماد میں نہیں لیا گیا لیکن اب چوبیس پاکستانی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد یہ اڈہ امریکیوں سے خالی کرانے کی بابت قوم کو اعتماد میں لیا جارہا ہے۔


( مثبت سوچ )

مراد یہ کہ حکمرانوں کی پالیسیوں پر بے جا تنقید نہ کی جائے اور غلطیوں سے درگذر کیا جائے۔ لغتِ حکمرانی کے مطابق تنقید کا صرف ایک مطلب ہے یعنی بے جا تنقید۔


( پاکستانیت)

ایک مضبوط وفاق، مضبوط فوج ، اچکن ، اردو اور قائدِ اعظم کے وہ فرمودات ، اقبال کے وہ اشعار اور اسلام کی وہ تعلیمات جنہیں اسٹیبلشمنٹ نے بہت احتیاط سے منتخب کیا ہے۔ پاکستانیت کے لازمی اجزائے ترکیبی ہیں۔اس سے ہٹ کر کوئی بھی تصور ، لباس ، زبان یا نظریہ علاقائی ، قومیتی یا انفرادی سوچ کے دائرے میں تو آتا ہے پاکستانیت کے دائرے میں نہیں ۔


( قومی مفاد )

اس اصطلاح کا کوئی جامد مفہوم نہیں بلکہ حکمرانوں کی طبیعت و مفادات کے تحت بدلتا رہتا ہے۔جیسے کل طالبان کی حمایت قومی مفاد تھی۔آج طالبان کی مخالفت قومی مفاد میں ہے۔ ہوسکتا ہے کل پھر طالبان کی حمایت قومی مفاد بن جائے۔ لہذا مشورہ یہی ہے کہ قومی مفاد کی ازخود تشریح سے پرہیز کرتے ہوئے حکومتِ وقت کے مزاج پر نگاہ رکھیں۔ تاکہ آپ کو بروقت علم ہوسکے کہ بینگن کس دور میں اچھا ہے اور کس دور میں محض ایک گھٹیا سبزی۔


( اصولوں پر سودے بازی نہیں کی جائے گی )

یہ جملہ عموماً بے اصولی پر ہونے والی سودے بازی پوشیدہ رکھنے کے کام آتا ہے۔اپنے طور پر اس جملے کا کوئی مفہوم نہیں۔


( مملکتِ خدادا )

عام طور پر اس کا مطلب ہے وہ ملک جو خدا نے عطا کیا۔ لیکنِ لغتِ حکمرانی کے حساب سے مراد ایک ایسا ملک جو خدا نے دیا۔ خدا ہی اسے چلا رہا ہے اور وہی چلاتا رہے گا۔ ہم تو صرف اس کے عاجز بندے ہیں۔ لہذا خدا کے واسطے ہمارے آسرے پر مت رہنا۔۔


( عوام )

یہ اصطلاح ایسے ریوڑ کے لئے استعمال ہوتی ہے جس پر بوجھ بھی لادا جا سکتا ہے، بوقتِ ضرورت کمیلے میں بھی لایا جاسکتا ہے۔ سینگ پھنسوا کر تماشا بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ کبھی کبھار پولنگ سٹیشنوں تک بھی ہنکالا جاسکتا ہے۔ یہ ریوڑ چارے کا بھی محتاج نہیں۔ خود ہی گھاس پھونس تلاش کرکے پیٹ بھر لیتا ہے۔ اسے بہت زیادہ چوکیداری کی ضرورت بھی نہیں کیونکہ اگر بھاگے گا بھی تو کہاں تک کتنا بھاگے گا اور کس کے پاس بھاگے گا۔ پھر بھی اسے باڑوں میں کھروں کے پاس سے زنجیر گذار کر رکھا جاتا ہے ۔جانے کیوں ؟


( فلاح و بہبود کے عوامی منصوبے )

عام لغت میں بھلے اس کا کوئی بھی مطلب ہو مگر لغتِ حکمرانی میں اس سے مراد عوام کے پیسے سے بنائے جانے والے وہ منصوبے ہیں جو منصوبہ سازوں اور انہیں عملی جامہ پہنانے والوں کی فلاح و بہبود کی ضمانت دے سکیں۔

میرا خیال ہے کہ آج کے لئے لغتِ حکمرانی کی اتنی تشریح ہی کافی ہے۔ ویسے بھی لغت ایک بور مضمون ہے ۔ اب آپ چاہیں تو کسی بھی چینل پر کوئی گرما گرم ٹاک شو دیکھ کر وقت گذار سکتے ہیں۔

ایک وقت ہی تو ہے گذارنے کے لئے ۔ اور ہے بھی کیا !

ح
__________________



 
کنعان's Avatar
کنعان
ذیلی ناظم
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,509
شکریہ: 13,526
4,912 مراسلہ میں 16,705 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 133
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
dxbgraphics (28-11-11), فیصل ناصر (28-11-11), احمد نذیر (30-11-11)
پرانا 28-11-11, 01:30 AM   #2
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,188
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت خوب
اچھی شئرنگ ہے کنان بھائی
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
کنعان (28-11-11), احمد نذیر (30-11-11)
جواب

Tags
color, com, pakistan, کوشش, پاکستانی, ڈکشنری, وقت, ڈاٹ, چینل, منصوبہ, اللہ, اردو, اسلام, اشعار, بے, بازی, تلاش, طالبان, عوام, عوامی, علم, علاقائی, عرب, غلطیوں, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:17 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger