واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر کا احمدیوں کے روحانی رہنما سے اظہار تعزیت

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 12-06-10, 04:16 PM   #1
لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر کا احمدیوں کے روحانی رہنما سے اظہار تعزیت
ناصحی ناصحی آف لائن ہے 12-06-10, 04:16 PM

لندن ( جنگ نیوز) لاہور میں احمدیوں کی دو عبادت گاہوں پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد جس میں کم وبیش 90 بے قصور افراد ہلاک ہوگئے تھے پاکستانی ہائی کمشنر نے ہائی کمیشن کے ایک سینئر رکن کے ساتھ احمدیوں کے مذہبی رہنما مرزا مسرور احمد سے ملاقات کرکے ہلاکتوں پر اظہار تعزیت کیا ، پاکستانی ہائی کمشنر نے اس افسوسناک واقعے پر احمدی جماعت کے ارکان، پاکستانی کمیونٹی کے ارکان اور سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی پوری سیاسی قیادت کے علاوہ عام لوگوں نے بھی اس بہیمانہ کارروائی کی مذمت کی ہے ، حکومت پاکستان اور کسی عام آدمی نے ان بہیمانہ وارداتوں کو معاف یا نظر انداز نہیں کیا، احمدیوں کے روحانی رہنما نے اس سانحے پر تشویش کااظہار کرنے پر پاکستانی ہائی کمیشن اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ان حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے مرزا مسرور احمد نے حملہ آوروں کو گرفتار کرکے انھیں عبرت ناک سزائیں دینے کا مطالبہ کیا ، انھوں نے اس سے پہلے بھی مذہبی انتہا پسندوں کی جانب سے احمدی برادری سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کا حوالہ دیا۔ انھوں نے احمدی گروپ کے ساتھ بقول ان کے امتیازی سلوک پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اس ضمن میں 1984ء کے آرڈی ننس اور احمدیوں کیلئے علیحدہ انتخابی فہرستوں کاحوالہ دیا۔ہائی کمشنر نے انھیں یقین دلایا کہ ان جذبات سے حکومت پاکستان کو آگاہ کردیا جائے گا ۔انھوں نے پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کے احترام کو یقینی بنانے کیلئے حکومت پاکستان کی جانب سے کئے گئے مختلف اقدامات کا بھی ذکر کیا۔

ویب لنک
پاکستانی ہائی کمشنر کا احمدیوں کے روحانی رہنما سے اظہار تعزیت



Last edited by ناصحی; 12-06-10 at 05:43 PM.. وجہ: Image modification and text error corrections

 
ناصحی's Avatar
ناصحی
Senior Member
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: Cyberland
مراسلات: 1,884
شکریہ: 1,916
1,665 مراسلہ میں 5,184 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 218
Reply With Quote
ناصحی کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (12-06-10)
پرانا 12-06-10, 06:19 PM   #2
Senior Member
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,661
کمائي: 254,774
شکریہ: 53,120
7,705 مراسلہ میں 22,601 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بھائی شئیرنگ کا شکریہ!
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
com, کلنگ, کرتے, کردیا, پہلے, پاکستانی, واقعے, واقعات, لندن, لاہور, نیوز, نظر, مذہبی, مرزا, آدمی, انداز, ادا, بے, جائے, حملہ, رکھنے, شدید, علیحدہ, عبادت, عبرت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ریمنڈ کے ہاتھوں 2 پاکستانیوں کے قتل کے بعد لاہور میں امریکیوں کی سرگرمیاں ختم گلاب خان خبریں 0 25-02-11 05:52 AM
کس سے کریں شرم کی تعزیت ؟ ALI-OAD سیاست 0 25-10-09 11:42 PM
سلیم اللہ خان کی فاروق ستار سے تعزیت عبدالقدوس خبریں 0 16-04-08 08:16 AM
نوڈیرو میں آصف زرداری سے ممتاز شخصیات کی تعزیت ابو کاشان خبریں 0 14-01-08 11:58 AM
لاڑکانہ: مختلف وفود کی نوڈیرو میں آصف زرداری سے تعزیت خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 08:52 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:21 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger