واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


لندن میں پرویز مشرف کو جوتوں سے بچانے کی حکمت عملی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 26-09-10, 03:46 AM   #1
لندن میں پرویز مشرف کو جوتوں سے بچانے کی حکمت عملی
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 26-09-10, 03:46 AM

لندن ( رپورٹ: مرتضیٰ علی شاہ) جلسوں کااہتمام کرنے والوں کے سامنے سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ آیا جلسوں خاص طور پر پرویز مشرف کے جلسوں میں شریک ہونے والے لوگوں کو جوتے پہن کر جلسے میں شریک ہونے کی اجازت دی جائے یا نہیں۔ اس ضمن میں ایک سادہ مگر موثر انتظام پر غور کیاجارہا ہے کہ اسٹیج کے سامنے ایک غیر مرئی جال لگادیاجائے تاکہ کوئی جوتا یا کوئی دوسری چیز مقرر تک نہ پہنچ سکے، حال ہی تک تمام پاکستانی سیاستداں خواہ وہ جلاوطن ہوں، خودساختہ جلاوطنی کاٹ رہے ہوں یا برطانیہ کے دورے پر ہوں اپنے حامیوں سے گھل مل کر بات کرتے تھے لیکن اس سال7 /اگست کو ایک پاکستانی نے برمنگھم میں پاکستان کے صدر آصف علی زرداری پر جوتا پھینک کر صورتحال تبدیل کردی، یہ جوتا قریبی کوونٹری کے مکین شمیم خاں نے پھینکا تھا جنھوں نے برطانیہ کا دورہ کرنے والے دیگر سیاستدانوں خاص طور پر آزاد کشمیر سے آنے والے سیاستدانوں کونشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔ جلد ہی دو بڑے سیاسی اجتماع متوقع ہیں جن میں سے ایک پرویز مشرف کا جلسہ ہے، ان جلسوں کی وجہ سے قیاس آرائیوں کاایک سلسلہ شروع ہوگیا ہے کہ پاکستانی سیاستداں اپنے رہنماؤں سے نالاں ان پاکستانیوں کے غصے کا نشانہ بڑی آسانی سے بن سکتے ہیں جو پاکستان میں جہاں سیاستدانوں کی سیکورٹی بہت سخت ہوتی ہے اورجہاں کم وسیلہ مظاہرین پر سڑکوں اور مملکت کی سطح پرتشدد کیاجاسکتا ہے اپنی برہمی اورغم وغصے کااظہار نہیں کرسکے ہیں۔ برطانیہ مین تمام پاکستانی پارٹیاں اس بات پر متفق نظرآتی ہیں کہ اب وقت آگیا ہے کہ پریشانی سے بچنے کیلئے صرف انتہائی وفادار اور جاں نثار لوگوں کو ہی عوامی جلسوں میں شرکت کی اجازت دی جائے وہ نہ صرف یہ کہ اب اس طرح کی تقریبات کیلئے صرف دعوت ناموں کے ذریعے داخلے کومحدود کرنے کے ساتھ ہی جلسے گاہ کے داخلی دروازے اوروی آئی پی اسٹیج پر اپنے ہٹے کٹے لوگوں یا سیکورٹی گارڈز تعینات کررہے ہیں۔ احتجاج اور کے اظہار کی آزادی کے علاوہ برطانیہ میں عوام کو برداشت کرنے کی مثال نہیں ملتی جہاں جمہوری اختلاف کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے،احتجاج کرنے والے جانتے ہیں کہ پارٹی کے وفادار ان کونہ توجسمانی طورپر نقصان پہنچاسکتے ہیں اور نہ ہی ان پر تشدد کرسکتے ہیں کیونکہ ایسا کرنے کی صورت میں پولیس ان پر مارپیٹ اور زدوکوب کامقدمہ قائم کردیگی۔ پرویز مشرف کو جواپنی جلاوطنی کے دوران برطانیہ سے کام کررہے ہیں،انھیں مختلف طرف سے مخالفت کاسامنا ہے، لیکن وہ اپنی پارٹی آل پاکستان مسلم لیگ کے اجرا کی تیاری کررہے ہیں، برمنگھم میں پرویزمشرف کی ریلی کیلئے لیبر پارٹی کے رکن پارلیمنٹ جس کی بھرپورحمایت کررہے ہیں اعلیٰ سطح کے سیکورٹی انتظامات کئے جارہے ہیں، برمنگھم میں کوآرڈی نیٹر اور ریلی کے منتظم اسلم وسان نے دی نیوز کوبتایا کہ مقامی پولیس سے اس دن مدد فراہم کرنے کو کہاگیاہے اور پولیس نے انھیں اس کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اس کے علاوہ پرائیوٹ سیکورٹی گارڈز اور اسٹیوارڈز ہال کے باہر موجود ہوں گے اور اس بات کویقینی بنائیں گے کہ کم وبیش 4 ہزار افراد اپنے لیڈر کی تقریر اور بہتر پاکستان کیلئے ان کے خیالات سن سکیں۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی 25 ستمبر 2010ء
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,972 مراسلہ میں 8,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 84
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا
shafresha (26-09-10), مرزا عامر (26-09-10)
جواب

Tags
ہے۔, پولیس, پاکستانی, وقت, لندن, نیوز, نثار, متوقع, آزاد, آزادی, احتجاج, اعلیٰ, جلد, حال, دی, زرداری, سال, شروع, عوامی, علی, غور, غصے, صورتحال, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
جلسوں میں جوتوں کے بعد اب انڈے جاویداسد خبریں 6 11-07-10 11:47 PM
جوتوں کی بارش لالہ موسیٰ میں محمدخلیل خبریں 3 14-07-09 10:11 AM
چینی وزیر اعظم بھی جوتوں کی زد میں راجہ اکرام خبریں 0 03-02-09 11:44 AM
وکلا جمہوری قوتوں سے تصادم نہیں چاہتے،منیر اے ملک عبدالقدوس خبریں 0 24-04-08 01:31 PM
پرویز مشرف مخالف قوتوں کی شاندار فتح،صدر کے کئی ساتھیوں کا مستقبل ڈانواں ڈول عبدالقدوس خبریں 0 20-02-08 02:48 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:22 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger