واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


لندن کانفرنس سے پاکستان کی توقعات

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 01-02-10, 04:53 PM   #1
لندن کانفرنس سے پاکستان کی توقعات
راجہ اکرام راجہ اکرام آن لائن ہے 01-02-10, 04:53 PM

پاکستانی حکام نے ایک بارپھر کہا ہے کہ افغانستان میں سیاسی استحکام اور معیشت کی بحالی سے نہ صرف پاکستان میں امن وامان کی صورت حال میں بہتری آئے گی بلکہ یہاں مقیم لاکھوں افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کی راہ بھی ہموار ہوگی۔ حکومت کے عہدیداروں نے اس توقع کا بھی اظہارکیا ہے کہ لندن میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں پاکستان کے اس موقف کوپیش نظر رکھ کر افغانستان کے مستقبل کے بارے میں حکمت عملی وضع کی جائے گی۔

پاکستانی حکام اس خدشے کا بھی اظہار کرتے آئے ہیں کہ افغانستا ن میں غیر ملکی افواج میں اضافے کی پالیسی اُن کے ملک خصوصاً قبائلی علاقوں میں مزید عدم استحکام کا باعث بن سکتی ہے اس لیے ان علاقوں میں عسکریت پسندی کی حوصلہ شکنی کے لیے سیاسی و ترقیاتی منصوبوں کے لیے بین الاقوامی برادری کو لندن کانفرنس کے موقع پر پاکستان کو مالی امداد دینے کے معاملے پر توجہ دینے کی بھی ضرورت ہے ۔

صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر نے وائس آف امریکہ کو ایک خصوصی گفتگو میں بتایا کہ قبائلی علاقوں میں عسکریت پسندوں کے خلاف فوجی کارروائیوں کے باعث ان علاقوں میں ضروری اصلاحات کے نفاذ میں تاخیر ہو رہی ہے لیکن حکومت نے اس حوالے سے اپنی منصوبہ بندی مکمل کررکھی ہے اور یہ کام قبائلی علاقوں کے نمائندوں کی مشاورت سے کیا جائے گا۔ اُن کا کہنا ہے کہ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ فاٹا میں سیاسی سرگرمیوں کی بھی اجازت سمیت دیگر سیاسی اور انتظامی اصلاحات کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔

پیپلزپارٹی کی موجودہ حکومت کا موقف ہے کہ گو اُسے سیاسی محاذ سمیت کئی چیلنجوں کا بھی سامنا ہے تاہم عسکریت پسندی کا خاتمہ بالخصوص قبائلی علاقوں میں امن وامان کی بحالی اب بھی سرکاری ایجنڈے سرفہرست ہے اور اُنھیں توقع ہے کہ لند ن کی عالمی کانفرنس میں جس میں امریکہ اور برطانیہ سمیت تقریباً 70 ممالک کے وزرا خارجہ شرکت کریں گے افغانستا ن کے ساتھ ساتھ پاکستان کی مشکلات بھی زیر غور آئیں گی۔

پاکستانی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن وامان کی بحالی اور سیاسی استحکام کے قیام کے لیے مقامی حالات کو مدنظر رکھ کر حل تلاش کیا جائے اُس پر عمل درآمد افغانوں کی قیادت کے ذریعے کرایا جانا چاہیئے۔

VOA
__________________
محتاج اصلاح و دعا


 
راجہ اکرام's Avatar
راجہ اکرام
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,576
شکریہ: 25,210
16,394 مراسلہ میں 41,641 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 235
Reply With Quote
پرانا 01-02-10, 05:25 PM   #2
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,576
کمائي: 315,226
شکریہ: 25,210
16,394 مراسلہ میں 41,641 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

افغان طالبان سے مذاکرات اور مسلم دنیا کے لئےضرورتِ احتیاط
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کرتے, پہلی, پہلے, پاکستان, پاکستانی, لندن, نظر, مکمل, موقع, موجودہ, منصوبہ, اللہ, امریکہ, اجازت, توجہ, تلاش, جائے, حل, خلاف, خصوصی, عالمی, عدم, عسکریت, غور, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پاکستان کی خاتون صدر قاسم شاہ خبریں 11 31-10-10 06:16 AM
پختونستان عدنان دانی گانے 0 17-08-10 10:12 AM
پشتونستان سے خیبر پختونخواہ تک ھارون اعظم سیاست 15 12-04-10 01:34 PM
پاکستان پر حملہ منہ توڑ جواب محمد کاشف حبیب خبریں 1 29-07-08 09:01 AM
انا بتول پاکستانی سکواش کےلئے امید کی کرن محمدعدنان کھیل اور کھلاڑی 0 29-10-07 10:20 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:23 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger