لنڈی کوتل بازار میں خاصہ دار فورس کی گاڑی میں دھماکا،7افراد زخمی
Date : 11/28/2011 Updated at 1405 PST
پشاور…خیبر ایجنسی کی لنڈی کوتل بازار میں خاصہ دار فورس کی گاڑی میں دھماکے سے سات افرادزخمی ہوگئے۔ خاصہ دار فورس کے مطابق لنڈی کوتل بازار میں واقع گاڑیوں کے ایک ورکشاپ میں خاصہ دار فورس کی گاڑی میں اس وقت دھماکا ہوا جب گاڑی مرمت کی غرض سے ورکشاپ میں لائی گئی تھی۔دھماکے سے چاراہلکاروں سمیت سات افرادزخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر لنڈی کوتل اسپتال متنقل کردیاگیاہے زخمیوں میں تین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
لنڈی کوتل بازار میں خاصہ دار فورس کی گاڑی میں دھماکا،7افراد زخمی