واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


لوئر دیر: خودکش حملے میں اٹھارہ ہلاک

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 15-09-11, 08:12 PM   #1
لوئر دیر: خودکش حملے میں اٹھارہ ہلاک
یاسر عمران مرزا یاسر عمران مرزا آف لائن ہے 15-09-11, 08:12 PM

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں حکام کا کہنا ہے کہ نمازِ جنازہ پر ہونے والے ایک مبینہ خودکش حملے میں کم از کم اٹھارہ افراد ہلاک اور پچپن زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کو لوئر دیر کے دورافتادہ پاک افغان سرحدی پہاڑی علاقے ثمر باغ میں سدبرکلی کے مقام پر پیش آیا۔

دیر پولیس کے سربراہ محمد سلیم مروت نے پشاور میں بی بی سی کے نامہ نگار رفعت اللہ اورکزئی کو بتایا کہ بخت سلطان نامی ایک عام شہری کا نمازِ جنازہ پڑھایا جا رہا تھا کہ اس دوران ایک مبینہ خودکش حملہ آور نے جنازہ گاہ میں داخل ہو کر خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

انہوں نے کہا کہ دھماکےمیں اب تک اٹھارہ افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ پچپن افراد زخمی ہیں۔ تاہم مقامی ذرائع نے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد زیادہ بتائی ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ حملہ آور جنازہ گاہ میں پہلے سے موجود تھا اور جیسے ہی امام نے تیسری تکبیر کے لیے آواز بلند کی تو اس کے بعد ایک زور دار دھماکہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ مرنے والے افراد کی تعداد زیادہ ہوسکتی ہے کیونکہ جنازے میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد شریک تھی۔ زخمیوں کو ثمر باغ، مونڈا اور تیمر گرہ کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

ابھی تک کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے اور نہ ہی معلوم ہو سکا ہے کہ حملہ آور کا ٹارگٹ کون تھا۔

بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ جنازے میں طالبان مخالف لشکر کے افراد شامل تھے تاہم باضابطہ طور پر اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

خیال رہے کہ ضلع دیر لوئر اور دیر اپر کے سرحدی علاقوں میں حالیہ دنوں میں افغانستان کی طرف سے آنے والے شدت پسندوں کی طرف سے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ان واقعات کے بعد مقامی لوگوں نے سرحدی مقامات پر شدت پسندوں کے خلاف لشکر تشکیل دیے تھے۔ اس کے علاوہ چند دن قبل دیر لوئر سے چترال تک پاک افغان سرحدی پٹی پر دراندازی روکنے کے لیے فوجی دستے بھی تعینات کیے گئے ہیں۔

یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ سرحد پار سے ہونے والے حملوں کی ذمہ داری سوات اور مالاکنڈ کے طالبان قبول کرتے رہے ہیں۔

ماخذ
‭BBC Urdu‬ - ‮پاکستان‬ - ‮لوئر دیر: خودکش حملے میں اٹھارہ ہلاک ‬
__________________
عرفی تومیندیش ذغوغائے رقیباں - آواز سگاں کم نہ کند رزق گدارا
میرا بلاگ | yasirimran.wordpress.com

 
یاسر عمران مرزا's Avatar
یاسر عمران مرزا
ذیلی ناظم
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
شکریہ: 9,614
4,226 مراسلہ میں 12,047 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 110
Reply With Quote
جواب

Tags
color, کرتے, پہلے, پاکستان, پشاور, واقعات, چند, مقام, منتقل, مطابق, معلوم, اللہ, اضافہ, تکبیر, حملہ, خودکش, خودکش حملہ, خلاف, دھماکہ, دیے, ضلع, طور, طالبان, علاقے, صوبہ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
جب کانچ اٹھانے پڑ جائیں گلاب خان شعر و شاعری 0 21-10-10 05:20 AM
ٹپال دانے دار کےلئے دعا کریں محمدعدنان آپ اور ہم - دکھ سکھ کے ساتھی 64 11-05-09 12:54 PM
ساری دنیا کا بوجھ ہم اٹھاتے ہیں مسافر دلچسپ اور عجیب 1 09-02-09 01:57 PM
میں نے قلم سمجھ کے اٹھایا جو موج کو The Great شعر و شاعری 0 07-08-08 08:50 PM
میرا بوجھ خود اٹھانا میرے دائرے میں رھنا زبیر شعر و شاعری 2 17-07-07 03:05 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:24 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger