| خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 | |||
|
||||
|
مناظر: 528
|
||||
| 3 قاری/قارئین نے محمد یاسرعلی کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2011
مقام: Peshawar
مراسلات: 397
کمائي: 6,086
شکریہ: 133
139 مراسلہ میں 236 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
قرآنی آیات، احادیث نبوی اور آئمہ کرام کے استدلال کی روشنی میں یہ بات واضح کی کہ بے گناہ و معصوم شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا، قتل و غارت کرنا، خود کش حملوں کا ارتکاب کرنا اور ملکی و قومی املاک کو نقصان پہنچانا، مسجدون پر حملے کرنا اور نمازیون کو شہید کرنا ، مسلمانوں کے جنازوں پر حملے کرنا ،سراسر اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے، کسی بھی عذر، بہانے یا وجہ سے ایسے عمل کی اسلام ہر گز اجازت نہیں دیتا۔مزیدبرآں کسی بھی مسلم حکومت کے خلاف علم جنگ بلند کرتے ہوئے ہتھیار اٹھانا اور مسلح جدوجہد کرنا، خواہ حکومت کیسی ہی کیوں نہ ہو اسلامی تعلیمات میں اجازت نہیں۔ یہ فتنہ پروری اور خانہ جنگی ہے۔ اسے شرعی لحاظ سے محاربت و بغاوت، اجتماعی قتل انسانیت اور فساد فی الارض قرار دیا گیا ہے۔
طالبان کے اعمال اسلامی تعلیمات کے خلاف ہین اور یہ وہ گروہ ہین جو دائرہ اسلام سے اپنی غیر اسلامی حرکات کی وجہ سے خارج متصور ہونگے۔ طالبان کا یہ کیسا جہاد ہے کہ خون مسلم ارزان ہو گیا ہے اور طالبان دائین بائین صرف مسلمانوں کو ہی مار رہے ہین۔ طالبان اسلامی نظام نافذ کرنے کے دعویدار ہین مگردن رات قرآنی احکامات اور شعائر کا مذاق اڑاتے ہین۔ ان کے حمائتی اور علمائے اکرام کیوں خاموش ہیں۔ طالبان کو اپنی موت یاد نہ ہے؟ اسلام امن وسلامتی کا دین ہے اور اس حد تک سلامتی کا داعی ہے کہ اپنے ماننے والے کو تو امن دیتا ہی ہے نہ ماننے والے کے لیے بھی ایسے حق حقوق رکھے ہیں کہ جن کے ساتھ اس کی جان ،مال اور عزت محفوظ رہتی ہے۔طالبان اور القائدہ دہشت گردوں کا ایک گروہ ہے جو اسلام کے نفاز کے نام پر اور شریعتِ محمدی کے نام پر، لوگوں کی املاک جلا رہا ہے اورقتل و غارت کا ارتکاب کر رہا ہے۔ اسلام خود کشی کو حرام قرار دیتا ہے جو کہ دہشت گردی کی ایک شکل ہے۔ یہ گمراہ گروہ اسلام کے نام پر خود کش حملہ آور کی فوج تیار کر رہا ہے۔اسلام دوسروں کی جان و مال کی حفاظت کا حکم دیتا ہے یہ دوسروں کا مال لوٹنے اور بے گناہوں کی جان سے کھیلنے کو ثواب کا نام دیتے ہیں۔ القائدہ، جو کے طالبان کے حامی و مددگار ہین، کے لوگ کیسے سلفی ہین جو اپنی آنکھوں کے سامنے طالبا ن کے، کے اس طرح کے غیر شرعی اقدامات ہوتے ہوئے دہکھ رہے ہین اور ٹس سے مس نہین ہو رہے۔طالبان دہشت گرد طاقت کے ذریعے اسلام کا چہرہ مسخ کررہے ہیں۔ وہ شخص جو کسی مومن کو جان بوجھ کر قتل کرے تو اس کی سزا جہنم ہے جس میں وہ ہمیشہ رہے گا۔ اس پر اللہ کا غضب اور لعنت ہے اور الللہ نے اُسکے لیے سخت عذاب مہیا کر رکھا ہے۔(سورۃ النساء93 |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے A Nawaz Khan کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Apr 2010
مراسلات: 572
کمائي: 12,516
شکریہ: 11
399 مراسلہ میں 934 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
خودکش حملے کی اس واردات کو مسلمانوں کی بدقسمتی کہیں یا سر پھرے لوگوں کا "فدائی حملہ " کہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔اسلام کے خلاف یہ عمل کب تک جاری رہیں گے۔ جنازے میں ایسی حرکات کرنے والے اپنے آپ کو جو مرضی کہیں کم از کم اسلام میں ان کی اجازت نہیں ہے۔
__________________
نہیں ہوں پر میں قائل شدت پسندی کا
میں ترے عشق کی آخری حد چاہتا ہوں |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے اداس ساحل کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Feb 2011
مراسلات: 440
کمائي: 7,018
شکریہ: 0
236 مراسلہ میں 412 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
جنازے پر حملہ کرنے والے کس طرح جہاد کا دعوی کر سکتے ہیں، مجھے ڈر ہے کہ کہیں جنازوں پر خودکش حملوں کی وجہ سے لوگ جنازوں پو آنا نہ چھوڑ دیں۔
|
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے کلمہ حق کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#5 |
|
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: Mar 2011
مراسلات: 155
کمائي: 2,854
شکریہ: 5
75 مراسلہ میں 126 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اناللہ و انا الیہ راجعون
نوائے وقت کے مطابق تحریک طالبان نے اس جرم کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ اس عمل کو کیا کوئی جہاد کا نام دے سکتن ہے؟ اللہ مرنے والوں کے اہل خانہ کو صبر اور ہمت دے، دہشت گردوں کو ایمان اور عقل دے اور عام انسان کی زندگی کو تشدّد سے آزاد کردے۔ |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے اجل کنول کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#6 |
|
Senior Member
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,188
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
جب امریکی اہلکاروں کو نا پسندیدہ قرار دے کر پاکستان سے نکالا گیا تو پورے ملک میں دہشت گردی کی وارداتیں بالکل بند ہوگئیں تھیں
اب جب سے دوبارہ ان اہلکاروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہوا ہے ملک ایک بار پھر دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے کراچی کی سیاست میں ہونے والے انکشافات بھی خاصے قابل توجہ ہیں ان سب باتوں سے صاٍف ظاہر ہوتا ہے اس دہشت گردی کے پیچھے کون ہے اور ان کے مقاصد کیا ہیں یہ اور اس طرح معصوم لوگوں کو ہلاک کرنے والے کوئی بھی ہوں اللہ ان کو غارت کرے اور نشان عبرت بنائے یہ ہر پاکستانی اور ہر مسلمان کے دل سے نکلنے والی دعا ہے لہذا ایسے دہشت گردانہ عمل کو بار بار جہاد کہہ کر اسلام کا مذاق نا اڑائیں ایسا کوئی جہاد نہیں ہوتا یہ سارے مسلمانوں کی متفقہ رائے ہے اس قسم کی دہشت گردی صرف دہشت گردی ہے اور کچھ نہیں ایسے عمل کو دین یا اسلام سے جوڑنا ہی دراصل ایک مخصوص پروپگینڈا ہے جس کا مقصد دین اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنا ہے اس لئے ہر واقعے کو اس کی حقیقت تک رکھنے کی کوشش کریں
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں |
|
|
|
| 6 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا | ہادی (17-09-11), محمد یاسرعلی (17-09-11), مرزا عامر (23-09-11), ارشد کمبوہ (17-09-11), حیدر Rehan (29-09-11), حسن قادری (23-09-11) |
|
|
#7 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,734
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
نہ نہ نہ نہ امریکہ کو دہشت گرد نہ کہیں یہ گناہ عظیم ہے ۔ دہشت گرد مسلمان ہیں صرف مسلمان
__________________
میں اک دن لَوٹ کے آوں گا
|
|
|
|
| مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا گیا | محمد یاسرعلی (20-09-11) |
|
|
#8 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2011
مقام: Peshawar
مراسلات: 397
کمائي: 6,086
شکریہ: 133
139 مراسلہ میں 236 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اسلام جبر کا نہیں امن محبت اور سلامتی کا مذہب ہے اور دہشت گردی مسلمانوں کا کبھی بھی شیوہ نہیں رہا۔ دہشت گرد عناصر نہ صرف پاکستان بلکہ اسلام کے بھی دشمن ہیں۔ دین اسلام امن ‘محبت ‘ اخوت ‘ رواداری کا درس دیتا ہے ۔جو لوگ حالیہ دور میں اپنے آپ کو مسلمان کہہ کر دہشت گردی کر رہے ہیں وہ تو بھیڑ کی کھال میں بھیڑیے ہیں اور اسلام دشمن ہین ،ہمین ان کی چالوں مین نہ آنا چاہیے۔
دہشت گردی کی کوئی جغرافیائی حدود نہ ہوتی ہیں اور نا ہی اس کا رنگ ونسل یا مذہب سے کسی قسم کا کوئی تعلق ہوتا ہے بلکہ یہ انسانیت دشمن فعل و عمل ہے۔ پاکستان مین القاعدہ، طالبان کراچی سے سوات تک قتل و غارت گری میں لگے ہوئے۔ آئے روز پاکستان میں خونیں وارداتیں ہوتی ہیں کہیں بم پھٹتے ہیں تو کہیں بے قصوروں کو اندھادھند گولیاں برسا کر موت کی آغوش میں بھیج دیا جاتا ہے۔اسکولوں کو بموں سے اڑا دیا جاتا ہے ان کے خیالات کی تائید نہ کرنے یا ان کی زبان نہ بولنے والے مساجد کے اماموں تک کو نہیں بخشا جاتا وہ بھی انتہا پسندوں کی گولیوں کا شکار بنتے رہتے ہیں۔ لہذا طالبان کا جہاد فساد فی الارض ہے اور دہشت گردی ہے۔ خود کش حملے اسلامی تعلیمات کے خلاف ہین نیز طالبان کی طرف سے خودکش حملوں کے لئے عورتوں اور بچوں کا استعمال اسلامی شریعہ کے منافی ہے۔ اسلام کی جنگی اخلاقیات کے مطابق بہت سی احادیثِ مبارکہ موجود ہیں جن میں جنگ کے دوران عورتوں اور بچّوں کو قتل کرنے سے منع فرمایا گیا ہے۔ ایسی ہی ایک حدیث حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے (4:258 )۔ مسلمانوں کے پہلے خلیفہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے اپنی افواج کے جرنیلوں کے سامنے حضرت محمدﷺ کے پیغام کا خلاصہ بیان کرتے ہوئے کہا تھا: " کسی عورت، بچے یا بوڑھے کو قتل مت کرنا۔ کسی سرسبز درخت کو مت کاٹنا، نہ ہی کسی عمارت کو تباہ کرنا۔ غذا کے لئے استعمال کرنے کے مقصد کے سوا کسی بھیڑ یا اونٹ کو نہ مارنا۔ کسی کھجور کے درخت کو نہیں کاٹنا ۔ بزدلی مت دکھانا لیکن ظالم بھی مت بننا۔" دنیا بھر کے مسلمان اس امر پر پوری طرح متفق ہیں کہ شہریوں کو قتل کرنا کسی طرح بھی جائز نہیں، چاہے حالتِ جنگ ہی کیوں نہ ہو۔ لیکن ایسا لگتا ہے کہ القاعدہ اور طالبان اپنے عزائم کے مطابق اس اصول کی نئی تشریح کر رہے ہیں ۔ القاعدہ کے قائدِ ایمن الظواہری نے جنگ کے دوران خود کش حملوں سمیت اس طرح کے اقدامات کو جائز قرار دیا ہے۔ تاہم اسلامی روایت کے مطابق مذہب کے معاملے میں فتوٰی دینے کا اختیار صرف ان تعلیم یافتہ علما کے پاس ہے جو اسلامی نظامِ قانون کی باقاعدہ تربیت حاصل کرتے ہیں، نہ کہ بے قاعدہ تربیت لینے والے ان عسکریت پسندوں کے پاس جو اسلام کے نام پر قتل و غارت کر تے ہیں۔ |
|
|
|
| A Nawaz Khan کا شکریہ ادا کیا گیا | مرزا عامر (23-09-11) |
|
|
#9 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,734
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ایک بات سمجھ نہیں آتی نواز صاحب کہ امریکی آمد سے پہلے اسکولوں کو بموں سے کیوں نہیں اڑایا جاتا تھا؟؟
آپ کسی کا مراسلہ پڑھتے بھی ہیں یا اپنا مراسلہ لکھ کر کاپی پیسٹ کرتے چلے جاتے ہیں۔ اگر آپ بھائی فیصل ناصر کا مراسلہ نمبر 6 پڑھ لیتے تو شاید آپ کا مراسلہ مختلف ہوتا۔ لگتا ہے آپ کو کئی فورمز پر کاپی پیسٹ کرنے کی ذمہ داری ملی ہوئی ہے، لیکن اس کا حقیقتاً کوئی فائدہ نہیں |
|
|
|
|
|
#10 |
|
Senior Member
مقبول
|
اللہ ان خود کش حملہ آوروں کو ہدایت عطا فرمائے ورنہ دھماکے سے پہلے ہی موت
|
|
|
|
|
|
#11 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Aug 2008
مراسلات: 856
کمائي: 1,506
شکریہ: 196
364 مراسلہ میں 603 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
دھماکہ کوئی ملنگ کرے یا کسی ملنگ پر ہو میں تو اسے بہت برا ناجائز اور ظلم سمجھتا ہوں
|
|
|
|
|
|
#12 | |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: May 2011
مراسلات: 1,635
کمائي: 32,131
شکریہ: 3,022
1,410 مراسلہ میں 4,199 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
|
|
|
|
|
| حسن قادری کا شکریہ ادا کیا گیا | مرزا عامر (23-09-11) |
|
|
#13 | |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2011
مقام: Peshawar
مراسلات: 397
کمائي: 6,086
شکریہ: 133
139 مراسلہ میں 236 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
اسلام کی ابتدا ہی تعلیم سے ہوئی۔غارحرا میں سب سے پہلی جو وحی نازل ہوئی وہ سورہ علق کی ابتدائی چند آیتیں ہیں ،جن میں نبی صلعم کو کہا گیا :پڑھ اپنے رب کے نام سے جس نے سب کو پیدا کیا۔ پیدا کیا اس نے انسان کو خون کے لوتھڑے سے ۔ پڑھ ، تیرارب بڑا کریم ہے۔ جس نے سکھایا علم قلم کے زریعہ۔ اس چیز کا علم دیا انسان کو جو وہ نہیں جانتا ۔(العلق:۱-۵) باقی رہا آپ کا مسئلہ، آپ کی گھڑی کی سوئی ایک جگہ اٹک گئی ہے۔ خدا ہم سب پر رحم فرمائے اور ہمیں نیکی اور ہدایت کی توفیق دے۔ Last edited by A Nawaz Khan; 29-09-11 at 03:51 PM. وجہ: typos |
|
|
|
|
| A Nawaz Khan کا شکریہ ادا کیا گیا | حیدر Rehan (29-09-11) |
|
|
#14 |
|
Senior Member
![]() |
یہ اس دور کا ایک برا فتنہ ہے جس کی زد پر ہر خاص و عام ہے ۔
اللہ ہم سب کو برے فتنوں سے دور رکھے ۔ ۔ ۔ آمین
__________________
شمع ہر رنگ میں جلتی ہے سحر ہونے تک |
|
|
|
|
|
#15 | |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2011
مقام: Peshawar
مراسلات: 397
کمائي: 6,086
شکریہ: 133
139 مراسلہ میں 236 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
ہمارے چند کرم فرمائوں کو امریکی فوبیا ہو گیا ہے۔ لگتا ہے کہ وہ ایسا یا تو فیشن کے طور پر کرتے ہین یا دوسری وجہ یا وجوہات کی بنا پر اور وہ ہر بات کی تان وہین آکر توڑتے ہین۔ ان کا مقصد طالبان کے مظالم ،زیادتیوں اور خلاف شرعیہ و غیر انسانی حرکات سے لوگوں کی توجہ ہٹا کر اس کا رخ دوسر ی طرف موڑنا ہوتا ہے۔ مجھے نہیں معلوم کو وہ ایسا ارادی طور پر کرتے ہین یا نہین لیکن اس طرح وہ ان ظالموں کی حوصلہ افزائی کے مرتکب ہو رہے ہین۔ |
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| com, jang, search, ہوگئی, ہونے, ہے،, کہنا, کرتے, وقت, لوگ, چیت, منتقل, مطابق, آئی, افراد, اختر, حیات, حملہ, خودکش, خان, دھماکے, دیر, رہنما, شدید, علاقے |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| پنجاب:لودھراں کے قریب مسافر بس ٹریلر سے ٹکرا گئی ،20طلبہ سمیت 25افراد جاں بحق | زین۔zf | خبریں | 0 | 10-10-08 12:25 PM |
| خیبرایجنسی :شاہ کس میں دوگروہوں میں تصادم ،20افراد ہلاک | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 17-04-08 09:15 AM |