|
لودھراں اور مظفرگڑھ کے جلسوں میں بھی حملہ آور بینظیر بھٹو کے تعاقب میں رہے

07-01-08, 07:52 AM
لودھراں اور مظفرگڑھ کے جلسوں میں بھی حملہ آور بینظیر بھٹو کے تعاقب میں رہے
ملتان(رپورٹ: اشفاق احمد) لودھراں اور مظفر گڑھ کے جلسوں میں بھی حملہ آور بینظیر بھٹو کے تعاقب میں رہے، سخت سکیورٹی اور پیپلز پارٹی کے جاں نثاروں کے باعث حملہ آوروں کو موقع نہیں مل سکا، ہو سکتا ہے ان کی سکیورٹی کو دیکھ کر ملزموں نے لیاقت باغ میں بم بلاسٹ کرنے سے قبل فائرنگ کرنے کی پلاننگ کی ہوں، یہ انکشاف بینظیر بھٹو کے جنوبی پنجاب میں جلسوں کی صورتحال، سکیورٹی کے انتظامات اور عوامی جوش و خروش کی رپورٹ تیار کرنے والے ایک حکومتی ادارے کی رپورٹ میں کیا گیا ہے،یاد رہے کہ بینظیر بھٹو نے 24اور 25دسمبر کو لودھراں، رحیم یارخان اور مظفر گڑھ کے اضلاع کے دوروں پر تھی،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 25دسمبر کو مظفر گڑھ میں جلسہ گاہ سے واپسی پر استقبال کے لئے آنے والے لوگوں کے نعروں کا جواب دینے کیلئے بینظیر بھٹو گاڑی کے سن روف سے باہر نکلیں اور کچھ دیر تک لوگوں کے نعروں کا جواب ہاتھ ہلا کر دیتی رہیں، مظفر گڑھ میں پیپلز پارٹی کے جلسوں میں شرکت کرنیوالے بعض رہنماؤں نے جنگ کو بتایا کہ بینظیر بھٹو کو سکیورٹی کا پوری طرح احساس تھا جلسہ گاہ میں سکیورٹی کے انتظامات میں پولیس اوردیگر حکومتی اداروں کے ساتھ پارٹی کے اپنے لوگ بھی شامل رہے جن لوگوں نے بینظیر بھٹو کے ہمراہ سٹیج پر آنا تھا،ان کے سکیورٹی پاس بھی پارٹی نے اپنے طور پر بنائے تھے، تاہم بینظیر بھٹو جب لوگوں کے نعروں کا جواب دینے کیلئے گاڑی کی چھت سے باہر نکلیں تو گاڑی کے قریب پارٹی کے جاں نثاروں کا حصار تھا لیکن اس طرف کسی کی بھی توجہ نہ گئی کہ کوئی گاڑی کے قریب سے فائر بھی کرسکتا ہے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|