|
لوٹن:پاکستانیوں کے گھروں میں چوری کی وارداتیں تشویشناک ہیں

16-04-08, 08:25 AM
لوٹن:پاکستانیوں کے گھروں میں چوری کی وارداتیں تشویشناک ہیں
لوٹن (شہزاد علی نامہ نگار) کنزرویٹو پارٹی لوٹن کے راجہ محمد عارف جے پی نے حلقہ جنوبی میں ایشیائی بالخصوص پاکستانی گھروں میں نقب زنی کی وارداتوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ مقامی لیبر ایم پی مارگریٹ موران، لیبر کونسل اور پولیس سے پرزور احتجاج بلند کریں کہ ان واقعات کے سدباب کے لئے علاقے میں گشتی پولیس تعینات کی جائے۔ راجہ محمد عارف نے کہا کہ ان کے علم میں ایسے متعدد واقعات لائے گئے ہیں جن میں چور اور نقب زن پاکستانی گھرانوں سے قیمتی جیولری چوری کر کے لے گئے۔ صرف ایک ویک اینڈ پر ایک ہی خاندان سے متعلق تین گھروں سے سونا اور نقدی چرائی گئی۔ متعدد دیگر خاندانوں کو بھی ان کی بچیوں کے جہیز کے لئے رکھے گئے سونے اور نقدی سے محروم کر دیا گیا۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ان واقعات میں بعض اپنے بگڑے ہوئے منشیات کے عادی نوجوان ملوث ہو سکتے ہیں جو نشے کی لت پوری کرنے کے لئے اپنے واقف کاروں کے گھروں سے ہی چوری کر کے ہزاروں مالیت کا سونا آگے نہایت کم قیمت پر فروخت کر کے منشیات خریدتے ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ لوٹن کے متعدد پاکستانی اور کشمیر نژاد کونسلرز کیا رول ادا کر رہے ہیں؟ اور مقامی ایم پی کا کیا کردار ہے؟ دریں اثنا ایک مقامی وکیل نے ایک پٹیشن تیار کر کے دستخطی مہم شروع کی ہے جن میں ایشیائی گھرانوں سے چوریوں کے بڑھتے ہوئے واقعات پر اظہار تشویش کرتے ہوئے لوکل ایم پی مارگریٹ موران کی توجہ مبذول کرائی گئی ہے کہ پولیس کیا ایکشن لے رہی ہے؟ اور گلیوں میں مناسب پولیس نفری موجود کیوں نہیں؟
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|