واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


لوٹ مار سے کاروباری برادری کا اعتماد ختم ہوگیا، صنعتکار

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-01-08, 09:38 AM   #1
لوٹ مار سے کاروباری برادری کا اعتماد ختم ہوگیا، صنعتکار
خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم آف لائن ہے 05-01-08, 09:38 AM

لوٹ مار سے کاروباری برادری کا اعتماد ختم ہوگیا، صنعتکار



کراچی (اسٹاف رپورٹر) سانحہ راولپنڈی کے بعد جلاوٴ گھیراوٴ اور لوٹ مار سے کاروباری برادری کا اعتماد ختم ہوگیا ہے۔ حکومت فوری طور پر صنعتی علاقوں میں رینجرز اور پولیس کی تعداد بڑھائے، صنعتی ماحول بہتر نہ بنایا گیا تو اس مالی سال کے تمام اقتصادی اہداف پورا ہونے ناممکن ہیں۔ ان خیالات کا اظہار کراچی کے صنعتی علاقوں کے منتخب نمائندوں نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صنعت کاروں کی نمائندگی کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر، چیئرمین مسعود نقی سابق چیئرمین عبدالحسیب خان، داوٴد عثمان جھکورا اور دیگر کر رہے تھے۔ ایس ایم منیر کا کہنا تھا کہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں 16 فیکٹریاں 7 بینک، 4 پیٹرول پمپ، 2 سرکاری اداروں کے دفاتر، 2 کاروں کے شوروم اور ایک ریسٹورنٹ کو جلایا یا نقصان پہنچایا گیا جس سے تقریباً 20 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ ایس ایم منیر کا کہنا تھا کہ ہم نے رینجرز سے بات کی ان کا کہنا تھا کہ وہ بیک اپ فورس ہیں ان کے پاس اختیارات نہیں۔ نفری کی کمی ہے آئی جی سندھ بھی یہی کہتے ہیں ایسے حالات میں پولیس اور رینجرز کی تعداد صنعتی علاقوں کے لیے بڑھائی جائے۔ فوری طور پر کمی فوج کے جوان تعینات کرکے پوری کی جائے۔ حکومت کورنگی کے صنعتی علاقوں سے وصول کردہ ٹیکس کا اگر ڈھائی فیصد صنعتی علاقوں کو دے دیا جائے تو صنعتی علاقے اپنی سیکورٹی کا خود انتظام کرسکتے ہیں۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی بنیاد پر صنعتی علاقے اپنی سیکورٹی کا خود انتظام کرسکتے ہیں۔ صنعت کاروں کا موقف تھا کہ حکومت کے پاس کرائسس مینجمنٹ کا کوئی انتظام نہیں ہے تاجر برادری نے صدر پاکستان سے بھی اپیل کی کہ وہ انہیں ملاقات کے لیے وقت دیں اور کاروباری برادری کے اعتماد کو بحال کرنے کے لیے اقدامات کریں۔ اس موقع پر کاٹی کے نومنتخب چیئرمین شیخ فضل جلیل، نارتھ کراچی صنعتی ایریا کے چیئرمین نور احمد اور فیڈرل بی ایریا کے چیئرمین ادریس گیگی بھی موجود تھے۔

 
خرم شہزاد خرم's Avatar
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 268
Reply With Quote
جواب

Tags
پولیس, پاکستان, موقع, اعلیٰ, سال, صنعتکار, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
(رمضان کے) آخری عشرہ میں اعتکاف کرنا (مسنون ہے) اور اعتکاف سب مسجدوں میں ہو سکتا ہے۔ میاں شاہد صحیح البخاری 0 13-08-10 08:22 PM
رمضان کے آخری عشرہ کا اعتکاف۔ میاں شاہد صحیح المسلم 0 13-08-10 08:00 PM
معمول اِعتکاف Real_Light ماہ رمضان اور روزوں کی تیاریاں 0 20-09-08 01:53 AM
پاکستان کے سب سے قابل اعتماد بیٹسمین محمدیوسف سلیکٹرزکا اعتمادحاصل نہ کرسکے؟ خرم شہزاد خرم کرکٹ 9 09-08-07 11:24 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:26 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger