واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


لوڈ شیڈنگ سے اخبارات کی اشاعت متاثر نہیں ہونے دینگے، راجہ پرویز اشرف

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 19-04-08, 04:10 AM   #1
لوڈ شیڈنگ سے اخبارات کی اشاعت متاثر نہیں ہونے دینگے، راجہ پرویز اشرف
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 19-04-08, 04:10 AM

لوڈ شیڈنگ سے اخبارات کی اشاعت متاثر نہیں ہونے دینگے، راجہ پرویز اشرف
اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف نے یقین دلایا ہے کہ اخبارات کی طباعت کے اوقات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے گریز کیا جائے گا اور اس سلسلے میں تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے یہ یقین دہانی سی پی این ای اسلام آباد شاخ کے گیارہ رکنی وفد سے ملاقات کے دورا ن کرائی جس نے مہتاب احمد خان کی قیادت میں ان سے ملاقات کی۔ وفد نے لوڈشیڈنگ کی وجہ سے اخبارات کی طباعت متاثر ہونے اور اخبارات کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر راجہ پرویز اشرف نے آئیکو کے چیف ایگزیکٹو کو ہدایت کی کہ بغیر شیڈول کے لوڈشیڈنگ نہ کی جائے اور اخبارات کے مالکان سے میٹنگ کرکے لوڈمینجمنٹ کا ایسا شیڈول طے کیا جائے کہ طباعت کا کام متاثر نہ ہو۔ وفاقی وزیر نے وفد کو بتایا کہ اس وقت ملک میں تین ہزار میگاواٹ کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے جس کے لئے پیپکو نے لوڈمینجمنٹ کا پلان بنایا ہے جس پر عملدرآمد کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش یہ ہے کہ ایک سال کے اندر بجلی کی لوڈشیڈنگ کم سے کم کی جائے اور تین سال کے اندر اس کا خاتمہ ہوجائے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت پاور سیکٹر میں سرمایہ کا ری لانے کے لئے ایک میکانزم وضع کررہی ہے تاکہ پیداوار میں اضافہ کیا جاسکے اور لوڈشیڈنگ سے نجات حاصل کی جاسکے انہوں نے میڈیا سے اپیل کی کہ وہ اپنے دفاتر میں انرجی سیور بلب استعمال کریں تاکہ بجلی کو بچایا جاسکے۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 275
Reply With Quote
جواب

Tags
وزیر, مسائل, انرجی سیور, خان, سال


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
رومن اردو کی یونیکوڈ میں تبدیلی کنعان کمپیوٹر کی باتیں 3 25-08-10 11:40 AM
انپیج سے یونی کوڈ اور یونی کوڈ سے انپیج میں تبدیلی کا سوفٹ ویئر ابو کاشان معلومات پاک۔نیٹ اور شعبہ تدریس 23 30-12-09 01:35 AM
کتاب کو یونی کوڈ اردو میں منتقل کروانا ہے فرحان دانش خاص آفرز اور اعلانات 1 22-12-09 10:33 PM
میں،پرویز مشرف اور شوکت عزیز نشانہ بنے،شجاعت ،پرویز الٰہی اور اعجاز الحق پر حملے کیوں نہیں ہوئے،بینظیر خرم شہزاد خرم خبریں 0 26-10-07 10:55 AM
نگراں حکومت آئی ایس آئی نے نہیں صدر پرویز نے بنانی ہے، شجاعت عبدالقدوس خبریں 0 25-10-07 08:27 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:27 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger