واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


لوگوں کو پسند کا چینل دیکھنے کی آزادی دی جائے، سی پی این ای کراچی ( جنگ نیوز) ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد میڈیا اور جیو پر پابندیوں کو آج

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 07-12-07, 08:27 AM   #1
لوگوں کو پسند کا چینل دیکھنے کی آزادی دی جائے، سی پی این ای کراچی ( جنگ نیوز) ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد میڈیا اور جیو پر پابندیوں کو آج
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 07-12-07, 08:27 AM

کراچی ( جنگ نیوز) ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد میڈیا اور جیو پر پابندیوں کو آج چونتیس دن گزر چکے ہیں، کونسل آف پاکستان نیوزپیپرز ایڈیٹرز نے ایک بار پھر جیو سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے لاہور پریس کلب کا دورہ کیا۔میڈیا پر پابندی کے خلاف ملک بھر کے صحافی سراپا احتجاج ہیں، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سے وابستہ افراد بلاناغہ لاہور پریس کلب کے احتجاجی علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ میں اپنے جذبات کااظہار کرتے ہیں۔ میڈیا پر پابندیوں کے خلاف لاہور پریس کلب میں پنجاب یونین آف جرنلسٹس اور لاہور پریس کلب کے زیر اہتمام صحافیوں کا احتجاج چونتیس ویں دن بھی جاری رہا۔ احتجاجی کیمپ میں سی پی این ای کے ممبران نے بھی شرکت کی اور جیوکے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔سینئر صحافیوں کا کہنا تھا کہ سرکاری یا غیر سرکاری سطح پر کسی کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ پابندیوں کے خلاف احتجاج اور اظہار رائے پر پابندی لگا کر بنیادی انسانی حقوق کو معطل کرے۔ سی پی این ای اور سینئر ایڈیٹرز کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے میڈیا کو آزاد کیا تھا یہ اس کا کریڈٹ ہے لیکن اسکو برقرار رکھنا بھی اسی کی ذمہ داری ہے۔اس لئے فوری طور پر میڈیا کو آزادی دی جانا چاہئے تاکہ لوگوں کو ان کاپسندیدہ چینل دیکھنے کی مکمل آزادی ہو۔لاہور پریس کلب میں سینئر صحافیوں اور ایڈیٹرز کاجیو کے ساتھ اظہار یکجہتی ثابت کرتا ہے کہ میڈیا پر پابندیوں کے خلاف ملک بھر کے صحافی اورسول سوسائٹی کے لوگ متحد ہیں اور سب کی یہ خواہش ہے کہ میڈیا کو فوری طور پر آزاد ہونا چاہئے تاکہ عوام کو خبر کی رسائی تک پہنچ مل سکے ۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 443
Reply With Quote
جواب

Tags
کراچی, پاکستان, پسند, نیوز, چینل, مکمل, موجودہ, آج, احتجاج, خلاف, خبر, صحافی, صحافیوں


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ریمانڈ ڈیوس لاہور میں شوٹنگ کے وقت سی آئی اے کیلیے کام کر رہا تھا، اے بی سی نیوز ناصحی خبریں 0 21-02-11 11:01 PM
بھیک مشن :پاکستانیوں کے سوا کسی سے امداد نہیں لوں گا، ایدھی کوئٹہ … معروف عبدالقدوس خبریں 0 22-06-08 08:33 PM
بھیک مشن :پاکستانیوں کے سوا کسی سے امداد نہیں لوں گا، ایدھی مسٹر گرزلی خبریں 0 22-06-08 03:04 PM
کراچی: ایمرجنسی اور میڈیا پر پابندیوں کیخلاف جیو کے دفتر کے باہر مظاہرہ خرم شہزاد خرم خبریں 0 26-11-07 08:39 AM
جیو کی بندش اورمیڈیا پر پابندیوں کیخلاف لندن ، ٹیکساس ، نیویارک ، ٹورنٹو، بارسلونا،برمنگھم اور پاکستان کے مختلف شہروں میں مظاہرے عبدالقدوس خبریں 0 19-11-07 05:34 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:28 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger