|
لڑائی کے خاتمے تک شوہروں سے ازدواجی تعلق استوار نہیں کریں گے، فلپائنی خواتین کی دھمکی

17-09-11, 06:27 AM
منیلا (اے ایف پی) فلپائن کے جنوبی علاقے کے ایک گاﺅں کی خواتین نے علاقے میں قیام امن کےلئے شوہروں کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان کے مرد لڑتے رہیں گے تو وہ انہیں ازدواجی (جنسی) تعلق استوار نہیں کرنے دیں گی۔ اقوام متحدہ کی مہاجرین ایجنسی نے جمعہ کو اپنے ایک بیان میں بتایا کہ جنوبی علاقے میں قائم گاﺅں ڈاڈو میں حالات کشیدہ ہیں اور یہاں زمینی اور خاندانی تنازعات کے باعث کافی لڑائیاں ہوتی ہیں جس کے باعث خواتین نے ازخود فیصلہ کرتے ہوئے شوہروں کو دھمکی دی ہے کہ وہ قیام امن اور لڑائی کے خاتمے تک انہیں ازدواجی (جنسی) تعلق استوار نہیں کرنے دیں گی۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________
(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)
|
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,972 مراسلہ میں 8,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|