واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


لکی مروت میں خودکش کاربم دھماکا،4 افراد ہلاک،15 زخمی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 02-09-11, 03:18 PM   #1
لکی مروت میں خودکش کاربم دھماکا،4 افراد ہلاک،15 زخمی
A Nawaz Khan A Nawaz Khan آف لائن ہے 02-09-11, 03:18 PM

لکی مروت میں پیزوتھانے کے قریب ایک خودکش کاربم دھماکے کے نتیجے میں 4افرادجاں بحق جبکہ آٹھ پولیس اہلکاروں سمیت 15افرادزخمی ہوگئے۔ دھماکے سے تھانے کی عمارت کوبھی جزوی نقصان پہنچاجبکہ قریب ہی واقع 7 دکانوں اور12رہائشی مکانات کو دھماکے سے شدید نقصان پہنچا ۔

پولیس کے مطابق جمعرات کو ایک تیز رفتار گاڑی نے تھانہ پیزو کی طرف بڑھنے کی کوشش کی جسے قریب ہی واقع پولیس چیک پوسٹ پر تعینات ایک پولیس اہلکار نے اسے رکنے کا اشارہ کیا تھا تاہم اشارہ نظر انداز کئے جانے پر پولیس نے کار پر فائرنگ کردی جس سے گاڑی زور دار دھماکے سے پھٹ گئی۔ دھماکے کے نتیجے میں جائے وقوعہ پرموجود8 پولیس اہلکاروں سمیت 15افرادزخمی ہوگئے جبکہ قریبی عمارتوں اور مارکیٹ کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ کئی دکانیں منہدم ہوگئیں۔

آخری اطلاعات تک دکانوں کے ملبے سے دوافرادکی لاشیں نکالی جاچکی تھیں جبکہ امدادی ٹیمیں ریسکیوآپریشن میں مصروف تھیں۔دھماکے کے وقت علاقے میں بجلی کی سپلائی معطل تھی۔ اندھیرے کے سبب امدادی کارروائی میں مشکلات کاسامنارہا۔

دھماکے کے فوراًبعدپولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی اور ہلاک و زخمی ہونیوالوں کو سٹی ہیڈکوارٹراسپتال لکی مروت منتقل کیاگیا۔دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کوچاروں طرف سے گھیرے میں لے لیا اورکراچی پشاور انڈس ہائی وے بلاک کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

لکی مروت صوبہ خیبر پختوانخواہ میں جنوبی وزیرستان کا سرحدی علاقہ ہے جہاں زیادہ تر قبائلی رہائش پذیر ہیں۔ یہ علاقہ افغانستان سے بھی ملتا ہے ۔ اسے دنیا کا سب سے خطرناک علاقہ قرار دیا جاتا ہے ۔ اس علاقے کو القاعدہ کا گڑھ بھی تصور کیا جاتا ہے۔ القاعدہ کی موجودگی کے سبب یہاں عسکریت پسندی عروج پر رہتی ہے۔ گزشتہ ہفتے بھی یہاں ایک ریمورٹ کنٹرول سائیکل بم دھماکے میں گیارہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

پاکستان کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق اس علاقے میں عسکریت پسندی کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ گزشتہ چار سال کے دوران یہاں خود کش حملوں اور بم دھماکوں میں چار ہزار چار سو پچاس سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

http://alqamar.info/2011/09/%d9%84%d...%a7%d8%af.html

A Nawaz Khan
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مقام: Peshawar
مراسلات: 397
شکریہ: 133
139 مراسلہ میں 236 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 100
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے A Nawaz Khan کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (02-09-11), حیدر (06-09-11)
پرانا 02-09-11, 04:31 PM   #2
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,907
کمائي: 561,126
شکریہ: 25,577
10,451 مراسلہ میں 38,592 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اللہ پاک اپنا رحم فرمائے آمین ۔
نیلم خان آن لائن ہے   Reply With Quote
نیلم خان کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (06-09-11)
پرانا 06-09-11, 02:28 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مقام: Peshawar
مراسلات: 397
کمائي: 6,086
شکریہ: 133
139 مراسلہ میں 236 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اس وقت دنیا کو سب سے بڑا درپیش چیلنج دہشت گردی ہے اس پر سب متفق ہیں۔ دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہ ہے اور یہ قابل مذمت ہے۔ اسلام میں دہشت گردی اور خودکش حملوں کی کوئی گنجائش نہیں اور طالبان اور القاعدہ دہشت گرد تنظیمیں ہولناک جرائم کے ذریعہ اسلام کے چہرے کو مسخ کررہی ہیں اور اسلام کی تنگ نظری والی تشریح کررہی ہین اور اسلام کو نقصان پہنچا رہی ہین۔ برصغیرسمیت پُوری دنیا میں اسلام طاقت سے نہیں،بلکہ تبلیغ اور نیک سیرتی سے پھیلاجبکہ دہشت گرد طاقت کے ذریعے اسلام کا چہرہ مسخ کررہے ہیں۔
ایک مُسلم معاشرے اور مُلک میں ایک مُسلمان دوسرے مُسلمان کی جان کا دُشمن ۔مُسلمانیت تو درکنار انسا نیت بھی اسکی متحمل نہیں ہو سکتی کہ کسی بھی بے گناہ کا خون کیا جائے۔
اللہ تعالہ فرماتے ہین:
’’جس نے کسی شخص کو بغیر قصاص کے یا زمین میں فساد (پھیلانے کی سزا) کے (بغیر، ناحق) قتل کر دیا تو گویا اس نے (معاشرے کے) تمام لوگوں کو قتل کر ڈالا۔‘‘) المائدة، 5 : 32(
کہو، وہ (اللہ) اس پر قادر ہے کہ تم پر کوئی عذاب اوپر سے نازل کر دے، یا تمہارے قدموں کے نیچے سے برپا کر دے، یا تمہیں گروہوں میں تقسیم کر کے ایک گروہ کو دوسرے گروہ کی طاقت کا مزہ چکھوا دے۔(سورۃ الانعام ۶۵)
وہ شخص جو کسی مومن کو جان بوجھ کر قتل کرے تو اس کی سزا جہنم ہے جس میں وہ ہمیشہ رہے گا۔ اس پر اللہ کا غضب اور لعنت ہے اور الللہ نے اُسکے لیے سخت عذاب مہیا کر رکھا ہے۔(سورۃ النساء۔۹۳)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے خطبہ حجۃ الوداع میں فرمایا۔
تم (مسلمانوں) کے خون، اموال اور عزتیں ایکدوسرے پر حرام ہیں، اِس دن (عرفہ)، اس شہر (ذوالحجۃ) اور اس شہر(مکہ) کی حرمت کی مانند۔ کیا میں نے تم تک بات پہنچا دی؟ صحابہ نے کہا ”جی ہاں۔
”مسلمان کو گالی دینا فسق ہے اور اس سے قتال کرنا کفر ہے۔”
مسلمان کو قتل کر دینا جہنم میں داخلے کا سبب ہے لیکن اس کا مصمم ارادہ بھی آگ میں داخل کر سکتا ہے۔
” جب دو مسلمان اپنی تلواریں لے کر ایک دوسرے سے لڑ پڑیں تو وہ دونوں جہنم میں جائیں گے۔” صحابہ نے دریافت کیا کہ اے اللہ کے رسول! ایک تو قاتل ہے (اس لیے جہنم میں جائے گا) لیکن مقتول کا کیا قصور؟ فرمایا ” اس لیے کہ اس نے اپنے (مسلمان) ساتھی کے قتل کا ارادہ کیا تھا۔”
مندرجہ آیت اور احادیث کی روشنی میں کسی پاکستانی اور مسلمان کو شک نہیں ہونا چاہیے کہ پاکستان میں مسلمانوں اور بے گناہ لوگوں پر خود کش حملے کرنے والے گمراہ لوگ ہیں جن کا دین اسلام کے ساتھ کوئی تعلق اور واسطہ نہیں ہے۔ ان کی یہ حرکت دشمنان اسلام اور دشمنان پاکستان کے لیے خوشیاں لے کر آئی ہے۔ پاکستان اور اسلام کے دشمن چاہتے ہیں کہ یہاں کا امن تباہ کر دیا جائے اور بدامنی کی آگ بڑھکا کر ملک کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا جائے۔ یہ لوگ پوری انسانیت کے قاتل ہیں اس لیے کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے۔
جس نے کسی انسان کو خون کے بدلے یا زمین میں فساد پھیلانے کے سوا کسی اور وجہ سے قتل کیا گویا اس نے سارے انسانوں کو قتل کر دیا اور جس نے کسی کی جان بچائی اس نے گویا تمام انسانوں کو زندگی بخش دی۔(المائدۃ۔۳۲)
طالبان اسلامی نظام نافذ کرنے کے داعی ہیں مگر اس مقصد کے حصول کے لئے وہ تمام کام برملا کر رہے ہیں جو قران و حدیث ،سنت نبوی اور اسلامی شرعیہ کے خلاف ہیں، لہذا ان کا اسلامی نظام نافذ کرنے کا دعوی انتہائی مشکوک اور ناقابل اعتبار ہے۔
جہاد وقتال فتنہ ختم کرنے کیلئے ہے ناکہ مسلمانوں میں فتنہ پیدا کرنے کیلئے۔طالبان قرآن کی زبان میں مسلسل فساد فی الارض کے مرتکب ہو رہے ہین۔معصوم شہری ، بے گناہ اور جنگ میں ملوث نہ ہونے والے تمام افراد ، نیز عورتیں اور بچوں کے خلاف حملہ “دہشت گردی ہے جہاد نہیں”۔۔۔۔۔ایسا کرنے والاجہنمی ہے اور ان کے اس عمل کو جہاد کا نام نہیں‌دیا جاسکتا ۔ طالبان ملا عمر کے Code of Conduct کی خلاف ورزی کے مرتکب ہو رہے ہین۔
A Nawaz Khan آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے A Nawaz Khan کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (06-09-11), حیدر (06-09-11)
پرانا 06-09-11, 02:30 PM   #4
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,907
کمائي: 561,126
شکریہ: 25,577
10,451 مراسلہ میں 38,592 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اللہ بس اس ملک پر اپنا رحم فرمائے ۔
نیلم خان آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہے۔, کوشش, کنٹرول, پولیس, پوسٹ, پشاور, وقت, نظر, موقع, منتقل, مطابق, انداز, خودکش, خبر, دنیا, رفتار, سال, سرچ, شروع, علاقہ, علاقے, عمارت, عروج, عسکریت, صوبہ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اسا مہ بن لاڈن کی موت یا موت کا ڈرامہ ۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم ۔سڈنی سیفی خان عمومی بحث 18 10-06-11 12:38 AM
بغاوت کامیاب ہو جائے تو انقلاب بن جاتی ہے اور انقلاب ناکام ہو جائیں تو بغاوت کہلاتے ہیں ذوالفقار علی عمومی بحث 1 30-04-11 09:28 PM
اک دن مرنا ہے آخر موت ہے۔۔۔۔ ایک نمازی کی سجدے کی حالت میں موت(ویڈیو) ایکسٹو متفرقات 2 09-03-11 01:54 PM
جسے موت کہتے ہیں لوگ، زارا شاعری اور مصوری 5 28-12-10 12:57 PM
آٹا بحران کے ذمہ داروں کا پارلیمانی کمیٹیوں کے ذریعے محاسبہ ہو گا،15 لاکھ عبدالقدوس خبریں 0 24-04-08 01:52 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:32 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger