واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


لگتا ہے نصرت بھٹو کو قتل کیا گیا‘ جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کریں گے: ممتاز بھٹو

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 26-10-11, 09:53 AM   #1
لگتا ہے نصرت بھٹو کو قتل کیا گیا‘ جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کریں گے: ممتاز بھٹو
محمد یاسرعلی محمد یاسرعلی آف لائن ہے 26-10-11, 09:53 AM

لاڑکانہ + کراچی (نمائندہ خصوصی + سٹاف رپورٹر + این این آئی) سندھ نیشنل فرنٹ کے چیئرمین ممتاز علی بھٹو نے کہا ہے کہ بیگم نصرت بھٹو کو زرداری نے یرغمال بنایا ہوا تھا‘ انہیں آصف زرداری کے آدمی اٹھا کر لے گئے تھے اور نرسوں کے حوالے کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آصف زرداری بھٹو خاندان کی جان چھوڑ دیں‘ کہاں بھٹو خاندان اور کہاں زرداری توبہ توبہ۔ ہماری روایات میں نواسے کی جگہ پوتا وارث ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو ہمارے خاندان کی اہم فرد تھیں‘ ہمیں ان سے بہت زیادہ پیار اور محبت تھی۔ انہوں نے کہا کہ نصرت بھٹو کو میر مرتضی بھٹو کی شہادت کے بعد علاج کے نام پر لے جایا گیا ان کو کیا بیماری تھی ان کی تیمارداری کس نے کی ہمیں تو لگتا ہے کہ نصرت بھٹو کو قتل کیا گیا ہے اور ہم سوچ رہے ہیں کہ اس سلسلے میں ہائی جوڈیشل انکوائری کرانے کا مطالبہ کیا جائے۔ نصرت بھٹو نے اپنے شوہر‘ دو بیٹوں اور ایک بیٹی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے جمہوریت کے لئے اپنی جان قربان کی۔ قذافی سٹیڈیم میں انہیں لگنے والی لاٹھیاں جان لیوا ثابت ہوئیں۔ یہ لاٹھیاں لگنے سے خطرناک مرض لاحق ہوا جو بالآخر جان لیوا ثابت ہوا۔ ذوالفقار علی بھٹو کا گھر المرتضی ہاوس ابھی قائم ہے جس میں اس کی بہو اور پوتے پوتیاں رہتے ہیں‘ اگر ان کا جنازہ المرتضی ہاوس سے اٹھتا تو روایتی ہوتا‘ ہم تدفین میں شرکت کرنا چاہتے تھے مگر سکیورٹی حصار نے ہمیں آنے نہیں دیا‘ ہمیں المرتضی ہاوس پر ہی محصور رکھا گیا۔ بھٹو صدر اور وزیراعظم ہو کر اکیلے پھرتے تھے زرداری کے سر پر سینگ نہیں لگے وہ بھی عوام میں آ سکتے ہیں‘ نصرت بھٹو کا جنازہ سرکاری فنکشن تھا۔ دریں اثنا ممتاز بھٹو اور سندھ اسمبلی کی سپیکر شہلا رضا کے درمیان تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے شہلا رضا نے ممتاز بھٹو کے بیانات کو شرمناک قرار دیا جس پر ممتاز بھٹو کے ترجمان نے کہا کہ وہ شائستہ زبان اختیار کریں۔
Nawaiwaqt eNewspaper - A house of quality news content | Urdu News | Pakistan News | Nawaiwaqt |
__________________
فیس بک پہ پاک نیٹ کا حلقہ احباب
https://www.facebook.com/groups/pak.net

دوستوں سے گزارش ہے کہ اپنے شائع کردہ موضوع کو یہاں بھی شئیر کردیا کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پاک نیٹ کی فیملی کا حصہ بنایا جاسکے۔

 
محمد یاسرعلی's Avatar
محمد یاسرعلی
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 4,031
شکریہ: 7,881
2,881 مراسلہ میں 7,142 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 141
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے محمد یاسرعلی کا شکریہ ادا کیا
احمد نذیر (26-10-11), سیپ (26-10-11), عبدالقدوس (26-10-11)
پرانا 26-10-11, 07:48 PM   #2
ذیلی ناظم
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,381
شکریہ: 9,614
4,226 مراسلہ میں 12,047 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

یہ سیاستدان ہمیں ان چکروں سے ہی نکلنے نہیں‌دیں گے۔۔۔
یاسر عمران مرزا آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
رضی (26-10-11), عبدالقدوس (26-10-11)
پرانا 26-10-11, 10:24 PM   #3
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,349
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

لو جی میری پیشن گوئی درست ثابت ہوگئی۔
میں نے یہی کہا تھا کہ اب کوئی نا کوئی انکوائری یا پوسٹ‌مارٹم کا رولا ڈال دے گا
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا گیا
رضی (26-10-11)
پرانا 26-10-11, 10:42 PM   #4
Senior Member
 
حسنین ایوب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مقام: پاک نیٹ
مراسلات: 1,064
کمائي: 19,020
شکریہ: 1,708
625 مراسلہ میں 1,251 بارشکریہ ادا کیا گیا
حسنین ایوب کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ارے بھائی اگر عوام کو چکر سے نکال دیا تو ان سیاستدانوں کو گھن چکر بنادے گی یہ عوام
حسنین ایوب آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
com, house, pakistan, ہوتا, ہے۔, کراچی, کس, گھر, وزیراعظم, قدم, نام, میڈیا, محبت, آدمی, آصف زرداری, ثابت, خصوصی, ذوالفقار, ذوالفقار علی بھٹو, زرداری, سٹاف, عوام, علی, علاج, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سسی بھٹو نے فاطمہ بھٹو کیساتھ ایدھی ہوم لیاری کا دورہ کیا کراچی(اسٹاف رپو عبدالقدوس خبریں 0 02-07-08 07:57 AM
::: ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کی تقریبات سادگی سے منائی گئیں ::: ابو کاشان خبریں 0 06-01-08 04:35 AM
بلاول بھٹو کی قیادت پر اعتماد ہے، مہرین بھٹو خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 09:12 AM
بلاول کے بھٹو قبیلے میں شامل ہونے پر اعتراض نہیں،غنویٰ بھٹو خرم شہزاد خرم خبریں 0 01-01-08 10:40 AM
سال بعد لاڑکانہ آمد،بھٹو کے مزار پر حاضری،ایسی اطلاعات نہیں کہ سپریم کورٹ صدر پرویز کو نااہل قرار دے گی،بے نظیر بھٹو عبدالقدوس خبریں 0 28-10-07 08:27 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:33 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger