|
لیاری ٹاؤن، لانڈھی اور بلدیہ کے سالانہ بجٹ پیش کر دیئے گئے

02-07-08, 12:40 PM
لیاری ٹاؤن، لانڈھی اور بلدیہ کے سالانہ بجٹ پیش کر دیئے گئے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)لیاری ٹاؤن، لانڈھی اور بلدیہ ٹاؤنز نے بھی آئندہ مالی سال 2008-09 کے بجٹ کی منظوری دے دی، ناظمین نے کہا ہے کہ آکٹرائے ضلع ٹیکس میں کٹوتی سے ٹاؤنز مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں آئندہ سال بلدیہ ٹاؤن کا بجٹ 34 کروڑ روپے، لانڈھی ٹاؤن 52 کروڑ 65 لاکھ اور لیاری ٹاؤن کا 55 کروڑ 26 لاکھ 5 سو 36 روپے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹاؤن کے ناظم کامران اختر نے مالی سال 2008-2009ء کیلئے 33کروڑ 94 لاکھ 33ہزار روپے مالیت کا بجٹ کو نسل سے منظوری کے بعد پیش کر دیا ۔ بجٹ میں 59 ہزار 856 روپے کی بچت ظاہر کی گئی ہے ، بجٹ بریفنگ کے موقع پر ناظم بلدیہ ٹاؤن نے بتایا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 15 کروڑ 97 لاکھ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے ۔ ٹاؤن کو سب سے زیادہ آمدنی حکومت سندھ سے OZT شیئر کی مد میں 24 کروڑ 24 لاکھ 23 ہزار روپے ہوگی۔ کامران اختر نے بتایا کہ محدود وسائل کے باوجود حق پرست قیادت نے ایک بار پھر ایسا بجٹ پیش کیا ہے جس میں ترقیاتی کاموں کی مد میں کل بجٹ کا 40 فیصد رکھا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرائیویٹ پبلک پاٹنر شپ کے تحت نہ صرف بلدیہ ٹاؤن کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا بلکہ بلدیہ ٹاؤن کو 50 لاکھ سے زائد آمدنی بھی متوقع ہے ۔ لانڈھی ٹاؤن کونسل نے 52 کروڑ 65 لاکھ 20 ہزار کا بجٹ بھاری اکثریت سے منظور کر لیا ، ٹاؤن ناظم ڈاکٹر ارشاد احمد نے پریزائیڈنگ آفیسر ذاکر قریشی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں بجٹ 2008-09ء پیش کیا۔ لانڈھی ٹاؤن کے بجٹ میں آمدنی کا جو تخمینہ لگایا گیا ہے وہ 52 کروڑ 65 لاکھ 20 ہزار جبکہ اخراجات 52 کروڑ 65 لاکھ 20ہزار ہیں، بجٹ میں ترقیاتی اخراجات کی مد میں 2008-09ء کا 50.31فیصد رکھا گیا ہے جبکہ غیر ترقیاتی اخراجات کی مد میں 49.67 فیصد اور بچت 0.02فیصد ہے ۔لیاری ٹاؤن کا 55 کروڑ 26 لاکھ 6 ہزار 536 روپے کا بجٹ پیش کر دیا گیا ۔ اجلاس زیر صدارت کنوینر لیاری ٹاؤن کونسل عبداللہ رحیم بلوچ لیاری ٹاؤن کونسل میں ہوا، بجٹ اجلاس میں نگراں ناظم محمود ہاشم نے کہاکہ جب سے لیاری ٹاؤن وجود میں آیا ہے ٹاؤن انتظامیہ ہمیشہ مالی بحران کا شکار رہی ہے بلکہ پچھلے ماہ سے مالی دشواریوں میں کافی اضافہ ہوا ہے ، اس ٹاؤن کے مالی وسائل محدود ہیں لیکن آمدنی کا سب سے بڑا ذریعہ حکومت سندھ سے ملنے والے او زیڈ ٹی گرانٹ کا حصہ ہے ۔اپریل 2008ء میں او زیڈ ٹی گرانٹ میں ایک کروڑ روپے کی کمی کی گئی جس کے لئے میں نے حکومت سندھ کی توجہ ٹاؤن کی مالی بحران کی طرف کروائی ہے ۔سردار نبیل احمد گبول ایم این اے کا بے حد مشکور ہوں کہ انہوں نے لیاری کے مسائل حل کرنے میں ہمارے ساتھ تعاون کیا بلکہ ذاتی دلچسپی سے مرکزی حکومت سے لیاری ڈیولپمنٹ پیکیج کیلئے ایک ارب 50 کروڑ کے ترقیاتی منصوبے منظور کروائے اور ہمارے ساتھ رکن صوبائی اسمبلی محمد رفیق انجینئر ، رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سلیم ہنگورو کا تعاون بھی شانہ بشانہ ہے ۔بجٹ کو ٹاؤن اراکین نے اکثریت رائے سے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|