واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


لیاری ہی کیوں؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 29-07-11, 04:14 AM   #1
لیاری ہی کیوں؟
شمشاد احمد شمشاد احمد آن لائن ہے 29-07-11, 04:14 AM

فٹ بال، منشیات، پان، ابلتے گٹر، ٹوٹی پھوٹی سڑکوں اور پینے کا پانی بھرنے کے لیے لبمی قطاروں کا جہاں بھی ذکر ہو تو لیاری کا نام ذہن میں آتا ہے۔

جی ہاں! یہ وہی لیاری ہے جہاں سے صدر آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور اپنے صاحبزادے بلاول بھٹو کے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

لیاری گزشتہ چار دہائیوں سے پیپلزپارٹی کا سیاسی گڑھ رہا ہے۔ بینظیر بھٹو نے اپنی شادی کے لیے بھی لیاری کا انتخاب کیا۔ کھارادر اور موسیٰ لین کے درمیاں واقع ککری گراؤنڈ میں انہوں نے شادی کی تقریب منعقد کی اور بعد میں وہاں سے انتخاب بھی لڑا۔

یہ وہی لیاری ہے جہاں سے آصف علی زرداری جیل میں ہوتے ہوئے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور اب وہاں سے بلاول بھٹو کو الیکشن لڑانے کا اعلان کیا ہے۔

بینظیر بھٹو جب سترہ اگست کو خود ساختہ جلاوطنی کے بعد کراچی پہنچیں تو ان کی حفاظت کے لیے ’جان نثاران بینظیر فورس‘ بنائی گئی جس میں زیادہ تر نوجوان لیاری کے بلوچ اور کچھی ہی تھے۔

ویسے تو لیاری میں بلوچ، کچھی، میمن، سندھی، نیازی، پٹھان اور مارواڑی آباد ہیں۔ لیکن اس علاقے کی ایک بڑی شناخت مکرانی بلوچ اور شیدی ہیں۔
پیپلز پارٹی کے قیام سے لے کر اب تک ذوالفقار علی بھٹو، بینظیر بھٹو اور اب آصف علی زرداری کی لیاری ترجیحات میں رہا ہے لیکن وہاں آج تک سڑکوں کی حالت، نکاسی آب اور فراہمی آب جیسے تین بنیادی مسائل حل نہیں ہوسکے۔

موجودہ حکومت کہتی ہے کہ ان کے تین سالہ دور میں پونے تین ارب روپوں سے زیادہ لیاری کی ترقی پر خرچ ہوئے ہیں لیکن علاقے میں کوئی بڑی تبدیلی نظر نہیں آتی۔ صدر آصف علی زرداری نے بینظیر میڈیکل کالج کے قیام کا اعلان کیا اور رواں سیشن میں داخلے بھی وہاں شروع ہوگئے ہیں۔

پیپلز پارٹی نے لیاری میں فٹ بال سٹیڈیم بھی بنائے ہیں لیکن ماڑی پور روڈ پر واقع پیپلز گراؤنڈ سمیت اکثر کھیل کے میدانوں میں طویل عرصے سے رینجرز کا پڑاؤ رہا ہے۔

لیاری میں ہسپتال اور تعلیمی ادارے تو ہیں لیکن وہاں صحت اور تعلیم کی انتہائی ناکافی اور ناقص سہولیات موجودہ ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ صاحب حیثیت لوگ یہاں رہنا پسند نہیں کرتے۔

لیاری کے اکثر منتخب نمائندوں کا بھی یہی حال ہے اور نبیل گبول سمیت اکثر ووٹ مانگنے تو لیاری آئے ہیں لیکن رہائش ڈفینس میں رکھی ہوئی ہے۔ لیکن اس کے باوجود بھی لیاری سے ہمیشہ پیپلز پارٹی ہی جیت جاتی ہے۔

ماضی میں مسلم لیگ (ن)، متحدہ قومی موومینٹ نے لیاری میں اپنے پنجے گاڑنے کی کوششیں کیں لیکن ان کے تاحال تمام حربے ناکام ہی ثابت ہوئے ہیں۔

شاید یہی وجہ ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے اپنے بیٹے کے لیے ایک محفوظ سیاسی حلقے کا چناؤ کیا ہے۔ لیکن اصل سوال تو یہ ہے کہ آئین کے تحت قومی اسمبلی کا انتخاب لڑنے کے لیے عمر کی حد پچیس برس ہے جبکہ بلاول ابھی تئیس سال کے ہیں اور وہ اس حد کو اکیس ستمبر دو ہزار تیرہ کو پہنچیں گے۔

پاکستان میں اگر عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوئے تو مارچ سنہ دو ہزار تیرہ میں ہوں گے اور بلاول زرداری بھٹو اس میں شرکت کے اہل نہیں ہوں گے۔

لیکن یہ ضرور ممکن ہے کہ ستمبر دو ہزار تیرہ میں جب وہ پچیس برس کے ہوجائیں تو ان کے لیے نشست خالی کر کے انہیں منتخب کروایا جاسکے۔

اگر بلاول بھٹو زرداری نے لیاری پر توجہ مرکوز کی اور ان کے تین بنیادی اور بڑے مسائل، سڑکیں، نکاسی اور فراہمی آب، حل کیے تو لیاری شاید بلاول کے بچوں کا بھی محفوظ حلقہ ثابت ہو۔

بي بي سي
__________________
بندے اور اللہ تعالی سے محبت کا فرق یہ ہے کہ۔ بندے کی محبت ہمیشہ انسان کی بڑی کمزوری بن جاتی ہے۔ اور اللہ تعالی کی محبت ہمیشہ انسان کی سب سے بڑی طاقت بن جاتی ہے۔

 
شمشاد احمد's Avatar
شمشاد احمد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 159
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (29-07-11), مرزا عامر (29-07-11), احمد نذیر (29-07-11), عبدالقدوس (29-07-11)
پرانا 29-07-11, 10:05 PM   #2
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,576
کمائي: 315,226
شکریہ: 25,210
16,394 مراسلہ میں 41,641 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کیوں کہ لیاری والے ہی سب سے بڑے بیوقوف ہیں
یہ ایک عجیب صورتحال میں نے دیکھی ہے بطور خاص سندھ میں ۔۔۔۔۔۔۔ جتنا بھی محروم اور پسا ہوا طبقہ ہے وہ عموما پی پی پی کا ووٹر ہے۔
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
عبدالقدوس (30-07-11), عبداللہ آدم (29-07-11)
پرانا 29-07-11, 11:17 PM   #3
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,041
شکریہ: 24,031
4,992 مراسلہ میں 14,714 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جذباتی استحصال کا شکار ہیں سب............. کوئی پنجاب میں ن کا تو کوئی سندھ میں پی پی کا...
عبداللہ آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس (30-07-11)
جواب

Tags
pakistan, کوششیں, کالج, کراچی, پسند, وقت, لوگ, نظر, ممکن, مسائل, مسائل،, آج, بچوں, جیل, جیت, حل, ذوالفقار, زرداری, شناخت, شادی, علی, علاقے, صاحبزادے, صحت, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
قانون سے بالا تر ! آخر کیوں؟ Zullu230 سیاست 1 15-10-10 12:02 AM
بسنت منانے پر اصرار کیوں؟ ALI-OAD سیاست 4 23-02-10 06:35 AM
آخر کیوں؟ shafresha عمومی بحث 22 10-12-09 10:38 PM
شادی دیر سے کیوں؟ بھائی عمومی بحث 15 07-01-09 09:36 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:34 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger