واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


لیبیا: فضائیہ کی بمباری، 11 جاں بحق، برطانیہ، فرانس اور اٹلی کے جہاز روانگی کے لئے تیار

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 04-03-11, 05:42 AM   #1
لیبیا: فضائیہ کی بمباری، 11 جاں بحق، برطانیہ، فرانس اور اٹلی کے جہاز روانگی کے لئے تیار
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 04-03-11, 05:42 AM

باغیوں کیخلاف لڑائی جاری رکھیں گے، قذافی، ہالینڈ کے 3 فوجی اغوا، فوجی کارروائی کیلئے سلامتی کونسل کی اجازت ضروری ہے: مولن
مصر کے عبوری وزیراعظم مستعفی، بحرین میں حکومت کے حامی اور مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری، سعودی عرب فوجی مداخلت سے باز رہے، اپوزیشن رہنما
طرابلس (ایجنسیاں) لیبیا میں بریجا کا کنٹرول حاصل کرنے کے لئے کرنل معمر قذافی کی حامی فوج اور مظاہرین میں جھڑپیں جاری ہیں۔ فضائیہ کی مشرقی علاقوں میں مظاہرین پر بمباری سے 11 افراد ہلاک ہوگئے اور 30 زخمی ہو گئے، شہر میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا۔ زاویہ اور مصراتا پر مظاہرین کا کنٹرول برقرار ہے دوسری جانب امریکہ کے دو جہاز بحیرہ روم میں داخل ہوگئے جبکہ کینیڈا، برطانیہ، فرانس، اٹلی اور جنوبی کوریا نے بھی جنگی جہازوں کو لیبیا جانے کے لئے تیار رہنے کا حکم دے دیا۔ پرتشدد صورتحال کے باعث لیبیا سے لوگوں کی نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے، اب تک ایک لاکھ 80 ہزار افراد پڑوسی ممالک منتقل ہوگئے ہیں جبکہ ہزاروں افراد سرحد پر جمع ہیں اور انہیں خوراک کی قلت کا سامنا ہے۔ ادھر وینزوویلا کے صدر ہوگو شاویز نے لیبیا کے رہنما معمر قذافی سے رابطہ کیا۔ اس دوران دونوں رہنماوں نے امن کمیشن کی تجویز پر بات چیت کی۔ گزشتہ روز اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی ترجمان میلیسا فلیمنگ کے مطابق لیبیا کی مشرقی سرحد سے تقریباً 77 ہزار افراد مصر جاچکے ہیں جن میں زیادہ تعداد مصریوں کی ہے۔ تقریباً اتنے ہی افراد مغربی سرحد سے تیونس میں داخل ہوئے ہیں، اس کے علاوہ تیس ہزار افراد بیرون ملک جانے کے لئے سرحد پر جمع ہیں۔ امریکی جوائنٹ چیف آف اسٹاف کے سربراہ ایڈمرل مائیک مولن نے کہا ہے کہ لیبیا کے خلاف فوجی کارروائی کے لئے سلامتی کونسل کی اجازت ضروری ہوگی۔ مشرق وسطیٰ و دیگر عرب ممالک میں شروع ہونے والی عوامی انقلاب کی تحاریک کے پیچھے ایران کا ہاتھ نہیں ہے بلکہ یہاں کے عوام خود تبدیلی کے خواہاں ہیں۔ سوئیز کینال عبور کرنے والے دو ایرانی بیڑوں کی نقل و حرکت کا جائزہ لیا جارہا ہے تاہم اس سے کسی کو کوئی خطرہ نہیں ہے، عرب ممالک میں تبدیلیاں امریکہ کی ان کے ساتھ تعلقات پر اثرانداز نہیں ہوں گی۔ اقوام متحدہ میں لیبیا کے نائب سفیر نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ عبوری قومی کونسل کی درخواست پر وہاں طاقت کے ذریعے نو فلائی زون کے قیام کی حمایت کرسکتا ہے۔ امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ ایران عرب عوام کی تحریک کے نتائج پر اثر انداز ہونے کے لئے حزب اللہ اور حماس کو استعمال کررہا ہے جبکہ ایرانی صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ایٹم بم بنانے والوں، ذخیرہ کرنے والوں اور استفادہ کرنے والوں کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ ملت ایران کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کریں۔ دریں اثناء ملک کے دوسرے حصے سے ملنے والی اطلاع کے مطابق ہالینڈ کے تین میرین فوجیوں کو قذافی کے حامیوں نے اغوا کرلیا۔ قبل ازیں مشرقی وسطیٰ کی سیاسی صورت حال اور بدامنی کے باعث بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں۔ لیبیا کے ساتھ ساتھ بحرین اور سلطنت عمان میں بھی حکومت مخالف مظاہرے کئے گئے جبکہ بحرین کے اپوزیشن رہنما نے سعودی عرب کو فوج کی مداخلت سے خبردار کیا ہے۔ اگرچہ حکومت نے کہا ہے کہ ان کی فورسز نے برغا کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ تاہم حکومت مخالف طاقتوں نے اس اہم علاقے کو دوبارہ اپنے قبضے میں لینے کا دعوی کیا ہے۔ اسی دوران معمر قذافی نے ایک مرتبہ پھر اصرار کیا ہے کہ وہ باغیوں کے خلاف اپنی لڑائی جاری رکھیں گے۔ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ نو فلائی زون کے قیام سے قذافی کی طرف سے عوام پر کی جارہی زیادتیوں میں کمی واقع ہوگی۔ اے پی پی کے مطابق لیبیا میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر جنگی جرائم کی عالمی عدالت لیبیا کے 15 رہنماﺅں کے خلاف مقدمہ چلائے گی۔ آن لائن کے مطابق اقوام متحدہ میں چین کے سفیر لی باﺅڈانگ نے کہا ہے کہ چین لیبیا کی آزادی خودمختاری چاہتا ہے اور اس بات پر یقین ہے کہ سیاسی بحران کو پرامن طریقے سے مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے جبکہ چین نے اپنے 36 انجینئرز واپس بلالئے۔ لبنان میں سرکاری ہسپتالوں کی نرسوں نے تنخواہ نہ ملنے پر شدید احتجاج کیا ہے جس کے بعد وزارت صحت نے تنخواہوں کی فوری ادائیگی کے احکامات جاری کردیئے۔ مزید برآں ایران کے صدر نے لبنان کے ہم منصب مائیکل سلمان کو ایران کے دورے کی دعوت دی۔ علاوہ ازیں مصر کے عبوری وزیراعظم احمد شفیق نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ دوسری جانب مصر میں اپوزیشن رہنماﺅں نے آج جمعہ کو ایک بڑے احتجاجی مظاہرے کی کال دے دی۔ مصر کے شہر سکندریہ میں جیل کے اندر بغاوت کے نتیجے میں 2 قیدی ہلاک ہوگئے۔ دریں اثناء بحرین میں حکومت مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ حکومت کے حامی مظاہرین بھی سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ اے پی پی کے مطابق ایران میں اپوزیشن رہنماﺅں میرحسین موسوی اور مہدی کوبی کی رہائی کیلئے مظاہرین پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا جبکہ پولیس نے 80 مظاہرین کو گرفتارکرلیا۔ دریں اثناء برطانوی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ برطانوی فوج کے خصوصی دستے لیبیا میں کیمیائی ہتھیاروں کو محفوظ بنانے کیلئے کارروائی کرسکتے ہیں۔ دوسری طرف لیبیا کے صدر معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی نے کہا ہے کہ لیبیا بیرونی مداخلت کے خلاف دفاع کیلئے تیار ہے۔ لیبیا میں وکلاء، ججز اور اساتذہ پر مشتمل اپوزیشن گروپ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اگر اقوام متحدہ نے معمر قذافی کے ٹھکانوں پر بمباری کی تو اس کی حمایت پر غور کیا جائے گا۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,972 مراسلہ میں 8,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 140
Reply With Quote
جواب

Tags
color, کوریا, پولیس, وزیراعظم, چین, منتقل, آج, ایٹم بم, ایران, اقوام متحدہ, اللہ, امریکہ, احتجاج, جیل, حکم, حل, حماس, حزب اللہ, خصوصی, درخواست, شہر, عدالت, صورتحال, صحت, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سعودی عرب کے اقتدار و اختیار میں تبدیلی، شاہ عبداللہ امریکہ چلے گئے جاویداسد خبریں 1 26-11-10 01:36 PM
تیراکی، سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم اور جدید سائنس ابو عمار اسلام اور عصر حاضر 1 25-06-09 03:30 AM
ہلیری، باراک اوبامہ کی حمایت پر تیار محمدعدنان خبریں 1 05-06-08 10:32 PM
محکمہ امور خارجہ کی جانب سے طیارہ تیار کرنیکی زبانی ہدایت ملی، چیئر مین پی آئی اے کا حلفیہ بیان عبدالقدوس خبریں 0 28-10-07 08:29 AM
کراچی: بارش سے تباہی، تیرہ ہلاک خرم شہزاد خرم خبریں 0 11-08-07 09:05 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:37 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger