واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


لیبیا: مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 120 ہوگئی، کویت: فورسز اور مظاہرین میں جھڑپیں 30 زخمی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 20-02-11, 05:34 AM   #1
لیبیا: مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 120 ہوگئی، کویت: فورسز اور مظاہرین میں جھڑپیں 30 زخمی
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 20-02-11, 05:34 AM

لیبیا کے علاوہ بحرین، تیونس، مراکش، جبوتی، تھائی لینڈ اور عراق میں بھی مظاہرے ہوئے، ایران میں اپوزیشن نے آج مظاہروں کی کال دے دی
قاہرہ، ماناما، طرابلس تریپولی (آن لائن، اے پی پی، این این آئی، آئی این پی ) لیبیا میں حکومت مخالف مظاہروں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 120 ہو گئی ہے۔ لیبیا کے علاوہ بحرین، تیونس، مراکش، جبوتی، تھائی لینڈ اور عراق میں بھی مظاہرے ہوئے۔ بحرین کے ولی عہد کو اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کے اختیارات دیدیئے گئے۔ کویت میں مظاہروں کے دوران 30 افراد زخمی ہوگئے جبکہ ایران میں اپوزیشن نے آج حکومت مخالف مظاہروں کی کال دیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لیبیا میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد 120 ہوگئی ہے جبکہ معمر قذافی کے نظریات کی حفاظت پر مامور انقلابی کمیٹی تحریک کا کہنا ہے کہ صدر قذافی کے نزدیک آنا آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ بحرین کے حکمران شیخ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے اپنے ولی عہد شیخ سلمان بن حمد کو اپوزیشن کے تمام دھڑوں کے ساتھ مذاکرات کے لئے مکمل اختیارات دیدیئے ہیں جبکہ امریکی صدر اوباما نے بحرین کے شاہ حمد سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے مظاہرین پر تشدد کی مذمت کی۔ دوسری جانب بحرین کے شیعہ اپوزیشن گروپ نے مذاکرات کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے حکومت کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ برطانیہ اور فرنس نے بحرین اور لیبیا میں سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان پرتشدد ہنگاموں کے بعد ان ممالک کو سکیورٹی آلات کی برآمد روک دی ہے۔ ایران میں حزب اختلاف نے آج تہران اور دیگر شہروں میں احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کی کال دیدی ہے۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ مظاہرے ملک میں مذہبی آمریت کے خلاف جنگ کے طور پر کئے جائیں گے۔ کویت میں سینکڑوں عربوں نے شہریت کے حصول کے حق میں احتجاجی مظاہرے کئے۔ اس موقع پر مظاہرین اور فورسز کے درمیان جھڑپوں میں 30 افراد زخمی ہو گئے۔ جبکہ بڑی تعداد میں مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔ دوسری جانب کویت کی پارلیمانی کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین نے کہا ہے کہ امریکہ کویت کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرے۔ علاوہ ازیں مصری کالعدم جماعت اخوان المسلمین نے مصریوں پر زور دیا ہے کہ وہ انقلاب کو مطلب پرستوں سے بچانے کی کوشش کریں۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,972 مراسلہ میں 8,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 137
Reply With Quote
جواب

Tags
color, فون, ہے۔, کوشش, کرے۔, کرتے, گئی, مکمل, موقع, ملک, مطابق, آج, این, ایران, امریکہ, جائیں, خلاف, دی, دے, شیخ, طور, عہد, عیسیٰ, عراق, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بتوں سے تجھ کو امیدیں ، خدا سے نومیدی مجھے بتا تو سہی اور کافری کیا ہے! عروج شاعر مشرق علامہ اقبال 7 14-05-11 11:51 PM
مصر: پارلیمنٹ تحلیل، آئین معطل، فوج 6 ماہ یا انتخابات تک ملک چلائے گی، مظاہرین اور فوج میں جھڑپیں گلاب خان خبریں 0 14-02-11 04:52 AM
نیر باری 4 ریفرنسز میں بری، انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ کراچی( اسٹاف ر عبدالقدوس خبریں 0 02-07-08 07:45 AM
منتقل شدہ: ڈانسز ہماری فلموں کا لازمی جزو ہیں، دنیا میں ڈانسز کے موضوع پر فلمیں بنتی ہیں خرم شہزاد خرم فن و فنکار 0 08-08-07 01:17 PM
ڈانسز ہماری فلموں کا لازمی جزو ہیں، دنیا میں ڈانسز کے موضوع پر فلمیں بنتی ہیں عبدالقدوس فلمی دنیا 4 18-06-07 12:28 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:37 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger