|
ماتحت عدلیہ میں وکلاء کی جزوی ہڑتال ،پی سی او ججوں کی عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ

16-11-07, 07:38 PM
کراچی ( اسٹاف رپورٹر، نمائندگان جنگ) ملک بھر میں ماتحت عدالتوں میں معمول کے مطابق ہوا تاہم وکلاء نے ایک گھنٹے تک جزوی علامتی ہڑتال کی جبکہ ملک بھر میں وکلاء نے پی سی او ججوں کی عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا۔ عدالتی عمارتوں کے اندر اور باہر پولیس کے پہرے برقرار ہیں۔ جہاں چند وکلاء اکٹھے ہوکر بیٹھیں وہیں سادہ کپڑوں والے ان کے گرد منڈلانا شروع کر دیتے ہیں۔کراچی سے اسٹاف رپورٹر کے مطابق ماتحت عدلیہ ،سیشن عدالتوں، بینکنگ کورٹ ، اے ٹی سی کی عدالتوں میں کام معمول کے مطابق ہوا، جیل سے قیدیوں کو لاکر عدالتوں میں پیش کیا، سٹی کورٹ میں وکلاء نے 11 بجے صبح سے12 بجے تک ایک گھنٹہ علامتی بھوک ہڑتال کی کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔سندھ ہائیکورٹ میں پی سی او ججز کی عدالتوں میں چار سو سے زائد مقدمات کی سماعتیں ہوئیں۔ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف مختلف شہروں میں وکلاء کی ہڑتال جاری رہی۔لاہور سے نمائندہ جنگ کے مطابق پی سی او کے تحت حلف اٹھانے والے ججوں کے روبرو وکلاء کے پیش نہ ہونے کا سلسلہ جمعرات کے روز بھی جاری رہا۔ گڑھ مہاراجہ ہارون آباد، چکوال تلہ گنگ اور چوآسیدن شاہ ،پشاور، کسووال ،شیخوپوراسلام آباد،راولا کوٹ، شبقدر، بونیر ساہیوال ،تخت بھائی، چار سدہ راولاکوٹ ، کوئٹہ ، پیشین ، مستونگ، قلعہ عبداللہ اور دیگر شہروں میں بھی وکلاء نے عدلیہ کی بحالی کیلئے ماتحت عدلیہ میں علامتی ہڑتالیں کی ہیں
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|