واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


مارشل لاء لگانے کی کوشش کی گئی تو عوام مزاحمت کرینگے، نواز شریف

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 13-11-11, 11:51 AM   #1
مارشل لاء لگانے کی کوشش کی گئی تو عوام مزاحمت کرینگے، نواز شریف
مہتاب مہتاب آف لائن ہے 13-11-11, 11:51 AM

Name:  931b9e83c3192cfc445d5240d7471547nawaz.gif
Views: 20
Size:  22.7 KB
لا ہور(خبرنگار)مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ قومیں جمہوریت سے ہی ترقی کرتی ہیں ۔ ملک میں ما رشل لا کی کوئی گنجائش نہیں ۔لاہور میں فیصل آباد کے ارکان اسمبلی اور عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ کسی نے بھی مارشل لا لگانے کی کوشش کی تو عوام مذاحمت کریں گے .انہوں نے کہا کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں کو اس کے مطلب کا ہی پتہ نہیں ۔ ایسے نعرے لگانے والے اپنے گریبانوں میں جھانکیں ۔ نواز شریف نے فیصل آباد میں چو دھری شیر علی اور رانا ثنا اللہ گروپوں میں اختلاف ختم کراتے ہوئے کہا کہ کارکن اور رہنما باہمی اختلافات دور کر کے ذمہ داریوں پر توجہ دیں ۔ نواز شریف کی ہدایت پر رانا ثنا اللہ اور عابد شیر علی نے اختلافات بھلا کر صلح کر لی ۔ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عابد شیر علی چھوٹا بھائی ہے اور وہ آج شام کو ان کے گھر جائیں گے، پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں حکومت اور جمہوریت دونوں چیزیں نظر نہیں آرہیں، ملکی ادارے کنگال اور حکمران خوشحال ہوگئے ہیں، ملک اندرونی اور بیرونی مشکلات کا شکار ہے، ان حالات میں ملک کی بھاگ دوڑ محفوظ ہاتھوں میں ہونی چاہئے، نوجوانوں کی اکثریت ہمارے ساتھ ہے، پاکستان کی 18 کروڑ عوام کی حکمرانی ہمارا مشن ہے، اس پر ہم کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے، ہم اصولوں کی سیاست کرتے ہیں، اصولوں پر نہ پہلے کبھی سودے بازی کی اور نہ ہی اب کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک حکومتی کرپشن کی وجہ سے کھوکھلا ہورہا ہے جس کی وجہ سے کرپٹ حکمرانوں کو مزید مہلت دینا ملک وقوم کے مفاد میں نہیں ہے، ملک کو بچانے اور قوم کو نااہل کرپٹ حکمرانوں سے نجات دلانے کی تحریک ضرور کامیاب ہوگی، ہم جمہوری عمل کے ذریعے اس ملک میں مثبت تبدیلی کے خواہاں ہیں، اس کرپٹ سسٹم سے ناجت کیلئے عوام کو باہر نکلنا ہوگا، عوام اب حکمرانوں کو بھاگنے کا موقع نہیں دے گی اور ان کا احتساب کرے گی۔ عوامی طاقت سے کرپٹ حکمرانوں کو چلتا کریں گے، ملک میں تاریخی مہنگائی، لوڈشیڈنگ، لوٹ مار اور بدامنی کی وجہ سے غریب آدمی خودکشیوں پر مجبور ہیں، ملک میں لاہور جلسے کے بعد سیاسی تبدیلی کا آغاز شروع ہوچکا ہے، اب عوامی طاقت روکنا حکومت کے بس کی بات نہیں رہی، انہوں نے سابق گورنر سندھ اور صوبائی رہنما ممنون حسین اور زاہد بلوچ کو یقین دلایا کہ وہ جلد سندھ کا دورہ کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں نے سندھ کی عوام کو ڈاکوئوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے، کرپٹ سیاست دانوں سے نجات ضروری ہوگی، سندھ ن لیگ کے شیدائوں کا صوبہ ہے، سندھ کی عوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے ان کے حقوق کیلئے ہر سطح پر آواز اور جدوجہد جاری رکھیں گے۔ 20 نومبر فیصل آباد جلسہ حکمرانوں کو ہلا کر رکھ دے گا اور عوامی انقلاب کو کوئی نہیں روک پائے گا ،انہوں نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ دھمکیوں، آفس نذر آتش کرنے جیسے اوچھے ہتھکنڈوں سے نہیں گھبرائیں اور متحد ہوکر عوامی خدمت سرانجام دیں۔دریں ا ثناء مسلم لیگ (ن) کے قائدمحمد نواز شریف نے ہفتہ کی دوپہر اپنی رہائش گاہ ماڈل ٹائون لاہورپر فیصل آباد کے لیگی ممبران قومی و صوبائی اسمبلی ، ٹکٹ ہولڈرز اور پارٹی عہدیداران کے اعزا ز میں ظہرانہ دیا جبکہ اس موقع پرنہ صرف مسلم لیگ (ن) فیصل آباد کی تنظیم میں پائی جانے والی دھڑا بندی کے خاتمہ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی بلکہ 20نومبر کو فیصل آباد میں منعقد ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے جلسہ اور اس سے مرکزی قائدین کے خطاب کے بارے میں بھی حکمت عملی کو حتمی شکل دی گئی

__________________
اے ایمان والو اللّٰہ سے ڈرو اور اسکی طرف وسیلہ ڈھونڈو (جس کی بدولت تمہیں اس کا قُرب حاصل ہو ) اور اس کی راہ میں جہاد کرو اس امید پر کہ فلاح پاؤ (المائدہ 35)
ندامت میں جھکے ہوئے سر سے اطاعت میں جھُکا ہوا سر بہتر ہے

 
مہتاب's Avatar
مہتاب
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2010
مراسلات: 2,033
شکریہ: 862
1,306 مراسلہ میں 2,830 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 106
Reply With Quote
پرانا 13-11-11, 01:20 PM   #2
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,349
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

مارشل لاء ہی حل ہے
لیکن اس کے ساتھ تمام سیاست دانوں کی موت بھی ہونا چاہئے
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 13-11-11, 01:32 PM   #3
Senior Member
 
مہتاب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2010
مراسلات: 2,033
کمائي: 22,563
شکریہ: 862
1,306 مراسلہ میں 2,830 بارشکریہ ادا کیا گیا
مہتاب کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں مہتاب کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبدالقدوس مراسلہ دیکھیں
مارشل لاء ہی حل ہے
لیکن اس کے ساتھ تمام سیاست دانوں کی موت بھی ہونا چاہئے
تمام سیاست دانوں کو ان کے پیرو مُرشد امریکہ کے پاس بھیج دینا چاہیئے
مہتاب آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 14-11-11, 12:47 PM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2008
مراسلات: 620
کمائي: 11,234
شکریہ: 366
475 مراسلہ میں 1,337 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

نواز شریف کو آج کل فوج لفٹ نہیں‌کراتی اس لئے ایسی بڑھکیں ماررہا ہے۔
راشد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 14-11-11, 02:34 PM   #5
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,396
کمائي: 96,005
شکریہ: 52,538
11,183 مراسلہ میں 35,271 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

نواز شریف کوئی بات کہے تو بڑھکیں اور عمران خان کہے تو نڈر۔
تحریک انصاف والوں کا انصاف سمجھ نہیں آ رہا
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 14-11-11, 02:43 PM   #6
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2008
مراسلات: 620
کمائي: 11,234
شکریہ: 366
475 مراسلہ میں 1,337 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حیدر مراسلہ دیکھیں
نواز شریف کوئی بات کہے تو بڑھکیں اور عمران خان کہے تو نڈر۔
تحریک انصاف والوں کا انصاف سمجھ نہیں آ رہا
اب تحریک انصاف نواز شریف کی تعریف تو کرنے سے رہی۔ اگر تحریک انصاف نے نواز شریف کی ہی تعریف کرنی ہے تو ان کا پارٹی بنانے کا کیا فائدہ

سیدھی سی بات ہے کہ اب مارشل لاء نہیں لگے گا۔ اگر معیشت مضبوط ہوتی اور امن وامان کی حالت صحیح ہوتی تو فوج آجاتی۔ اب خراب معیشت میں فوج نے آکر کونسی نئی ڈیفنس کالونیاں بناسکتی ہے یا نئے پرمٹ دے سکتی ہے۔

پرویز مشرف کا مارشل لاء نواز شریف کی وجہ سے ہی تو لگاتھا۔ اگر نواز شریف تھوڑی سی عقلمندی کرتا اور مشرف کو وطن واپس آنے یا کارگل کے بعد فارغ کرتا تو مارشل لاء کبھی نہ لگتا۔ موصوف خود تو معافی مانگ کر جدہ پہنچ گئے۔

چوہدری نثار خود یہ اعتراف کرچکے ہیں کہ پرویز مشرف کو ان کے اور شہباز شریف کے اصرار پر آرمی چیف بنایا گیا ورنہ حق تو علی قلی خان کا بنتا تھا۔
__________________
حکمران کے محبوب ہونے اور فرعون بننے میں رویے کا فرق ہے۔
راشد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
com, کوشش, کنگال, گھر, پاکستان, نواز شریف, نظر, موقع, آج, آدمی, اللہ, بھائی, جلد, سیاست, شام, عوام, عوامی, علی, عابد, غریب, صوبہ, صوبائی, صلح, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
حکومت تو عوام کی دعائیں لگ گئ تو ---------- Haya 786 گپ شپ 7 25-02-11 10:42 AM
عوام کو مارتےہو اور وہ روئے بھی نہ۔۔۔۔ جب عوام بھوکے مرے گی تو تبدیلی کی آوازیں تو آئیں گی جاویداسد خبریں 2 21-09-10 08:12 PM
عورتو ں کی بے حیا ئی ،مردوں نے نقا ب پہن لیے جاویداسد خبریں 6 11-09-10 11:08 PM
عوام اب بھی خاموش رہے تو ---- ھارون اعظم خبریں 0 22-10-09 08:17 PM
محترمہ بے نظیر بھٹو کے خط کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا جائے تو اسکاٹ لینڈ یارڈ سے تعاون کرنے کو تیار ہیں،بابر اعوان عبدالقدوس خبریں 0 06-01-08 07:08 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:40 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger