واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


مارشل لاء کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،ججوں کو شیر بننا ہوگا،اعتزاز احسن

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 26-10-07, 11:09 AM   #1
مارشل لاء کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،ججوں کو شیر بننا ہوگا،اعتزاز احسن
خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم آف لائن ہے 26-10-07, 11:09 AM

لاہور (نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدارتی امیدوار ، قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے پاس صدر مشرف کو نااہل قرار دینے اور جنرل پرویزمشرف کے پاس بستر بوریا گول کرکے گھر جانے کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن موجود نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ مارشل لاء کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،ججوں کو شیر بننا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ سپریم کورٹ جنرل مشرف کو صدر کے لئے اہل قرار دے۔ وہ مقامی ہوٹل میں وکلاء کے پروفیشنل گروپ کے رکن شاہد محمود بھٹی کی طرف سے اپنے اعزاز میں دی گئی استقبالیہ تقریب میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ جنرل مشرف کے خلاف فیصلہ آنے پر ملک میں نہ تو مارشل لاء لگ سکتا ہے اور نہ ہی ایمرجنسی لگ سکتی ہے۔ فوج مارشل لاء لگانے کو تیار ہے اور نہ ہی اس میں اتنی صلاحیت ہے۔ جس ملک میں فوج کو کہا جائے کہ وہ گھر سے دفتر اور دفتر سے گھر سویلین کپڑوں میں آئے اور یونیفارم صرف دفتر میں پہنے وہاں ہزاروں مربع میل میں فوج یونیفارم میں کس طرح پھیل سکتی ہے۔ قبائلی علاقوں، وزیرستان اور سرحدوں پر فوج مصروف ہے اور مارشل لاء لگانے کو تیار نہیں جبکہ ایمرجنسی لگی تو فوری چیلنج ہو جائے گی۔ یہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ یہاں سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم نہ کیا جائے۔ صرف ججوں کو شیر بننا ہوگا۔ ہم تو انہیں کہتے ہیں کہ شیر بنو۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی وطن واپسی کا فیصلہ تسلیم نہیں کیا گیا لیکن اگر سپریم کورٹ توہین عدالت پر صدر سمیت دیگر ذمہ داروں کو جیل بھجوائے تو دیکھتے ہیں کہ آئندہ کیسے عدالت کا فیصلہ رد کیا جاتا ہے۔
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز

 
خرم شہزاد خرم's Avatar
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 336
Reply With Quote
جواب

Tags
کورٹ, نواز شریف, جیل, خلاف, سپریم, عدالت, صلاحیت, صحافیوں, صدارتی, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
برطانیہ میں 25فیصد بچے پاکستانی اور انڈین خاندانوں میں پیدا ہوتا ہیں جاویداسد دلچسپ اور عجیب 5 15-12-10 12:35 AM
بجلی کے نرخوں میں اضافہ آخری نہیں ۔۔۔آگے آگے دیکھیئے ہوتا ہے کہا جاویداسد خبریں 1 09-07-10 02:59 AM
نیشنل کمانڈ اتھارٹی میں غیر ملکی کی شمولیت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،دفتر عبدالقدوس خبریں 0 17-04-08 08:19 AM
ق لیگ کے سینیٹرز کی وفاداریاں تبدیل ہونیکا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،شجاعت عبدالقدوس خبریں 0 26-02-08 02:33 AM
صدر پرویز کے پاس استعفے کے سوا چارہ نہیں،نواز شریف کو مینڈیٹ ججوں کی بحالی کے وعدے کی وجہ سے ملا،اعتزاز عبدالقدوس خبریں 0 20-02-08 02:47 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:40 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger