|
مالیاتی بل2008-9 : سینیٹ کی بھجوائی ہوئی 49 سفارشات شامل کئے جانیکا امکان

22-06-08, 08:45 PM
مالیاتی بل2008-9 : سینیٹ کی بھجوائی ہوئی 49 سفارشات شامل کئے جانیکا امکان
اسلام آباد (حنیف خالد وقائع نگار خصوصی) نئے مالی سال 2008-2009ء کے فنانس بل میں اتوار کو سینٹ کی بھجوائی گئی 76 سفارشات میں سے 49 کو شامل کئے جانے کا امکان ہے قومی اسمبلی اتوار کو ترمیم شدہ فنانس بل کی منظوری دیگی۔ اس میں وزارت خزانہ اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے متعلق اہم ترامیم شامل ہونگی۔ ایک ترمیم کے ذریعے کراچی، لاہور، فیصل آباد کے اردگرد بالترتیب 40 کلو میٹر 30 کلو میٹر اور 20 کلو میٹر اور باقی تمام شہروں کی میونسپل حدود کے ارد گرد 10 کلو میٹر کے فاصلے کے اندر واقع پلاٹوں، دکانوں، فلیٹوں، پلازوں، مکانوں کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے کا اعلان ہو گا میونسپل حدود کے اندر واقع پلاٹوں کی ڈویلپمنٹ کرنے والوں فلیٹوں، مکانوں، پلازوں، دکانوں کی تعمیر کرنے والوں کو کیپٹل ویلیو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے کا جو اعلان ہو گا اس کے مطابق ڈویلپرز، بلڈرز، تو انکم ٹیکس سے بچ جائیں گے پلاٹ کی صورت میں سو روپے فی مربع میٹر اور مکان، دکان فلیٹ پلازے کی صورت میں 50 روپے فٹ کا ٹیکس فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شکل میں ضرورت مند خریدار پر ڈال دیا جائے گا ایک اور ترمیم کے ذریعے جو فیڈرل بورڈ آف ریونیو ٹیکس چوروں کے 5 سال تک کے ریکارڈ کو ری اوپن کر سکے گا فنانس بل میں جو شق شامل ہو گی کہ کالے دھن کو سفید کرنے کے لئے 30 ستمبر تک منقولہ غیر منقولہ اثاثہ جات پر دو فیصد کی شرح سے ٹیکس عائد کر کے جو لوگ ٹیکس گوشوارے جمع کرا دیں گے ان سے ماضی کے پانچ سالوں دس بیس تیس، پچاس سالوں کا حساب نہیں پوچھا جائے گا تاہم منقولہ غیر منقولہ اثاثوں کی موجودہ مارکیٹ ویلیو پر 2 فیصد ٹیکس کی رقم جمع کرانا ہو گی جو لوگ اس ایمنسٹی سے فائدہ نہیں اٹھائیں گے ان کے منقولہ اور غیر منقولہ املاک کے ریکارڈ کی پانچ سالوں سے ایف بی آر چھان بین کرے گا۔ فنانس بل میں 7 ہزار درآمدی اشیاء میں سے 361 پر کسٹم ڈیوٹی میں اضافہ کیا گیا ہے کرین لاری پر ڈیوٹی 10 سے بڑھا کر 30 فیصد کی گئی ہے پستول سنگل بیرل، سیمی آٹومیٹک پستول ملٹی پل بیرل مزل (MUZZLE) لوڈنگ فائر آرم، پمپ ایکشن، سیمی آٹومیٹک شاٹ گن، ملٹی پل بیرل، کمبی نیشن (COMBINATION) گن، سنگل شاٹ، سیمی آٹو میٹک پر کسٹم ڈیوٹی 25 سے بڑھا کر 35 فیصد کر دی گئی ہے نئے فنانس بل میں کہا گیا ہے کہ کارتوسوں پر 25 سے بڑھا کر 35 فیصد ڈیوٹی ہو گی آہنی فرنیچر جو دفاتر میں استعمال ہوتا ہے دوسرا فولادی فرنیچر، لکڑی کی کیبنٹ لکڑی کے بیڈ، پلاسٹک کے فرنیچر، بانس کے فرنیچر پر کسٹم ڈیوٹی 25 سے بڑھا کر 35 فیصد کر دی گئی ہے شینڈیلیر، بجلی کے ٹیبل، ڈیسک لیمپ، کرسمس ٹری میں استعمال ہونے والے ہر قسم کے لائٹنگ سیٹ، نان الیکٹرک لیمپ اور لائٹنگ فٹنگ، ایلومینیٹڈ سائین، ایلومینیٹڈ (ILLUMINATED) نیم پلیٹ پر کسٹم ڈیوٹی 25 فیصد سے بڑھا کر 35 فیصد کی گئی۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|