واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


مبئی دھماکے:’حراست میں موت، تفتیش شروع

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 19-07-11, 07:47 AM   #1
مبئی دھماکے:’حراست میں موت، تفتیش شروع
ارشد کمبوہ ارشد کمبوہ آف لائن ہے 19-07-11, 07:47 AM

بھارت کے شہر ممبئی میں پولیس نے دوران تفتیش فیض عثمانی نامی شخص کی موت کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
فیض عثمانی کو سنیچر کو ممبئی بم دھماکوں کی تفتیش کے حوالے سے تحویل میں لیا گیا تھا اور اس کے بیس منٹ کے بعد ہی انھوں نے پیٹ درد کی شکایت کی اور قے کرنا شروع کی دی، جس پر انھیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ہسپتال میں طبی معائنے پر معلوم ہوا کہ ان کے دماغ کی شریان پھٹ گئی ہے اور اتوار کی صبح ان کی موت واقع ہو گئی۔

ممبئی پولیس کے ترجمان نثار تمبولی نے خبر رساں ادارے اے پی کو بتایا کہ فیض عثمانی ہائپرٹینشن میں مبتلا تھے اور ان پر پولیس تشدد کے الزامات بلکل بے بنیاد ہیں۔

ہسپتال کے سربراہ نے تسلیم کیا ہے کہ فیض عثمانی کو ہاٹ اٹیک ہوا تھا تاہم ان کے جسم پر تشدد کے کوئی نشانات نہیں پائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ فیض عثمانی کے اہل خانے اور پڑوسیوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی موت تفتیش کی دوران ہونے والے جسمانی تشدد کی وجہ سے ہوئی ہے۔

فیض عثمانی کے عزیزوں کے مطابق وہ بلکل صحت تھے۔

فیض عثمانی کے بیٹے عظیم عثمانی نے اخبار دی ہندو کو بتایا کہ’جب وہ گھر سے روانہ ہوئے تو ٹھیک لگ رہے تھے اور یہ سب کچھ پولیس کی وجہ سے ہوا ہے۔‘

فیض عثمانی افضل عثمانی کے بھائی ہیں جو احمد آباد بم دھماکوں کے سلسلے میں فی الحال جیل میں بند ہیں۔

ممبئی میں 13 جولائی کو بم دھماکے ہوئے تھے جس میں پولیس کے مطابق اب تک انیس افراد ہلاک ہوئے ہیں اور سو سے زیادہ زخمی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکوں کی تفتیش جاری ہے۔ اس سمت میں انہیں کوئی اہم سراغ نہیں ملے ہیں۔

دریں اثناء تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ ممبئی دھماکوں کے سلسلے میں مبینہ طور پر مطلوب ایک شخص کا خاکہ تیار کر لیا ہے۔

مقامی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق تفتیش کار بم دھماکوں کی جگہ سے حاصل ہونے والی ویڈیو فوٹیج اور فورنسک شواہد کا معائنہ کر رہے ہیں اور ان کو امید ہے کہ اس سے تفتیش آگے بڑھنے میں مدد ملے گی۔

خ
__________________
بیاض کمبوہ پڑھنے کے لیے ایڈریس بار میں ٹائپ کریں،
biazekamboh.co.cc
شکریہ والسلام

 
ارشد کمبوہ's Avatar
ارشد کمبوہ
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2010
مقام: Bhawal Pur
مراسلات: 1,478
شکریہ: 4,532
893 مراسلہ میں 2,297 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 117
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ارشد کمبوہ کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (19-07-11), حیدر (19-07-11)
جواب

Tags
color, death, india, ہندو, گھر, گئی, پولیس, نثار, میڈیا, موت, منتقل, معلوم, بھائی, بے, جیل, خبر, دی, شہر, شخص, شروع, عائد, عثمانی, عظیم, صبح, صحت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
وزیراعظم گیلانی میچ دیکھنے بھارت جائیں گے، من موہن سے ملاقات بھی ہوگی، ایجنڈے کی تیاری شروع گلاب خان خبریں 0 27-03-11 04:14 AM
بھارت: گودھرا ٹرین کیس میں 11 مسلمانوں کو سزائے موت، 20 کو عمر قید گلاب خان خبریں 0 02-03-11 04:01 AM
انڈین پریمیئرلیگ: کھلاڑیوں کی تیاریاں مکمل ، شائقین میں زبردست جوش و خروش عبدالقدوس خبریں 0 16-04-08 07:42 AM
سٹی گورنمنٹ میں ای ڈی اوز کے تبادلوں پر نئی فہرست تیار عبدالقدوس خبریں 0 14-04-08 10:32 AM
اہلیت کا تعین الیکشن کمیشن کا صوابدیدی اختیار ہے،براہ راست چیلنج نہیں کیا جاسکتا“ خرم شہزاد خرم خبریں 0 14-11-07 02:04 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:44 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger