واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


متحدہ نے پنجاب بلوچستان اور سرحد سے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 09-12-07, 04:28 PM   #1
متحدہ نے پنجاب بلوچستان اور سرحد سے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 09-12-07, 04:28 PM

لاہور، پشاور ( نمائندہ جنگ، پ ر) متحدہ قومی موومنٹ نے 8 جنوری کو ہونے والے انتخابات کیلئے پنجاب، بلوچستان اور سرحد سے حق پرست امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ پنجاب میں ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما سینیٹر بابر غوری نے حق پرست امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں ایمرجنسی کا خاتمہ کرکے جمہوری نظام اور ادارے مضبوط بنائے جانے چاہئیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایم کیو ایم نے پنجاب میں قومی اسمبلی کی 45 اور پنجاب اسمبلی کی 68 نشستوں کیلئے امیدوار نامزد کیے ہیں، اس ہی طرح قومی اور صوبائی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے چار، چار اور اقلیتی نشست کیلئے ایک امیدوار میدان میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان امیدواروں میں کوئی وڈیرہ، جاگیردار یا بڑا سرمایہ دار نہیں ہے بلکہ یہ سب متوسط طبقے کی نمائندگی کرتے ہیں۔ سینیٹر بابر خان غوری نے کہا کہ ان کی جماعت کی ق لیگ یا پیپلز پارٹی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ملکی نظام کو آئین کے مطابق چلنا چاہئے اور تمام گرفتار سیاسی کارکنوں اور وکلا کو رہا کیا جانا چاہئے۔ دوسری جانب صوبہ سرحد سے قومی اسمبلی کی 12 اور صوبائی اسمبلی کی 14 نشستوں کیلئے بھی ایم کیو ایم کے نامزد امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ یہ اعلان ایم کیو ایم کی سرحد کیلئے نگراں کمیٹی کے ارکان سابق وفاقی وزیر شمیم صدیقی، عبدالوسیم اور احمد علی نے پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم فرسودہ جاگیردارانہ اور ظالمانہ نظام کیخلاف جدوجہد کر رہی ہے، سرحد کے عوام بھی خان و خوانین کے ظالمانہ نظام کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام ملک کی ترقی و استحکام اور خان و خوانین کے ظالمانہ نظام کے خاتمے کیلئے ایم کیو ایم کے امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں۔ کوئٹہ میں حق پرست سینیٹر ڈاکٹر محمد علی بروہی نے قومی اسمبلی کی 6 اور صوبائی اسمبلی کی 16، مخصوص نشست برائے خواتین پر ایک اور اقلیتی نشست پر 2 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کا عزم تھا کہ وہ پورے ملک سے دیانتدار اور باکردار امیدوار سامنے لائے گی، تمام امیدوار قائد تحریک الطاف حسین کی ہدایت کے مطابق عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں گے۔ ایم کیو ایم کے نامزد کردہ امیدواروں کے ناموں کی فہرست پیر کی اشاعت میں ملاحظہ فرمائیے۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 341
Reply With Quote
جواب

Tags
کوئٹہ, وزیر, خواتین, خان, علی, صوبہ, صوبائی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
غیروں پہ کرم اپنوں پہ ستم ۔۔۔ پاکستانی سرحدوں کے اندرباہر وکی لیکس کے ڈرون حملے جاری جاویداسد خبریں 0 02-12-10 08:46 PM
امریکا سمیت 3 ملکوں کے سربراہوں کو عدالتوں نے استثنٰی نہیں دیا گلاب خان خبریں 0 26-09-10 03:24 AM
حکمرانوں کا یوم حساب آچکا،روٹی سے محروم کروڑوں پاکستانی جلوس نکالیں گے،نواز شریف عبدالقدوس خبریں 1 07-01-08 09:09 AM
نواز شر یف کے کاغذات ِ نامزدگی بھی مسترد،پی سی او ججوں کو مانتا ہوں نہ اپیل کر وں گا،سر براہ مسلم لیگ(ن) چاچا کمال خبریں 0 04-12-07 11:50 AM
نواز شر یف کے کاغذات ِ نامزدگی بھی مسترد،پی سی او ججوں کو مانتا ہوں نہ اپیل کر وں گا،سر براہ مسلم لیگ(ن) عبدالقدوس خبریں 0 04-12-07 09:12 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:47 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger