|
متحدہ کے خدشات اور شکایات پر رپورٹ تبد یل نہیں کی جاسکتی ،یورپی یو نین

19-04-08, 03:56 AM
متحدہ کے خدشات اور شکایات پر رپورٹ تبد یل نہیں کی جاسکتی ،یورپی یو نین
کراچی (شاہد جتوئی …اسٹاف رپورٹر) یورپی یونین کے الیکشن آبزرویشن مشن کے ارکان (مبصرین) نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کے مزید استحکام کے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں فوری اصلاحات کی ضرورت ہے،انتخابی دھاندلیوں کی تحقیقات ہونی چاہئے، متحدہ قومی مومنٹ کیخدشات اور شکایات کی بنیاد پر یورپی یونین کی فائنڈنگ رپورٹ تبدیل نہیں کی جاسکتی ۔ مشن کے سربراہ مائیکل گہلر (Gahler) جمعہ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ٹیم کے دیگر ارکان بھی موجود تھے۔انہوں نے کہاکہ اپنے نتائج اور تجاویز سے حکومت اور سیاسی جماعتوں سمیت تمام فریقین (اسٹیک ہولڈرز) کو آگاہ کر دیا ہے۔ تمام فریقین نے ہماری تجاویز اور سفارشات کی تائید کی ہے۔ اس ضمن میں 80 سفارشات مرتب کی گئی تھیں اب یہ الیکشن کمیشن سمیت تمام فریقین کی ذمہ داری ہے کہ وہ ریکارڈ درست کرلیں اس مقصد کے لئے الیکشن کے بعد کا عرصہ ایک اچھا وقت ہے۔مائیکل گہیلر نے کہاکہ اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ ملک میں آزاد عدلیہ ہو جس پر تمام فریقین کا اعتماد ہو تاکہ انتخابی عمل کی موثر نگرانی کی جا سکے۔ انہوں نے کہاکہ انتخابی قوانین پر بھی مشاورت کے ساتھ نظرثانی ہونی چاہئے۔ انتخابات کرانے والی انتظامیہ کی ٹرانسپیرنسی (شفافیت)، شکایات اور اپیلوں کے طریقہ ہائے کار اور انتخابی امیدواروں کی اہلیت سے متعلق ضرورت سے زیادہ پابندیوں سمیت دیگر امور پر نظرثانی کی جائے۔ الیکشن کمیشن غیرجانبداری اور آزادی کو یقینی بنانے کے لئے کمیشن میں حکومت کا کوئی رکن نہ ہو۔ انہوں نے کہاکہ رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد کے حوالے سے الیکشن کمیشن اور نادرا کے درمیان تضادات ہیں ان دونوں اداروں کو آئندہ انتخابات کے لئے اپنی اپنی انتخابی فہرستوں کا موازنہ کرنا چاہئے اور تمام اہل ووٹرز کو کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز جاری کئے جانے چاہئیں۔ مائیکل گہیلر نے کہاکہ ہمارے مبصرین نے یہ بات بھی نوٹ کی کہ انتخابات کے دوران تمام فریقین مساوی مواقع حاصل نہ کر سکے اس بات کی بھی شکایات ملی ہیں کہ سابقہ حکومت سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کی غیرضروری حمایت کی گئی۔ کراچی کی صورتحال کے حوالے سے مائیکل گہیلر نے کہا کہ ہم نے پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم اور اے این پی سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے بات کی ہے ان میں سے بعض لوگ ہماری رپورٹ کے مندرجات پر خوش نہیں تھے خاص طور پر ایم کیو ایم نے ہماری رپورٹ کے بعض الفاظ پر تحفظات کا اظہار کیا خصوصاً رپورٹ کے ان الفاظ پر اعتراض کیا گیا کہ ”انتخابی عمل میں ایم کیو ایم کی شہرت طاقت کے استعمال، تشدد اور دہشت کی ہے“ انہوں نے کہاکہ کچھ دیگر جماعتوں نے ہماری رپورٹ کے مندرجات سے نہ صرف اتفاق کیا بلکہ یہ بھی کہاکہ اس ضمن میں ”نرم الفاظ“ استعمال کئے گئے۔اے پی پی کے مطابق مائیکل گہلر نے کہا ہے کہ متحدہ قومی مومنٹ کے خدشات اور شکایات کی بنیاد پر یورپی یونین کی فائنڈنگ رپورٹ تبدیل نہیں کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کے مبصرین نے اپنی رپورٹ میں الیکشن کمیشن کو تجاویز دی ہیں۔ انتخابات کے دوران تمام سیاسی جماعتوں کو عالمی معیار کے مطابق یکساں مواقع فراہم نہیں کئے گئے تھے۔ متحدہ نے گن پوائنٹ سے نہیں ووٹ حاصل کیے تاہم بعض سیاسی جماعتوں کے تحفظات ہیں کہ متحدہ نے اپنے زیر اثر علاقوں میں طاقت کا استعمال ضرور کیا تھا۔ یورپی یونین کے انتخابی مبصرین کے سربراہ مائیکل گہلر نے کہا کہ ہماری فائنڈنگ رپورٹ ہمارے اپنے مبصرین پر مبنی تھی جبکہ انتخابات کے دوران سرکاری ٹی وی چینلز سمیت نجی ٹی وی چینلز کا بھی تجزیہ کیا گیا اور منفی اور مثبت رپورٹس پر نظر رکھی گئی۔سرکاری میڈیا نے حکومتی جماعتوں کی مدد کی تھی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے خدشات اور شکایات پر ہم اپنی فائنڈنگ رپورٹ تبدیل نہیں کرسکتے۔تاہم متحدہ کے حوالے سے ہم نے گن پوائنٹ کا لفظ استعمال نہیں کیا تھا لیکن میڈیا نے اسے غلط رنگ دیا۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|