واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


مجبور کیا گیا تو سول نافرمانی کی تحریک چلائی جائے گی،اے پی ڈی ایم کراچی.

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 19-06-08, 06:27 PM   #1
مجبور کیا گیا تو سول نافرمانی کی تحریک چلائی جائے گی،اے پی ڈی ایم کراچی.
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 19-06-08, 06:27 PM

مجبور کیا گیا تو سول نافرمانی کی تحریک چلائی جائے گی،اے پی ڈی ایم کراچی. . . .اے پی ڈی ایم کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ہما ری تحریک کا مقصد آئین اور جمہوریت کی بحالی ہے اگر راستے میں رکاوٹیں اٹکانے کی کوشش کی گئی یا مجبور کیا گیا تو سول نافرمانی کی تحریک چلائی جائے گی۔جبکہ ججز کی بحالی کی تحریک اور دھرنے کی تاریخ طے کرنے کیلئے اسٹیرنگ کمیٹی بنادی گئی ہے جووکلاء اور سیاسی جماعتوں سے رابطے کرکے 7جولائی تک حتمی سفارشات پیش کرے گی۔ اے پی ڈی ایم کی قومی کانفرنس کے بعد تحریک کے کنوینئر محمود خان اچکزئی ، قاضی حسین احمد،عمران خان اور دیگر رہنماؤں نے پریس کانفرنس کے دوران مشترکہ اعلامیہ کا اعلان کیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وہ مجوزہ آئینی کو نہیں مانتے یہ پیکیج مجوزہ آئینی پیکیج صدر پرویز کے غیر آئینی اقدامات کو تحفظ دینے کے لئے بنایا گیاہے۔ہماری جدوجہد دو نومبر کی عدلیہ کی واپسی تک جاری رہے گی اور عدلیہ کو دو نومبر کی پوزیشن پر واپس لایا جائے ۔انہوں نے بتایاکہ آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے جولائی کے پہلے ہفتے میں اجلاس منعقد کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اے پی ڈی ایم وکلاء کے لانگ مارچ پر پاکستانی قوم کومبارکباد پیش کرتی ہے۔رہنماؤں کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم سب مل کر ملک کو جمہوری اور فلاحی ملک بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرینگے، انہوں نے تمام سیاسی قائدین سے اپیل کی کہ 16کروڑ عوام کا راستہ نہ روکا جائے۔ بجٹ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ نیا بجٹ ٹیکسز سے بھرپوراور امیروں کے تحفظ کے لئے بنایا گیا ۔سبسڈیز کو بحال اور روز مرہ اشیاء کی قیمتیں کم کی جائیں۔اے پی ڈی ایم کے رہنماؤں نیصدر پرویز مشرف سے فوری طورپر مستعفی ہونے، بلوچستان آپریشن فوری بند کرنے ،گرفتار رہنماؤں کی رہائی، لاپتہ افراد کی بازیابی،کراچی میں سانحہ نو اپریل کی عدالتی تحقیقات اور جاں بحق ہونے والے وکلاء کے قاتلوں کی گرفتاری ا ور جیو نیوز پر عائد پابندی ختم کرنے کے مطالبات بھی کئے۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 253
Reply With Quote
جواب

Tags
کراچی, پاکستانی, نیوز, آپریشن, خان, راستہ, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کبھی تونے خود بھی سوچا کہ یہ پیاس ھے تو کیوں ھے فرحان دانش شعر و شاعری 3 25-11-09 05:07 PM
سوچتا ہو گا کبھی تو اپنے دیوانے کا حال The Great شعر و شاعری 0 15-09-09 09:49 PM
کبھی تونے خود بھی سوچا کہ یہ پیاس ھے تو کیوں ھے The Great شعر و شاعری 0 14-08-09 06:31 PM
اے پی ڈی ایم نے سول نافرمانی اور پی سی او ججوں کے گھیراؤ کی دھمکی دید ی مسٹر گرزلی خبریں 1 21-06-08 07:16 AM
شعیب سڈل آئی جی پولیس سندھ ،طارق لودھی ڈی جی آئی بی ہو نگے عبدالقدوس خبریں 0 13-04-08 08:37 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:28 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger