واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


مجوزہ قرارداد کے خلاف پٹیشن خارج

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 25-04-08, 02:09 PM   #1
مجوزہ قرارداد کے خلاف پٹیشن خارج
محمدعدنان محمدعدنان آف لائن ہے 25-04-08, 02:09 PM

اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد اسلم نے اس درخواست کو خارج کر دیا ہے جو پی سی او کے تحت حلف نہ اُٹھانے والے ججوں کی بحالی کے سلسلےمیں پارلیمنٹ میں پیش کی جانے والی مجوزہ قرارداد کو روکنے کے لیے دائر کی گئی تھی۔
درخواست میں کہا گیا تھا کہ ججوں کی بحالی سے متعلق مجوزہ قرارداد پی سی او کے تحت معرض وجود میں آنے والی سپریم کورٹ کے اس فیصلے کی توہین ہے جس کے تحت ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ اور پی سی او کے تحت حلف نہ اُٹھانے والے ججوں کی برطرفی کے اقدام کو جائز قرار دیا گیا تھا۔ یہ درخواست مولوی اقبال حیدر نے دائر کی تھی۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ اعلی عدالتوں کے ججوں کا معاملہ پارلیمنٹ میں پیش نہیں کیا جا سکتا۔

آئین کے آرٹیکل ایک سو ننانوے کے تحت یہ درخواست جمعرات کو دائر کی گئی تھی اور عدالت نے اسے سماعت کے لیے منظور کر لیا تھا۔ اس پٹیشن میں قومی اسمبلی کے سپیکر ، ڈپٹی سپیکر اور وزارت قانون کو فریق بنایا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ اگر ججوں کی بحالی کا معاملہ پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا تو وہ آئین کے آرٹیکل تریسٹھ ون کے تحت نااہل ہوجائے گا۔

جمعہ کے روز جب اس درخواست کی سماعت شروع ہوئی تو نہ درخواست گزار اور نہ ہی ان کا وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے یہ درخواست عدم پیروری کی وجہ سے خارج کر دی۔

اسی طرح کی ایک درخواست سپریم کورٹ میں بھی دائر ہے۔

معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ججوں کے ساتھ بدتمیزی سے پیش آنے اور ایسی درخواستیں پیش کرنے پر کہ جن سے عدالت کا وقت ضائع ہوتا ہے، عمر بھر کے لیے سپریم کورٹ میں مولوی اقبال حیدر کے داخلے پر پابندی عائد کر دی تھی۔
__________________
----------

 
محمدعدنان's Avatar
محمدعدنان
ناظم اعلی


تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 263
Reply With Quote
جواب

Tags
کورٹ, اسلام, خلاف, درخواست, سپریم, سردار


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پنجاب نے ہفتہ وار دو چھٹیاں ختم کردیں جاویداسد خبریں 2 14-11-10 07:10 AM
ججز کی بحالی کیلئے پارلیمنٹ میں قرارداد رکوانے کیلئے دائر پٹیشن خارج ابو کاشان خبریں 0 25-04-08 03:01 PM
ججز کی پارلیمنٹ سے بحالی کیخلاف ہائیکورٹ میں پٹیشن عبدالقدوس خبریں 0 24-04-08 01:21 PM
نواز شریف کی جلا وطنی کے خلاف پٹیشن چاچا کمال خبریں 0 11-09-07 03:48 PM
بارہ مئی واقعے کے پٹیشنر لاپتہ چاچا کمال خبریں 4 29-07-07 04:31 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:33 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger