واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


"مجھے پاکستان جانا ہے" لائن آف کنٹرول تجارت بحال!

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 29-10-08, 03:38 PM   #1
"مجھے پاکستان جانا ہے" لائن آف کنٹرول تجارت بحال!
وجدان وجدان آف لائن ہے 29-10-08, 03:38 PM

بی بی سی رپورٹ

’ہمارے گھر میں تو پچھلے چار روز سے شادی جیسا ماحول ہے۔ میں اپنے کنبے میں ہیرو بن گیا ہوں۔ سب لوگ کہتے ہیں مجھے پاکستان جانا ہے۔ آج مجھے ماں نے سرمہ لگا کر الوداع کہا اور تاکید کی ہے کہ میں اُس کے لیے وہاں سے قرآن شریف کا نسخہ ضرور لاؤں۔‘
یہ الفاظ ہیں کشمیر کے دونوں حصوں کے درمیان تجارت کے لیے ساٹھ سال میں پہلی بار مال سے لدا ٹرک لے جانے والے ڈرائیور ظہور احمد کے۔

بارہمولہ کے رفیع آباد علاقہ سے تعلق رکھنے والے اٹھائیس سالہ ظہور کا کہنا ہے کہ جب سے اس کی بستی میں یہ خبر عام ہوگئی ہے کہ وہ بھی مظفرآباد جانے والے ٹرکوں کے کارواں میں شامل ہیں وہ اچانک سب کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔

ظہور کہتے ہیں: ’محلے والوں کے جذبات دیکھ کر تو میں زیادہ ہی جذباتی ہوگیا۔ مان لیجیئے کہ میں اپنے محلے میں منسٹر کی طرح بن گیا۔ ہمارے گھر صبح شام پڑوسی آنے لگے۔ کچھ عمر رسیدہ لوگوں نے تو مجھے بتایا کہ ساٹھ سال قبل یہ راستہ کشمیر کو پوری دُنیا کے ساتھ ملاتا تھا۔ میری ماں نے تاکید کی ہے کہ میں پاکستان جاکر اس کے لیے قران شریف کا نسخہ لاؤں مگر مجھے نہیں پتہ کہ ہمیں راولپنڈی جانے دیا جائیگا یا نہیں۔ لیکن کچھ بزرگ پڑوسیوں نے مجھے بتایا کہ ساٹھ سال قبل اس راستے سے جو تاجر جاتے تھے وہ راولپنڈی بھی جاتے اور لاہور بھی۔‘

ساٹھ سال بعد ایل او سی کے پار مال لے جانے والے پھولوں اور جھالروں سے سجی سجائی مال بردار گاڑیوں کے اس کارواں کو جہلم ویلی روڑ پر منگل کو صوبے کے گورنر این این ووہرا نے مظفرآباد کی طرف روانہ کیا۔



دوسری طرف ایل او سی کے پار مظفرآباد کے محمد عارف پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے ان چودہ ٹرک ڈرائیوروں میں ایک ہیں جو مال بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں لے کر جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ’میری ہمیشہ خواہش رہی کہ میں مقبوضہ کشیر( بھارت کے زیر انتظام ) جاؤں اور اللہ نے میری خواہش پوری کردی‘۔

عارف کا کہنا ہے کہ ’میں خوشی کولفظوں میں بیان نہیں کرسکتا۔ میرا خواب پورا ہوگیا‘۔

بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں افتتاحی تقریب گو کہ سادہ تھی، تاہم تاجروں اور ان کے حمایتوں کی بھاری تعداد میں نعرے بازی اور تجارت کے حق میں مختصر نظموں سے سماں باندھا۔

بھارتی پارلیمان کی رُکن محبوبہ مفتی نے اس موقعہ پر اعلان کیا کہ کنٹرول لائن کے ذریعے تجارت کا آغاز دراصل کشمیریوں کے لیے سیلف رول یا خود حکمرانی کی طرف ایک قدم ہے۔

کنٹرول لائن کے ذریعے تجارت کے نگران افسر پون کوتوال نے بتایا’ فی الحال تو صرف ان ہی اشیا کی تجارت ہوگی جن پر دونوں طرف کے تاجروں نے اتفاق کرلیا ہے۔‘

قابل ذکر ہے آج سرینگر سے میوہ، شال دوشالے اور مصالحوں کی کھیپ مظفرآباد روانہ ہوئی جب کہ وہاں سے پیشاوری چپل، دالیں، کھجور ہنزہ کے خوبانی اور نمک سے بھرے ٹرک سرینگر آئيں گے۔ ادھر جموں سے بی بی سی کی نامہ نگار بینو جوشی نے خبر دی ہے کہ گورنر کے مشیر ایچ ایچ طیبجی نے تین ٹرکوں کو ہرا پرچم لہرا کر راولہ کوٹ سے پونچھ کے راستے روانہ کیا ہے۔ آزادی کے بعد ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ کوئی بھی ہندوستانی گاڑی کنٹرول لائن پار کر کے اس پار اتنی دور تک گئی ہو۔ حالانکہ دو ہزار پانچ میں کنٹرول لائن کے آر پار پیدل آمدو رفت شروع ہو گئی تھی۔ پونچھ ۔ راولہ کوٹ کے درمیان تجارت کے لیے باقائدہ طور پر راستہ کھولے جانے ابھی باقی ہے۔

 
وجدان's Avatar
وجدان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 30
مراسلات: 1,284
شکریہ: 919
594 مراسلہ میں 1,518 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 155
Reply With Quote
جواب

Tags
images, پاکستان, قدم, قرآن, قران, لوگ, ماں, آج, اللہ, خبر, راستہ, سال, صوبے, صبح, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
انٹرنیٹ میں انقلابی سہولتوں کا اضافہ: "بنگ" اور "ویوز" Hashims Search Engines 8 02-09-11 03:24 PM
اسلامی سکرین سیور """ کیا آپ چاہتے ہیں کہ ؟ """" عادل سہیل اسلام اور معاشرہ 17 23-02-11 07:37 PM
سہر ے والوں نے"خوشی" کیلئے تین "جنا زے "تیار کردیے جاویداسد خبریں 1 11-11-10 03:27 PM
"کوئی" "کسی" سفارت خانے سے وزیر اعظم ہاوس کی جاسوسی کر رہا تھا حیدر خبریں 6 11-10-10 04:49 PM
کراچی میں پولیس کا "ناکے پہ ناکہ "اور ڈاکو ں کا "ڈاکے پہ ڈاکہ"جاری جاویداسد خبریں 0 01-10-10 06:38 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:34 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger