واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


محاذ آرائی نہیں چاہتے،صدر پرویز کے فوری مواخذے کی ضرورت نہیں،امین فہیم

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 24-02-08, 11:37 AM   #1
محاذ آرائی نہیں چاہتے،صدر پرویز کے فوری مواخذے کی ضرورت نہیں،امین فہیم
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 24-02-08, 11:37 AM

محاذ آرائی نہیں چاہتے،صدر پرویز کے فوری مواخذے کی ضرورت نہیں،امین فہیم
اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پیپلزپارٹی کے وائس چیئرمین مخدوم امین فہیم نے کہا ہے کہ صدر مشرف کے فوری مواخذے کی ضرورت نہیں، قومی اہمیت کے تمام فیصلے ایک خودمختار اور آزاد پارلیمنٹ کے ذریعے ہونے چاہئیں، ہم محاذ آرائی نہیں چاہتے۔ گزشتہ روز یہاں زرداری ہاؤس میں اخبار نویسوں سے مختصر گفتگو میں مخدوم امین فہیم نے کہا کہ پیپلزپارٹی قومی مسائل پر اتفاق رائے کی خواہاں ہے۔ پاکستان اس وقت بحران کا شکار ہے، تمام جمہوری قوتوں کو مل بیٹھ کر مسائل حل کرنا ہے۔ آصف علی زرداری نے قومی مفاہمت کی پالیسی کے تحت عمران خان، محمود خان اچکزئی اور قاضی حسین احمد سے بھی بات کی ہے جبکہ مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف، عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی سے مذاکرات میں تمام معاملات پر مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔ گزشتہ شب مولانا فضل الرحمن کے ساتھ بھی قومی مفاہمت کی پالیسی کے تحت مفید مشاورت ہوئی ہے جبکہ ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین سے بھی شریک چیئرمین کی بات ہوئی ہے۔دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زر داری نے کہا ہے کہ میری یہ دلی خواہش ہے کہ عدلیہ مکمل آزاد اور خود مختار ہو کیونکہ دوران اسیری جو کچھ میرے ساتھ سلوک کیا گیا اور مجھے انصاف نہیں ملا، میں نہیں چاہتا کہ کسی اور کے ساتھ بھی ایسا ہی ہو عدلیہ کی آزادی کے بغیر کسی کو انصاف نہیں مل سکتا، جس طرح مجھے نہیں ملا۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آصف زر داری نے کہا کہ ہم عدلیہ کی مکمل آزادی کے حق میں ہیں، صدر پرویز مشرف سے روابط کے بارے میں آصف علی زر داری نے کہا میرا بطور پارٹی شریک چیئر مین صدر سے کوئی واسطہ نہیں، انہو ں نے کہا کہ ہم کسی سے پاور شیئر نہیں کریں گے بلکہ پاور لیں گے۔ ایک سوال پر انہو ں نے کہا کہ کون وزیر اعظم ہو گا کس صوبے میں کون وزیر اعلیٰ ہو گا اس کا فیصلہ ہو نا ابھی باقی ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی اس پر غور کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت سازی کرنی ہے اس کا صدر پرویز سے کوئی واسطہ نہیں‘ ہم اس بارے اپنی ہم خیالی جماعتوں سے مشورہ لیں گے۔دریں اثناء پیپلز پارٹی پنجاب اور سرحد کے علیحدہ علیحدہ اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی اپنی پالیسیاں اراکین کے مشورے سے بنائے گی،اسی لئے ان مشاورتی اجلاسوں کا انعقاد کیاجا رہا ہے۔ انہوں نے اراکین سے کہا کہ وہ ان مسائل کی نشاندہی کریں، جن سے عوام دو چار ہیں اور ان کے قابل عمل حل بھی تجویز کریں۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ انتخابات کے بعد کا چیلنج قبول کرنے کیلئے تیار ہو جائیں۔ شریک چیئرمین نے کہاکہ پارٹی دیگر سیاسی قوتوں کے ساتھ مل کر ملک کو درپیش مسائل سے نجات دلائے گی۔ سینیٹر آصف علی زرداری نے کہاکہ اگر انتخابات میں سلیکٹو دھاندلی نہ کی گئی ہوتی تو نتائج پارٹی کے حق میں بہت بہتر ہوتے۔ انہوں نے مزیدکہا ہے کہ خطہ میں پائیدار امن کے قیام کیلئے پاکستان اور بھارت کو اپنے تمام تر تصفیہ طلب معاملات بات چیت کے ذریعے حل کرنا ہوں گے۔ پاکستان اور بھارت تنازعہ کشمیر سمیت تمام معاملات ڈائیلاگ کے ذریعے طے کریں۔ آصف علی زرداری نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز یہاں زرداری ہاؤس میں بھارت کے ہائی کمشنر ستیہ برتا پال سے ملاقات میں کیا۔ آصف علی زرداری نے بھارتی ہائی کمشنر کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستان پیپلز پارٹی، بھارت کے ساتھ بات چیت کا عمل جاری رکھے گی۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 313
Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, وزیر, مکمل, مسائل, اعلیٰ, حل, زرداری, علی, عمران, صوبے


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اقتدار سے رخصتی کی تجویز بلاجواز ہے،صدر پرویز کو امریکی سینیٹروں نے نہیں پاکستانی پارلیمنٹ نے منتخب کیا،صدارتی ترجمان عبدالقدوس خبریں 0 26-02-08 02:26 AM
تمام جماعتوں کو برابر مواقع دیئے جارہے ہیں،انتخابات میں کسی خاص سیاستداں یا جماعت کی حمایت نہیں کر ونگا،صدر پر ویز عبدالقدوس خبریں 0 09-12-07 02:20 PM
آئین کے ساتھ جج بھی بحال ہو جائیں گے،صدر پرویز کے ساتھی انہیں دھاندلی کے منصوبے پیش کر رہے ہیں،بینظیر عبدالقدوس خبریں 0 07-12-07 08:13 AM
کالا باغ ڈیم بہت ضروری ہے،صیح وقت پر بنائیں گے،صدر پرویز عبدالقدوس خبریں 0 07-12-07 07:28 AM
بائیکاٹ کی باتیں کرنے والے انتخابات سے فرار چاہتے ہیں،ایمرجنسی صدارت بچانے کیلئے نہیں لگائی،آئین سے زیادہ ملک بچانا اہم ہے،صدر پرویز عبدالقدوس خبریں 0 19-11-07 05:26 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:56 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger