|
محروم عوام کو یکساں حقوق دلانے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں، الطاف حسین

16-12-07, 09:00 AM
لاہور (پ ر) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ ایک ایسی سچی نظریاتی تحریک ہے جو ملک کے کچلے ہوئے محروم عوام کو یکساں حقوق دلانے کی جدوجہد کررہی ہے اور چاہتی ہے کہ سانحہ مشرقی پاکستان سے سبق حاصل کرتے ہوئے تمام قومیتوں کے ساتھ یکساں سلوک کیا جائے۔انہوں نے یہ بات گزشتہ روز ایم کیوایم لاہور کے عہدیداروں، کارکنوں اور انتخابات میں حصہ لینے والے حق پرست امیدواروں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر حق پرست سینیٹر سید طاہر مشہدی بھی موجود تھے۔ الطاف حسین نے کہ کہ ماضی میں ایم کیوایم کو کچلنے کیلئے ایک سازش کے تحت فسادات کرائے گئے، معصوم و بے گناہ عورتوں، بچوں، بزرگوں کو قتل کرنے والوں کو گرفتار نہیں کیا گیا اور ”لڑاؤ اور حکومت کرو“ کی پالیسی کے تحت محروم عوام کو آپس میں لڑایا گیا۔ الطاف حسین نے کہا دنیا میں حق اور سچ کا پرچم بلند کرنے والوں کے خلاف ہمیشہ اسی طرح کے ہتھکنڈے اختیار کئے گئے اور انہیں کچلنے کیلئے اسی طرح کی سازشیں کی گئیں لیکن سچ بالآخر ایک دن دنیا کے سامنے آکر رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایم کیو ایم کا پیغام سچائی پر مبنی نہ ہوتا توآج پنجاب کے محروم عوام ایم کیو ایم میں شامل نہ ہورہے ہوتے۔ الطاف حسین نے کہا کہ ملک کا مراعات یافتہ طبقہ محروم عوام کو زبان، رنگ، نسل، علاقے، فقہ، مسلک اور مذہب کی بنیاد پر آپس میں لڑاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر پاکستان کی 60/ سالہ تاریخ میں سینیٹ اور قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ممبران کا جائزہ لیں تو ان سب کا تعلق جاگیرداروں، وڈیروں، سرداروں اور خوانین کے چند خاندانوں ہی سے نظر آئے گا کوئی بھی جماعت ہو، چاہے وہ مذہبی ہو سیاسی جماعت ہو سب میں موروثی سیاست چل رہی ہے جبکہ انہیں ایوانوں میں پہنچانے والے سیاسی کارکنان اور عوام محروم ہیں۔ انہوں نے مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے کاغذات مسترد ہوئے تو ان کی جگہ ان کے بیٹے اور بھتیجے سامنے آگئے، انہوں نے سوال کیا کہ نواز شریف جن 16/ کروڑ عوام کی حمایت کا دعویٰ کرتے ہیں کیا ان میں سے انہیں کوئی پڑھا لکھا یا باصلاحیت فرد الیکشن کیلئے نہیں ملا جو اپنے خاندان والوں کو الیکشن میں ٹکٹ دیئے گئے؟ انہوں نے کہا کہ پاکستان چند وڈیروں اور جاگیرداروں کی جاگیر نہیں بلکہ یہ عوام کا پاکستان ہے جس دن ملک بھر میں ایم کیو ایم کا اقتدار آیا اس دن وڈیروں اورجاگیرداروں کی جاگیروں کو نیلام کرکے اس کی دولت قومی خزانے میں و اپس لائی جائے گی اور اس دولت سے غریبوں کیلئے تعلیمی ادارے، اسپتال اور فلاحی مراکز قائم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی تحریک سچی نہ ہوتی اور اس میں ذاتی لالچ اور خاندانی مفادات کا عنصر شامل ہوتا تو تحریک کا نظریہ دینے والا سب سے پہلے خود کراچی کا میئر یا قومی یا صوبائی اسمبلی کا ممبر بنتا۔ الطاف حسین نے کہا کہ اپوزیشن کی سیاسی جماعتیں کہتی ہیں کہ 3/ نومبر کو ججوں نے پی سی او کے تحت جو حلف اٹھایا ہے وہ غیر آئینی اور غلط ہے لہٰذا 3/ نومبر سے پہلے والی پوزیشن واپس لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر 3/ نومبر کو ججوں کا پی سی او کے تحت حلف اٹھانا غلط ہے تو 12/ اکتوبر 1999ء کے بعد جسٹس افتخار چوہدری اور دیگر جج صاحبان کا پی سی او کے تحت حلف اٹھانا کس طرح درست اور جائز ہوسکتا ہے؟ اور اگر اس وقت پی سی او کے تحت حلف اٹھانا جائز تھا تو 3/ نومبر کو ججوں کا پی سی او کے تحت حلف اٹھانا کس طرح غلط ہوسکتا ہے؟ اگر پی سی او کے تحت حلف اٹھانے والے چیف جسٹس افتخار چوہدری کی حمایت میں جلوس نکالنا سیاسی و مذہبی جماعتوں کی نظر میں جائز ہے تو آج کے چیف جسٹس کی مخالفت کیوں کی جارہی ہے؟ انہوں نے کہا کہ باشعور عوام خوب جانتے ہیں کہ یہ اصول کا نہیں بلکہ سیاسی مفادات کا معاملہ ہے اور عوام ایسے مفاد پرستوں کو اچھی طرح پہچان چکے ہیں۔ انہوں نے تمام تر رکاوٹوں، مخالفتوں اور زہریلے پروپیگنڈوں کے باوجود ثابت قدمی اور مستقل مزاجی سے تحریک کا کام کرنے پر پنجاب کے تمام کارکنوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|