واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


محکمہ بہبود آبادی میں ڈیپوٹیشن پر آئے افسران کو واپس بھیجا جائے، ایپکا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-04-08, 10:46 AM   #1
محکمہ بہبود آبادی میں ڈیپوٹیشن پر آئے افسران کو واپس بھیجا جائے، ایپکا
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 14-04-08, 10:46 AM

محکمہ بہبود آبادی میں ڈیپوٹیشن پر آئے افسران کو واپس بھیجا جائے، ایپکا
کراچی (پ ر) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ایپکا کا اجلاس کراچی ڈویژن کے صدر سید توقیر حسین شاہ کی زیر صدارت کراچی ڈویژن کے آفس میں ہوا۔ اجلاس میں محکمہ پاپولیشن ویلفیئر ڈپارٹمنٹ سندھ کے صدر محمد پیرل دایو، محمد وسیم الدین، سیکرٹری اطلاعات صوبہ سندھ، ایپکا کراچی ایسٹ کے عہدیداران میں چوہدری عبدالغفور، شاہین اختر، مرسلین، سعیدہ، ایپکا کراچی ویسٹ سے سید ذوالفقار علی شاہ، بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن سے خاور کمال، رفیق صدیقی، اندرون سندھ کے عہدیداران میں رجب علی سولنگی، ضیا سولنگی، فرید سورائیو، سید نذیر شاہ مشوانی، دوست علی شیخ، عاشق علی بھنگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ قرارداد منظور کی گئی کہ محکمہ پاپولیشن ویلفیئر ڈپارٹمنٹ سندھ میں دوسرے محکموں سے ڈیپوٹیشن پر آئے ہوئے افسران کو 20/ اپریل تک واپس نہ بھیجا گیا تو 22/ اپریل سے سندھ بھر میں سخت احتجاج کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں ضلع حیدرآباد سے معطل کیے گئے ملازمین کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔ نیز محمد پیرل دایو صدر محکمہ بہبود آبادی سندھ نے آخر میں کہا کہ مہنگائی کے تناسب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں اضافہ کیا جائے اور سرکاری اداروں سے سیاسی مداخلت ختم کر کے سرکاری ملازمین کو تحفظ فراہم کیا جائے کیونکہ سیاسی مداخلت سے ملازمین عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ اجلاس میں قرارداد کے ذریعے سید قائم علی شاہ وزیر اعلیٰ سندھ اور ان کی کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے سرکاری ملازمین کے مطالبات حل کرنے کی اپیل کی گئی۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 254
Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, وزیر, مہنگائی, آبادی, احتجاج, اعلیٰ, حل, دوست, ذوالفقار, علی, صوبہ, صدارت, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
گوگل نے بھیجی گئی ای میل واپس منگوانے کی سہولت متعارف کروا دی زارا عمومی سائنس 4 17-02-11 06:15 PM
عافیہ صدیقی کو واپس بھیجو : پاکستا ن کا امریکہ کو خط جاویداسد خبریں 0 19-09-10 01:18 AM
یاہو کو خریدنے کی پیش کش واپس محمدعدنان خبریں 3 05-05-08 05:20 AM
آزادیٴ صحافت کیلئے مالکان کے شانہ بشانہ تحریک چلائیں گے، ایپنک خرم شہزاد خرم خبریں 0 20-11-07 09:44 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:51 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger