واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


مخالفین اوچھے ہتھکنڈوں سے ہراساں کرنا چاہتے ہیں، حبیب میمن

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-01-08, 10:02 AM   #1
مخالفین اوچھے ہتھکنڈوں سے ہراساں کرنا چاہتے ہیں، حبیب میمن
خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم آف لائن ہے 05-01-08, 10:02 AM

مخالفین اوچھے ہتھکنڈوں سے ہراساں کرنا چاہتے ہیں، حبیب میمن



کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کیلئے پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالحبیب میمن نے کہا ہے کہ شکست کے خوف سے مخالفین گھبراگئے ہیں اور وہ اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے انہیں ہراساں کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ مخالفین کی حرکتوں سے خوف زدہ نہیں ہوں گے۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 110 اور پی ایس 111 کے لئے پیپلز پارٹی کے امیدوار محبت خان نیازی، حبیب جان، مزدور رہنما زاہد حسین اعوان اور اشرف عباسی بھی موجود تھے۔ عبدالحبیب میمن نے کہا کہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کا بنیادی ممبر اور گزشتہ تین انتخابات سے قومی اسمبلی حلقہ Na-249 سے پیپلز پارٹی کا نامزد امیدوار رہا ہوں اور سابقہ انتخابات میں ریکارڈ ووٹ لے چکا ہوں۔ ماضی میں اس حلقہ انتخاب سے میرے چھوٹے بھائی ممتاز مزدور رہنما عبدالعزیز میمن کامیاب ہوچکے ہیں اور اس مرتبہ بھی پارٹی کی چیئرپرسن بے نظیر بھٹو صاحبہ نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے مجھے حلقہ 249 قومی اسمبلی سے ٹکٹ جاری کیا ہے جس میں ان کے اعتماد پر پورا اترنے اور پارٹی کی سیٹ پر کامیابی کیلئے شب و روز مصروف ہوں اور میری اس کامیاب الیکشن مہم سے مخالفین بوکھلا گئے ہیں اور پارٹی کی اس یقینی جیت سے گھبرا کر اوچھے ہتھکنڈو پر اتر آئے ہیں ۔میرے اس حلقہ انتخاب میں حالات ماضی سے یکسر تبدیل ہوچکے ہیں لوگ دہشت گردی اور خوف و ہراس سے نکلنا چاہتے ہیں۔

 
خرم شہزاد خرم's Avatar
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 331
Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, لوگ, موقع, محبت, بھائی, بے نظیر, جیت, خان, صوبائی, صاحبہ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
خشخاش اور انڈوں کا قیمہ۔ سیپ باورچی خانہ 0 10-02-11 07:13 PM
انڈوں کا آرٹ فیصل ناصر دلچسپ اور عجیب 0 15-02-09 07:40 PM
سانحہ کارساز، دونوں دھماکے خودکش تھے یا نہیں، تفتیشی ٹیم الجھ گئی عبدالقدوس خبریں 0 22-10-07 06:44 PM
انڈوں کی برفی مہک باورچی خانہ 4 03-10-07 12:44 PM
تمناووں کے دھندلکے Ashfaq Ahmed شعر و شاعری 1 23-09-07 09:01 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:54 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger