واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


مخالفین کی خواہش پر الیکشن ملتوی کیے گئے، پی پی رہنما

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-01-08, 09:02 AM   #1
مخالفین کی خواہش پر الیکشن ملتوی کیے گئے، پی پی رہنما
خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم آف لائن ہے 05-01-08, 09:02 AM

مخالفین کی خواہش پر الیکشن ملتوی کیے گئے، پی پی رہنما



جامشورو (نامہ نگار) 27 دسمبر کو بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد ہونے والے ردعمل اور جلاؤ گھیراؤ کی وجہ سے سندھ کے مختلف اضلاع میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دفاتر میں آگ لگانے سے جل گئے اسی بنا پر 8 جنوری کو ہونے والے عام انتخابات 41 دن کے لیے ملتوی ہوئے۔ ضلع میں پی پی پی کے ٹکٹ الیکشن لڑنے والے امیدواروں نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر قومی اسمبلی کے حلقہ 231 جامشورو پیپلز پارٹی کے امیدوار نواب عبدالغنی ٹالپر نے جنگ کو بتایا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مخالفین کی خواہش پر الیکشن ملتوی کیے ہیں جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ نواب عبدالغنی تالپر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے سوگ کے دوران پیپلز پارٹی کا کوئی کارکن جلاؤ گھیراؤ اور لوٹ مار میں ملوث نہیں۔ پی ایس 73 جامشورو کے پیپلز پارٹی کے امیدوار سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ الیکشن ملتوی کرنے کا کوئی جواز نہیں کمپیوٹر کے اس دور میں جلد اہم ریکارڈ دوبارہ حاصل ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب ضلع جامشورو کے الیکشن کمشنر شمس جعفری نے رابطہ کرنے پر کہا کہ ہمارا ضلعی دفتر مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے جس کو کسی دوسری جگہ میں منتقل کرنے کے سوا چارہ نہیں ہے ہمیں فوراً متبادل دفتر مل جائے تو دو ہفتے کے اندر آجائیں گے اب 41 دن ہمارے لیے کافی نہیں جبکہ ضلع ناظم ملک اسد سکندر نے رابطہ کرنے پر جنگ کو بتایا کہ ملک خصوصاً سندھ کے دوسرے اضلاع کی نسبت جامشورو ضلع میں اتنا نقصان نہیں ہوا یہاں پر پہلے اور دوسرے دن کے علاوہ امن وامان کی صورتحال بہتر تھی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے ضابطہ اخلاق اور تبادلوں پر پابندی کے باوجود ضلع جامشورو کے ڈی پی او کو مختلف وجوہات کے سبب ہٹا کر نئے ڈی پی او کا تقرر کیا گیا ہے۔

 
خرم شہزاد خرم's Avatar
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 311
Reply With Quote
جواب

Tags
کمپیوٹر, پاکستان, مکمل, منتقل, بے نظیر, جواب, جلد, علی, صورتحال


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
نوٹ بک میں ونڈو ایکس پی انسٹال نھی ھو رھی وقاص0097 Ask Experts ماہرین کی رائے 7 25-07-11 01:26 PM
پی پی پی اب زرداری پارٹی ہے اسے بھٹو کا نام استعمال کرنے کا کوئی حق نہیں فیصل ناصر خبریں 2 01-12-10 08:35 AM
جعلی ڈگری ریس میں ن لیگ اول۔ پی پی پی دوسرے۔ق لیگ تیسرے نمبر پر جاویداسد خبریں 1 18-07-10 04:59 PM
جیکب آباد : پی ایس 15 سے پی پی پی کے میر حسن کھوسہ کامیاب عبدالقدوس خبریں 0 13-04-08 09:03 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:54 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger