|
مخالف امیدوار پپو شاہ کی بی اے کی ڈگری جعلی ہے، فہمیدہ مرزا

08-12-07, 11:21 AM
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کی سیکریٹری اطلاعات اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 225 سے پیپلزپارٹی کی امیدوار ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے الزام لگایا ہے کہ ان کے مخالف امیدوار علی بخش شاہ عرف پپو شاہ نے بی اے کی جعلی ڈگری جمع کرائی ہے جبکہ وہ میٹرک پاس ہے اس جعلی ڈگری کے ذریعے وہ 2002ء کے انتخابات میں بھی رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور انہیں وزیر بنایا گیا تھا یہ بات انہوں نے جمعہ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر پیپلزپارٹی سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات وقار مہدی بھی موجودتھے۔ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ پپو شاہ نے جعلی ڈگری کے ذریعے رکن سندھ اسمبلی اور وزیر بن کر اسٹیٹ کے خلاف جرم کیا ہے، اس لئے ان کے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہئے انہوں نے کہا کہ پپو شاہ کی بیوی بھی جعلی اسناد کے ذریعے سینیٹر بنی ہیں، ان کی مختلف اسناد میں تاریخ پیدائش اور والد کا نام مختلف ہے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|