|
مختلف ٹاؤنز میں چھاپے،گراں فروشی پر87دکانداروں کے چالان

02-07-08, 12:47 PM
مختلف ٹاؤنز میں چھاپے،گراں فروشی پر87دکانداروں کے چالان
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سٹی حکومت کراچی کی گراں فروشی کے خلاف مہم جاری ہے سٹی حکومت کے مجسٹریٹس ہر ٹاؤن میں چھاپے مار رہے ہیں تاکہ حکومت کی مقرر کردہ قیمتوں پر اشیائے خوردونوش کی فروخت کو ممکن بنایا جاسکے۔ مجسٹریٹس نے گزشتہ روز زائد قیمت پر اشیائے فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 87 گراں فروشوں کے چالان کئے جبکہ 97 ہزار 70 روپے جرمانہ وصول کیا۔ سٹی حکومت کے ترجمان نے تاجروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اشیاء مقررہ قیمتوں پر فروخت کریں اور نرخنامہ ہر دکان میں نمایاں جگہ پر آویزاں کیا جائے۔ پرائس لسٹ نہ لگانے والے دکانداروں کے خلاف بھی کارروائی کی جاسکتی ہے۔ سٹی حکومت کے ترجمان نے شہریوں سے یہ بھی کہا ہے کہ وہ مقررہ قیمتوں سے زائد ادا نہ کریں۔ گراں فروشوں کے خلاف شکایت ٹاؤن انتظامیہ متعلقہ ٹاؤن کے ڈی ڈی او ریونیوکے پاس یا1339 پر درج کرائی جائے تاکہ گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی جاسکے جس میں جرمانہ کے علاوہ جیل بھیجنے کی سزا بھی شامل ہے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|