واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


مخدوم امین فہیم سفارتی حلقوں میں اچانک اہمیت اختیار کر گئے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 09-01-08, 11:30 AM   #1
مخدوم امین فہیم سفارتی حلقوں میں اچانک اہمیت اختیار کر گئے
ابن ضیاء ابن ضیاء آف لائن ہے 09-01-08, 11:30 AM

اسلام آباد(رؤف کلاسرا)گزشتہ ہفتے نوڈیرو میں آصف علی زرداری کی طرف سے اس اشارہ کے بعد کہ پیپلز پارٹی کے بڑے رہنما مخدوم امین فہیم پاکستان کے مستقبل کے وزیراعظم ہو سکتے ہیں، وہ اچانک اسلام آباد کے سفارتی حلقوں کی نظروں میں بے پناہ سیاسی اہمیت اختیارکر گئے ہیں۔ امریکا اور برطانیہ سمیت بہت سے اہم مغربی ممالک کے سفیر دو روز میں پاکستان کے مستقبل کے ممکنہ وزیراعظم سے بند کمرے میں اہم ملاقاتیں کریں گے‘ امریکی ڈیموکریٹ سنیٹر جولبرمین جو کہ کانگریس کی ایک اہم سیاسی شخصیت ہیں اور مسٹر بش کے بہت قریبی ساتھی بھی ہیں،ان دنوں امین فہیم تازہ ترین ایشوز پر بات چیت کے لئے ملاقات کریں گے اسلام آباد میں موجود ایک درجن کے قریب سفارتکاروں نے امین فہیم کو دوپہر کے کھانے اور چائے پر مدعو کیا ہے تاکہ ان سے تفصیلی ملاقات ہو سکے اوریہ جان سکیں کہ وہ محترمہ بے نظیر کی شہادت کے بعد ان کی ترجیحات اور ایجنڈے پر عملدرآمد کے لئے کس طرح منصوبہ بندی کرتے ہیں، توقع ہے کہ یہ سفارتکار اپنی حکومتوں کو متوقع وزیراعظم امین فہیم، اس صورت میں کہ اگرپاکستان پیپلز پارٹی جنرل الیکشن کے بعد دوبارہ اقتدارحاصل کرلیتی ہے، کے بارے میں رپورٹیں بھجوائیں گے تاکہ اپنے پالیسی میکرز کو اس قابل بنا سکیں کہ بے نظیر بھٹو کے بعد وہ مستقبل کے سیاسی اتار چڑھاؤ کو سمجھ سکیں۔ سفارتی حلقوں کو ڈیل کرنیوالے پیپلز پارٹی کے سینیٹر انور بیگ نے بتایا اسلام آباد میں موجود سفیروں کی طرف سے امین فہیم سے ملاقات کیلئے بہت سی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ یہ سفارتکار مستقبل کے ممکنہ وزیراعظم سے براہ راست ملاقات اور ان کی شخصیت جانچنے کے لئے گہری دلچسپی لے رہے ہیں جنہیں پاکستان میں الیکشن کے بعد ان سے معاملات کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ مخدوم امین فہیم کی سفارتکاروں سے ان ملاقاتوں کا آغاز آج بدھ سے ہو گا اور جمعرات کی شام تک یہ ملاقاتیں جاری رہیں گی۔ سب سے پہلے وہ کیوبا‘ ارجنٹینا‘ برازیل اور میکسیکو کے سفارتکاروں سے لنچ پر ملاقات کریں گے۔ شام کو ان کی ملاقات امریکی سینیٹر سے طے ہے جو کہ گزشتہ الیکشن میں امریکی وائس پریذیڈنٹ کے عہدے کے امیدوار بھی تھے۔ امین فہیم سے ان کی ملاقات کو اسلام آباد کے سیاسی اور سفارتی حلقوں میں بہت زیادہ اہمیت دی جا رہی ہے کیونکہ بش انتظامیہ میں انہیں اثرورسوخ حاصل ہے۔ اسی طرح جمعہ کو ان کی ملاقاتیں آسٹریلین ہائی کمشنر جاپانی سفیر اور برطانوی ہائی کمشنر سے طے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی فارن لائیژن کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر انور بیگ نے دی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ٹاپ کے سفارتکاروں کے ساتھ ملاقاتوں کا یہ سلسلہ ان کی درخواستوں پر شروع ہو رہا ہے جو کہ امین فہیم سے ملنا چاہتے ہیں۔ بیگ نے کہا کہ پریس کانفرنس میں آصف کے واضح اور برملا پیغام نے امین فہیم کو مستقبل کے وزیراعظم کے طو رپر لاکھڑا کیا ہے اور اس بات نے انہیں سفارتی حلقوں کی نظروں میں بہت اہم بنا دیا ہے۔ بیگ نے کہا انٹرنیشنل کمیونٹی بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد بہت پریشان تھی اور اب وہ جاننا چاہتی ہے کہ پیپلز پارٹی کی فارن پالیسی کیا ہو گی۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مسٹر بیگ نے کہا مسز بھٹو کے وژن سے کسی قسم کا انحراف نہیں کیا جائیگا۔ جہاں تک کہ فارن پالیسی کا تعلق ہے تو انہوں نے بہت صاف رہنمائی فراہم کر دی تھی کہ پاکستان پیپلز پارٹی بیرونی ممالک کیساتھ کس طرح کے روابط رکھے گی۔

 
ابن ضیاء's Avatar
ابن ضیاء
Senior Member
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: Karachi - Pakistan
مراسلات: 328
شکریہ: 50
83 مراسلہ میں 185 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 281
Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, وزیراعظم, نیوز, منصوبہ, متوقع, آج, انتظامیہ, اسلام, بے نظیر, جواب, زرداری, شام, علی, صاف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سندھ پولیس میں 5ہزار جیالوں کی بھرتی کی تیاریاں گلاب خان خبریں 1 13-11-10 07:24 AM
ملک میں بد امنی اور مہنگائی سابقہ حکمرانوں کی پالیسی کا نتیجہ ہے، مفتی نعی عبدالقدوس خبریں 0 14-04-08 10:36 AM
ق لیگ میں ججوں کی بحالی کی حمایت اور صدر سے دوری اختیار کر نے پر غور عبدالقدوس خبریں 0 14-04-08 09:01 AM
نئے طریقے اختیارکرکے گیس و بجلی کے بلوں میں کمی لائی جا سکتی ہے خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 09:18 AM
ڈرا کیلئے نہیں صرف جیت کیلئے میدان میں اتریں گے،یونس خان،کپتانی سے بھاگتا ہوں یہ میرا پیچھا نہیں چھوڑتی خرم شہزاد خرم کرکٹ 0 08-12-07 08:13 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:00 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger